30/08/2026
لوئر دیر میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سینیٹر زاہد خان کا بڑا اقدام!
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سینیٹر زاہد خان نے CEO واپڈا پشاور، خیبرپختونخوا سے رابطہ کر کے لوئر دیر میں دن رات PDC کے نام پر جاری ناروا لوڈشیڈنگ اور 3 سے 4 گھنٹے بجلی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اہم مطالبہ:
لعل قلعہ، منڈٰا، تیمرگرہ اور چکدرہ گرڈ اسٹیشنوں سے منسلک علاقوں میں بجلی کی ناروا بندش کا فوری نوٹس لیا جائے۔
شديد گرمی میں بجلی کی مسلسل بندش نے عوام کا جینا دوبر کر دیا ہے۔ اگر عوام کو فوری ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
عوام کی آواز، عوام کے ساتھ ہر حال میں!