Information Hub

Information Hub finding right path🥰🥰🥰

ممتاز کاروباری شخصیت اور ایپل کمپنی کے چیئرمین، ارب پتی اسٹیو جابز، 56 سال کی عمر میں لبلبے کے کینسر کے باعث انتقال کر گ...
07/12/2025

ممتاز کاروباری شخصیت اور ایپل کمپنی کے چیئرمین، ارب پتی اسٹیو جابز، 56 سال کی عمر میں لبلبے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ انہوں نے 7 ارب ڈالر کی دولت چھوڑی۔

🎗 اور یہ ہیں ان کے چند آخری الفاظ:

"میری موجودہ حالت سے، میری زندگی کامیابی کا جوہر نظر آتی ہے، لیکن مجھے اپنے پاس موجود چیزوں سے زیادہ خوشی محسوس نہیں ہوتی۔ آخر میں، دولت محض ایک عدد بن گئی ہے یا ایسی چیز جس کی میں عادت ڈال چکا ہوں۔
اس لمحے، جب میں اپنے بستر پر لیٹا ہوں، بیمار ہوں اور اپنی زندگی کی فلم یاد کر رہا ہوں، مجھے احساس ہوتا ہے کہ میری ساری شہرت اور دولت موت کے سامنے بے معنی ہیں۔
آپ کسی کو گاڑی چلانے کے لیے، یا نوکر کو آپ کے کام کرنے کے لیے، یا قائدین کو آپ کے کاروبار کو چلانے اور مزید پیسہ اور شہرت حاصل کرنے کے لیے کرائے پر لے سکتے ہیں۔
لیکن - یقیناً - آپ کسی کو بھی، کسی قیمت پر بھی، اپنے درد یا بیماری کو برداشت کرنے کے لیے کرائے پر نہیں لے سکتے۔
انسان جتنی بھی مادی چیزیں چاہے، حاصل کر سکتا ہے، لیکن ایک چیز جو کھو جانے پر کبھی واپس نہیں ملتی وہ ہے "زندگی"۔
جیسے جیسے ہم عمر میں بڑے ہوتے جاتے ہیں، ہم زیادہ سمجھدار ہوتے جاتے ہیں، اور ہمیں احساس ہوتا ہے کہ چاہے گھڑی کی قیمت 30 ڈالر ہو یا 3000 ڈالر، دونوں ایک ہی وقت دکھاتی ہیں۔
اور ہمیں احساس ہوتا ہے کہ چاہے ہم 30 ڈالر کی یا 500 ڈالر کی بٹوے میں پیسے رکھیں، رقم وہی رہتی ہے۔
اور چاہے ہم 150,000 ڈالر کی گاڑی چلائیں یا 15,000 ڈالر کی، راستہ اور فاصلہ وہی رہتا ہے، اور ہم آخرکار ایک ہی منزل پر پہنچتے ہیں۔
چاہے ہم 300 مربع میٹر کے گھر میں رہتے ہوں یا 3000 مربع میٹر کے، تنہائی وہی رہتی ہے۔ اور ہم چند میٹر سے زیادہ جگہ پر نہیں سوتے۔
آپ کی حقیقی اندرونی خوشی مادی چیزوں سے نہیں آتی جو آپ کے پاس ہیں۔ چاہے آپ پہلی جماعت میں سفر کریں، یا اقتصادی کلاس میں، اگر جہاز گر جائے تو سب گر جاتے ہیں۔
لہذا، میں امید کرتا ہوں کہ آپ سمجھیں کہ جب آپ کی زندگی میں ایک اعلیٰ مقصد ہو، اور آپ نے دوسروں کو خوش کیا ہو، تو یہی حقیقی خوشی ہے!
🎗 اور چند حقائق ہیں جن پر ہمیں دھیان دینا چاہئے: -

1. 🔹️اپنے بچوں کو امیر ہونا نہ سکھائیں۔ انہیں خوش ہونا سکھائیں۔ - تاکہ جب وہ بڑے ہوں تو انہیں چیزوں کی قیمت معلوم ہو، نہ کہ قیمت۔
2. 🔹️اپنا کھانا دوا کی طرح کھائیں، ورنہ آپ کو دوا کو کھانے کی طرح کھانا پڑے گا۔
3.🔹️ اپنا پیسہ دھوپ میں چھوڑ دو۔ اور سایہ میں بیٹھو...
اپنے آپ اور اپنے ارد گرد کے لوگوں پر خرچ کرنے میں بخل نہ کرو۔
کیونکہ پیسہ ہمیں جینے کے لیے دیا گیا ہے، نہ کہ پیسے کے لیے جینا۔
4. 🔹️"ان لوگوں سے محبت کرو جنہیں اللہ نے تمہارے پاس بھیجا ہے، اور ان کے ساتھ احسان کرو، ایک دن آپ کو ایک دوسرے کی ضرورت ہوگی۔"
5. 🔹️اگر آپ امیر زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اکیلے جاؤ! لیکن اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں، تو دوسروں کے ساتھ جاؤ!!

اگر آپ نے یہ پڑھ لیا ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں ان نعمتوں کے لیے جو بے شمار ہیں 🌾🤲🤲🌺🌺🌺🌺

07/12/2025

ڈاکٹر مصطفی محمود لکھتے ہیں:

تم قبر میں ہزاروں سال تک کیا کرو گے؟

میں تمہیں ایک طریقہ بتاتا ہوں جو میرے ساتھ بہت کارآمد ثابت ہوا اور جس سے میں اپنے اللہ سے تعلق پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے لگا ہوں۔

قبر خوفناک ہے، ظاہر ہے کہ نیک لوگوں کے علاوہ۔

میں نے اس کے بارے میں سوچا، اور اب میری عمر 54 سال ہے، اور میں دنیا سے اور اس کی چیزوں سے تنگ آ چکا ہوں۔ اچھا، تو جب میں قبر میں جا کر اکیلا رہوں گا، سینکڑوں ہزاروں سال تک، تو میں کیا کروں گا؟

کیا تم نے کبھی اس کا تصور کیا ہے؟

اس لیے میں نے مندرجہ ذیل طریقے پر عمل کرنا شروع کیا:

دیکھو میں مر جاؤں گا، اور میرے پاس ایک خالی، بالکل تاریک قبر ہوگی۔

اس قبر کو سامان کی ضرورت ہوگی، لہٰذا میں ہر استغفار کو تصور کرنے لگا جیسے میں اسے اپنے قبر کی طرف بھیج رہا ہوں تاکہ وہ وہاں میرا انتظار کرے اور میرے تنہائی کا ساتھی بنے۔

اللہ کی قسم، میں مذاق نہیں کر رہا۔

میں نے اپنی قبر کو مکمل ڈیکوریٹ کر دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

قبر کے ایک کونے کو میں ہزاروں تسبیحات سے بھر رہا ہوں۔

یہاں میرے سر کے قریب کم از کم 300 ختم قرآن ہوں گے جو میرے لیے آرام دہ بستر کا سبب بنیں گے۔

ہر رکوع کو میں یہ تصور کر کے ادا کرتا ہوں کہ میں اسے قبر میں اپنا ذخیرہ بنا رہا ہوں۔

ہر کوئی مجھے چھوڑ کر اپنے گھروں کو چلا جائے گا، اور میں اکیلا رہ جاؤں گا شاید ہزاروں سالوں تک۔ میرے بچے چند سالوں میں مجھے بھول چکے ہوں گے۔

لہذا، مجھے قبر میں ساتھیوں، روشنیوں، اور جنت کے جیسے مناظر کی ضرورت ہوگی۔

میں تسبیحات، ذکر، قرآن، نماز اور صدقہ سب کو اپنے ساتھ تصور کرتا ہوں کہ وہ میرے دوست ہوں گے، میرے ساتھ وہاں ہنس رہے ہوں گے اور باتیں کر رہے ہوں گے۔

نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا میں نے اپنے معمولات کا ایک اہم عمل بنا لیا ہے، یہ وہاں ہماری محفلوں میں بھی شامل ہوگا ٹھنڈے پانی کی طرح، خوبصورت لباس کی طرح۔

میں یہ چاہتا ہوں کہ میری قبر کی زندگی اس دنیا کی زندگی سے بھی زیادہ خوبصورت زندگی ہو۔ ان شاء اللہ۔

کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ میں وہاں جا کر غیبت، چغلی، حسد اور دیگر دنیاوی گناہوں کے نتیجے میں بدبو دار کپڑوں، دیمک لگے فرنیچر اور سخت پتھریلے بستر کے بجائے اپنی قبر کو بہترین چیزوں سے آراستہ کروں۔

میں نے دنیا میں اپنا گھر بنانے کے لیے ساری زندگی جان توڑ محنت کی لیکن یہ گھر تو میرے ورثاء کا ہوجائے گا، اصل میں تو میری ساری محنت اپنے لیے ہے ہی نہیں، سارے فائدے تو اور لوگ اٹھائیں گے۔ تو میں نے سوچا کہ بس بہت ہوگیا ہے، مجھے اپنا گھر بنانا ہے جہاں صرف میں ہی ہوں گا اور ایک طویل عرصہ گزارنا ہے۔

اگر میرے تمام اعمال دنیا کی ضروریات کے لیے تھے اور اپنی قبر کے لیے کچھ بھی نہیں تھا، تو پھر تو میرے قبر والے گھر کے لیے سوائے عذاب کے فرنیچر، مستقل اندھیرے، اور سخت حساب کے کچھ بھی نہ ہوگا۔ اور میں ایسے گھر میں اکیلا کیسے رہوں گا!

میری آپ کو بھی نصیحت یہ ہے کہ آج سے:

اپنی قبر کو اپنا بینک اکاؤنٹ بناؤ۔ اس میں زیادہ سے زیادہ ڈپازٹ کرو اور لانگ ٹرم والی پالیسی لو۔

اپنی عبادات کا خوب خیال رکھو۔ اللہ کی قسم، جب تم قبر میں ہوگے، تو تم مجھے وہاں سے بھی شکریہ ادا کرو گے۔

اپنی قبر کے گھر کا اس دنیا کے گھر سے زیادہ خیال رکھو۔

ابھی تم اپنے گھر والوں کے درمیان ہو، پہن رہے ہو، کھا پی رہے ہو، آرام سے گھر والوں کے درمیان سو رہے ہو، اور تمہیں تمہاری تمام ضروریات میسر ہیں، پھر بھی تم اپنے حالت سے نالاں رہتے ہو، ہر وقت کوئی نہ کوئی شکایت کرتے رہتے ہو۔

تو سوچو جب تم زمین کے نیچے ہوگے اور سینکڑوں ہزاروں سالوں کے لیے ہوگے تو وہاں تمہارے ساتھ کون ہوگا؟

تمہارے پسندیدہ سیاستدان، کھلاڑی، اداکار، تاجر۔۔۔۔۔ یہ تو تمہیں یہاں بھی نہیں جانتے اور نہ ہی انہیں تمہاری اتنی فکر ہے، تم ہی ان سب کے پیچھے بیوقوفوں کی طرح اپنا وقت ضائع کرتے ہو۔

تمہارے وہ بچے جن کی شادیوں پر تم لاکھوں روپے فضولیات پر خرچ کردیتے ہو، یقین کرو یہ خرچ تمہارے لیے وبال بن چکا ہوگا، اور بچے مکر جائیں گے کہ ہمارے باپ نے اور ہماری ماں نے خود ہمارے لیے بھی اور اپنے لیے بھی مصیبت کھڑی کی ۔ اس لیے آج سے اپنی جان کی فکر کرواپنا خیال خود رکھو۔

اےاللہ ، ہمیں حسن خاتمہ عطا فرما۔

اے اللہ، ہماری آخرت کو بہتر بنا دے اور ہمیں قبر کے عذاب سے بچا۔

اے اللہ، ہمیں اپنا ذکر، شکر، اور حسن عبادت کی توفیق عطا فرما تاکہ تو ہم پر اپنی رضا اور جنت الفردوس میں نعمتیں نازل کرے، جہاں ہم تیرے نبی محمد ﷺ کی صحبت میں ہوں، جن پر بے شمار درود و سلام ہو۔

تو پھر اپنا گھر بنانا شروع کرو۔

06/12/2025
05/12/2025

*غسل خانہ، بیت الخلاء (واش روم) سے متعلق چند ضروری اور اہم ہدایات کیا ہیں؟*

_عرب کے مشہور عالم ڈاکٹر عائض بن عبداللہ القرنی کی ایک فکر انگیز تحریر کا ترجمہ:_

👈 `چند کام کر لیجئے آپ کے جسم سے منفی توانائی کا خاتمہ ہوگا اور آپ کے شیاطین کمزور پڑجائیں گے۔`

👈 بیت الخلاء کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں اور بیت الخلاء کومستقل بنیادوں پر صاف ستھرا اور بدبو سے پاک رکھئے ۔

👈 رات کو سونے سے پہلے لیٹرین کو صاف رکھنے کا اہتمام کیجئے۔

👈 بیت الخلاء کا دروازہ ہروقت اور مستقل بنیادوں پر بند رکھنے کا اہتمام کیجئے۔ .....

👈 بیت الخلاء میں کپڑے اتار کر لٹکے نہ رہنے دیجئے ایک رات کے لیے لٹکے رہنے والے کپڑوں میں جتنی منفی توانائی بھر جاتی ہے اس کا خاتمہ تقریبا ناممکن ہے کم از کم 72 گھنٹے دھوپ میں لٹکانے سے کچھ خلاصی ممکن ہے۔

👈 میلے کپڑوں کو ہمیشہ بیت الخلاء سے باہرکسی ٹوکری میں رکھنے کا اہتمام کیجئے۔

👈 بیت الخلاء میں بھی عطر نہ رکھیے اور نہ ہی اس میں خوشبو وغیرہ کا استعمال کیجئے۔

👈 بیت الخلاء میں رونے سے سخت گریز کریں ایسا کرنا شیاطین کو کھلی دعوت دینا ہے کہ وہ آپ کے جسم میں داخل ہو جائیں یا وہ آپ کے جسم کو پکڑ لیں ۔

👈 واش روم گندے رہیں تو رزق یا شادی میں دیر ہوتی چلی جاتی ہے زندگی میں مشکلات بڑھتی جاتی ہیں، بغیر سبب غم اور افسردگی کا احساس ہوتا ہے اور تشنج یا مرگی تک ہوسکتی ہے ۔

👈 ہر تیسرے دن اپنے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں کھولئے اور گھر میں سورۂ بقرہ کی ریکارڈنگ چلائیں آپ کو بذات خود اپنے اور اپنے گھر والوں میں بہتری محسوس ہوگی

👈 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق گھر سے شیاطین اور جراثیم بھگانے کے لیے کلونجی کی دھونی دیجئے۔
👈 گھر میں جگہ جگہ شیشے آویزاں نہ کیجئے، گھر میں ایسی جگہ نہ بیٹھئے جہاں سے ابھی ابھی کوئی اٹھ کر گیا ہو۔

👈 جاگنے پر لمبی لمبی سانس لیجئے اور اٹھتے ہوۓ بسم اللہ پڑھئے۔
👈 رات میں سونے کا ایک مستقل وقت مقرر کرلیجئے اور سونے سے پہلے سورۂ ملک کی تلاوت بھی نہ چھوڑیئے یہ سورۃ عذاب قبر سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔

نماز کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت سے آپ اور جنت کے درمیان صرف موت کا حائل ہونا باقی رہتا ہے اس لئے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنا بھی نہ بھولیں اللہ تعالی ہمیں ان تمام ہدایات پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین یا رب العالمین۔




کاپی پیسٹ

27/11/2025

ایک سانس میں سورت الضحیٰ کی تلاوت

جہاں پر انسانیت اور احساس زندہ ہوتی ہے وھاں بارڈر ایسے ہوتے ہیں ۔۔۔
26/11/2025

جہاں پر انسانیت اور احساس زندہ ہوتی ہے وھاں بارڈر ایسے ہوتے ہیں ۔۔۔

26/11/2025

After Retirement

26/11/2025

دی کیمسٹ اینڈ کیمسٹری

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Information Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share