𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤

𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤 Deep thinking enriches your life and inspires you to live more fully. It involves letting go of false beliefs so that the truth might emerge.

Deep thinking entails thinking beyond one's own views, preconceived notions, and dominant viewpoints.

21/11/2025

بھارتی فضائی حادثہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، مگر ہر حادثے کا الزام بلا ثبوت پاکستان پر ڈال دینا ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ایسے معاملات میں شفاف تحقیقات، تکنیکی تجزیہ اور ماہرین کی رپورٹیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔

بھارت کا ہر مسئلے کا حل پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانا نہ صرف خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ خود بھارتی اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو بھی کمزور کرتا ہے۔ اس طرح کے الزامات حقیقت سے دور، عوامی جذبات کو بھڑکانے اور اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش محسوس ہوتے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ بھارت الزام تراشی کی سیاست سے ہٹ کر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرے، شواہد کی بنیاد پر بات کرے اور خطے میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنائے۔ یہی طرزِ فکر اعتماد سازی، امن اور ترقی کا راستہ ہے۔



𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤

Assalam-o-Alaikum, dear viewers,آج میں آپ کے ساتھ ایک نہایت اہم اور خوش آئن خبر شیئر کرنا چاہتا ہوں۔چترال میں l Cooperat...
20/11/2025

Assalam-o-Alaikum, dear viewers,

آج میں آپ کے ساتھ ایک نہایت اہم اور خوش آئن خبر شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

چترال میں l Cooperative Department، KPRETP، HAILVITAS اور AIFAD کی مشترکہ محنت سے PFCOs – Professional Farmers Cooperative Organizations کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
یہ سوسائٹیز کسانوں کی ترقی کے لیے بنائی جا رہی ہیں تاکہ انہیں منظم، مضبوط اور خود مختار بنایا جا سکے۔

اور الحمدُللہ…
ابھی تک 18 PFCOs رجسٹر ہو چکی ہیں۔
ہر PFCO کا اپنا علیحدہ دفتر ہوگا اور وہاں تین تنخواہ دار اسٹاف کی بھرتی بھی کی جا رہی ہے۔
یہ پورے علاقے میں روزگار اور ترقی دونوں کے دروازے کھولے گا۔
مزید خوشخبری یہ ہے کہ سال 2026 تک کم از کم 60 PFCOs رجسٹر ہونے کی توقع ہے، جو چترال کے کسانوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔
یہ تمام سوسائٹیز باقاعدہ حکومت کے تحت Cooperative Societies Act 2020 اور Rules 1927 کے مطابق رجسٹر ہو رہی ہیں۔

یہ کامیابی ممکن ہوئی ہمارے قابل اور محنتی افسران اور ٹیموں کی بدولت۔

خصوصی شکریہ:

جناب مہراب غازی (ڈسٹرکٹ آفیسر)

جناب نوید احمد خان (انسپکٹر)

جناب سعادت حسین (سب انسپکٹر)

KPRETP ٹیم:

ریجنل آفیسر جناب شفیق

مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر، صادق علی
میراج الدین
ایگری بزنس موبلائزر : اظہر الدین

ایگری بزنس موبلائزر جناب اظہر

ریجنل پروگرام کوآرڈینیٹر، کے پی آر ای ٹی پی چترال

HAILVITAS ٹیم:

ٹیم لیڈر جناب منور خان

ایگری بزنس موبلائزر مس کائنات
ایگری بزنس موبلائزر : عبد الحمید صاحب

یہ سب مل کر چترال کے کسانوں کے لیے ایک روشن مستقبل تعمیر کر رہے ہیں.

اشتہار برائے اسامیاں
کو غوزی پروفیشنل فارمرز کو آپر یٹیو آرگنائزیشن بھی اٹیچ ہے۔


𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤 Naveed Ahmad Khan Anwaz Media Network - AMN Chitral Click Chitral Clicks Chitral Culture Chitral Click Upper Chitral Voice of Chitral

27/10/2025

سب انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز چترال جناب نوید احمد خان نے چمرکن میں ایک نئی کوآپریٹو سوسائٹی کے قیام کے موقع پر سوسائٹی کے فائدوں اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز کا مقصد عوام میں باہمی تعاون، مالی استحکام، اور معاشی خود کفالت کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ذریعے لوگ مشترکہ سرمائے اور محنت سے اپنے مسائل خود حل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سوسائٹیز دیہی علاقوں کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کے تحت کوآپریٹو نظام کو مضبوط بنا کر مقامی سطح پر خوشحالی لانا ہمارا مقصد ہے۔

𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤

21/10/2025

وہ لمحہ جب فوٹوگرافر کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے، وہ صرف ایک تصویر کا نہیں بلکہ ایک احساس کا لمحہ تھا۔ کیمرہ تو منظر کو قید کر لیتا ہے، مگر کبھی کبھی منظر اتنا دردناک، اتنا سچا ہوتا ہے کہ وہ فوٹوگرافر کے دل کو چیر دیتا ہے۔
شاید اس کے سامنے انسانیت کی بے بسی، کسی بچے کی معصوم آنکھوں کا درد، یا کسی ماں کے چہرے کی وہ خاموش فریاد تھی جو لفظوں سے بیان نہیں ہوسکتی۔
اس لمحے میں فوٹوگرافر نے صرف تصویر نہیں لی — اس نے درد محسوس کیا، انسانیت کو دیکھا، اور دل کے کسی کونے میں وہ منظر ہمیشہ کے لیے ثبت کر لیا۔

𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤

17/10/2025

اپر چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر قسم کی آفت سے محفوظ فرمائے۔ آمین 🤲

𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤

17/10/2025

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی( دتہ خیل) میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،

سکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں،

سکیورٹی فورسز نے اطلاعات کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی،

16 اکتوبر کو سکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا،

فائرنگ کے تبادلے میں 6 چھ دہشتگرد جہنم واصل جبکہ 3 زخمی ہو گئے،

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے،

سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے،

عوام اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں،

گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کئے جا چکے ہیں،

نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، انشاء اللہ



17/10/2025

🕯️ زائنی میں ایک اور افسوسناک واقعہ 🕯️

برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ امداد بروقت پہنچ سکے۔

سب سے پہلے میں اپنی طرف سے اور اہلِ زائنی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اپر چترال، الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال، اور تمام مخیر حضرات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے زائنی کے غریب شخص میگی گمبوری خان کے گھر میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعے کے فوراً بعد بروقت امداد پہنچائی اور ان کی دلجوئی کرکے انسان دوستی کی مثال قائم کی۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بدقسمتی سے یہ متاثرہ خاندان ایک بار پھر آزمائش میں ہے۔
گزشتہ روز دوبارہ آگ لگنے کے باعث تمام امدادی ٹینٹس اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔
الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر متاثرہ خاندان ایک بار پھر بے سروسامان ہے۔

📢 ہم ایک مرتبہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال، الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال، اور تمام مخیر حضرات متاثرہ خاندان کی فوری مدد کریں۔
اللہ پاک آپ سب کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ 🤲

رابطہ اور امدادی تفصیلات:
📞 0348-5043949 — امین الرحمٰن (ایزی پیسہ)
📞 0342-9069967 — کفایت الرحمٰن (ایزی پیسہ)
📞 0344-1990311 — شہباز



𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤

13/10/2025

مریدکے افسوسناک خبریں 🙁

اب تک کی اطلاعات کے مطابق۔

180 سے زیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں 500 سے زائد تشویشناک حالت میں روڈو پر پڑے ہوئے ہیں جن پر بکتر بند گاڑیاں چڑھائی گئی ہیں
افسوس 😥

13/10/2025

"کامیاب انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے" —
یہ ایک حقیقت ہے کہ زندگی میں غلطیاں کرنا کوئی عیب نہیں، بلکہ ان سے سیکھنا ہی اصل کامیابی ہے۔
جو شخص اپنی ناکامیوں اور غلطیوں کا تجزیہ کرتا ہے، وہی آگے بڑھتا ہے اور بہتر فیصلے لینا سیکھتا ہے۔
غلطیاں ہمیں تجربہ دیتی ہیں، اور تجربہ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ 💪🌟


𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤

13/10/2025

Pak - Afghan conflict...

13/10/2025

India Report on PAK and Afghanistan Conflict...

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share