
28/05/2025
اپر چترال: نوجوان کی بیک وقت دو شادیوں کا انوکھا واقعہ
چترال (تورکھو) — اپر چترال کی تحصیل تورکہو کے گاؤں سور ریچ میں ایک نوجوان کی بیک وقت دو شادیوں کا غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جس نے مقامی سطح پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان نے ایک لڑکی کو شادی کی غرض سے اپنے گھر بلایا، تاہم اسی دوران ایک اور لڑکی بھی پہنچ گئی، جو اس کے ساتھ ازدواجی تعلق کے وعدوں کی بنیاد پر پہلے سے رابطے میں تھی۔ دونوں لڑکیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ رضا مندی سے اس نوجوان کے ساتھ شادی کے لیے آئی ہیں اور واپس نہیں جانا چاہتیں۔
صورتحال کے پیشِ نظر گاؤں کے عمائدین نے مداخلت کرتے ہوئے مقامی عالم دین مولانا فیض الرحمن کو مدعو کیا۔ دونوں لڑکیوں کی رضامندی سے علیحدہ علیحدہ نکاح پڑھائے گئے اور مہر کی رقم 9،9 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔
واقعے کے بعد مقامی حلقوں میں اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس انوکھے واقعے پر تبصرے جاری ہیں۔