21/10/2025
سوات
ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ شہنشاہ خان اور انسپکٹر غنی رحمان کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں ، کارکردگی رپورٹ جاری منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، لاکھوں روپے جرمانے، درجنوں گرفتاریاں بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں سے ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ شہنشاہ خان نے تھانہ غالیگے کے دائرہ اختیار میں ہونے والی کارروائیوں کی تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے انسپکٹر غنی رحمان بھی موجود تھے۔ڈی ایس پی شہنشاہ خان نے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر اور ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے ویژن منشیات اور جرائم سے پاک معاشرہ کے تحت پولیس نے مؤثر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے ذریعے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کی پولیس نے مختلف آپریشنز کے دوران درجنوں منشیات فروش گرفتار کیے، جن کے قبضے سے 10,020 گرام چرس،46 گرام ہیروئن،215 گرام آئس ،42 لیٹر شراب
برآمد کی گئی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے1 عدد ایس ایم جی
78 عدد پستول ،6 عدد بندوق،939 کارتوس برآمد کر لیے۔ کرایہ داران ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی پولیس نے 29 کرایہ داران کے خلاف کاروائی کی جبکہ جنگلات کو تباہ کرنے والے سمگلروں سے 140 سلیپر مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ کئی کو سزا بھی دی گئی۔ڈی ایس پی بریکوٹ شہنشاہ خان نے واضح کیا کہ پولیس کی یہ کارروائیاں حکومتی احکامات اور اعلیٰ افسران کی ہدایات کے عین مطابق ہیں۔انہوں نے کہامنشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کریں گے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور جرائم پیشہ افراد کے لیے کسی رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ڈی ایس پی شہنشاہ خان اور ایس ایچ او غنی رحمان نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں صدر خلیل الرحمٰن باچہ، ریاض احمد، بخت روان خان، واجد خان اور ظاہرشاہ کمال کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور پولیس ایک جان دو قالب ہیں۔ میڈیا کے تعاون سے ہم سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائیاں کریں گے