ANP Digital

ANP Digital Peace | Development | Democracy |

04/12/2025

نوٹیفیکیشن روکنے کو کچھ لوگ اس طرح سمجھ رہے تھے جیسے نواز شریف یا شہباز شریف میں کوئی انقلاب آیا ہو، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ محمود خان کا موقف آج عمران خان کی رہائی ہے، چترال سے بولان تک ایک صوبہ بنانے کا نہیں۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

04/12/2025

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بوٹ کو عزت دو میں بدل چکا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی بوٹ کو عزت نہیں دی گئی جتنی آج کل حکومت میں دی جا رہی ہے۔ ہزارہ کے چار ضلعے پشتون اکثریتی ہیں اور وہ پختونخوا سے الگ نہیں ہونا چاہتے۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

04/12/2025

آئینی ترامیم بالکل ہونی چاہئیں، لیکن یہ ترامیم صرف اداروں یا کسی فرد واحد کے لیے نہیں بلکہ عوام کی بہتری، خوشحالی، صوبائی خودمختاری اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے ہونی چاہئیں۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

04/12/2025

گورنر اور وزیر اعلیٰ کے پاس اصل اختیار نہیں، اصل اختیار جہاں موجود ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور دہشت گردی کا خاتمہ کرے۔ اسے سب پتہ ہے، کیونکہ یہ سب اس کے اپنے ہیں۔ پاکستان میں قانون صرف کمزور طبقے کے لیے ہے۔ 15 فیصد طاقت ور طبقے پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

04/12/2025

پختونخوا کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی سوچ رکھتے ہیں۔ پنجاب میں پنجابی کے علاوہ پورے پاکستان کے لوگ بدگمانی کا شکار ہیں اور یہ شکوہ کرتے ہیں کہ ان کا حق مار کر ایک مخصوص طبقے کو دیا جاتا ہے۔ اگر نئے صوبے بنانے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر صوبے قومیت کی بنیاد پر بنائے جائیں، نہ کہ پسند و ناپسند کی بنیاد پر۔ محسن نقوی کو چاہیے کہ وہ پاکستان اسٹڈی کی کتابیں نہیں بلکہ پچھلے پچاس سال کی اصل تاریخ دیکھ لے۔ وہ تاریخ جس میں یہ واضح ہے کہ افغان مہاجرین کے ساتھ کیا کچھ ہوا، اور سب سے اہم بات انہیں یہاں لایا کس نے تھا؟ دعوت کون دیتا رہا؟ یہاں ان کے نام پر ٹریننگ سینٹر کس نے قائم کیے؟ ان مہاجرین کو پہلے “مجاہد”، پھر “طالب”، اور آج “فتنہ الخوارج” اور “فتنہ ہندوستان” کس نے بنایا؟ دہشت گرد کون ہیں، یہ سب کو معلوم ہے۔ یہ ڈرامہ اب بند ہونا چاہیے۔ پشتون قوم گزشتہ 45 سال سے مسلط اس جنگ تنگ آچکی ہے۔ اب مزید اس خطے کو ایندھن بنانا بند کیا جائے۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

04/12/2025

ایم-1 اور ایم-2 کے درمیان پختونخوا سے آنے والے مسافروں کو موٹروے سے ایئرپورٹ تک براہِ راست رسائی حاصل نہیں۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ پختونخوا کے عوام کے لیے ایم-1 سے اسلام آباد انٹرچینج کے ذریعے براہِ راست ایئرپورٹ جانے کا راستہ فراہم کیا جائے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینٹ اجلاس میں خطاب

| |

02/12/2025

افغانستان کے شہریوں کے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔ پچاس سال سے جو گیم کھیلی جا رہی ہے، اس میں پہلے انہیں یہاں آنے کی دعوت دی جاتی تھی اور آج انہیں تکلیف دے کر واپس بھیجا جا رہا ہے، جس سے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

02/12/2025

جو حکومت لائی گئی ہے، اور کروڑوں روپے لے کر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جتوایا گیا ہے، اسے پانچ سال پورے کرنے دیے جائیں۔ اب ہماری قوم کے مسائل کا حل نکالا جائے۔ انتہاپسندی، بدانتظامی اور دہشت گردی کے خاتمے کی فکر کی جائے۔
گورنر راج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا یہ جو ڈرامے کیے گئے، وہ کافی ہیں۔ اگر 28ویں آئینی ترمیم ہمارے نظریے کے مطابق درست ہوئی تو ہم اس کا ساتھ دیں گے۔ گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بہت صلاحیت رکھنے والا شخص ہے، لیکن مسئلہ کسی فرد کی صلاحیت کا نہیں مسئلہ نظام کا ہے۔ اور اگر نظام غیرجمہوری ہوگا تو ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

02/12/2025

قومی کمیشن برائے حقوقِ اقلیتیں بل میں ہم نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ یہ ایک نازک معاملہ ہے، اور اقلیتوں کے لیے مکمل یکجہتی کے ساتھ کوئی بھی قانون یا بل پاس ہونا چاہیے۔ پاکستان میں بدقسمتی سے قانون ایک طرح سے پاس ہوتا ہے اور اس کا استعمال کسی اور طرح کیا جاتا ہے بالکل اسی طرح جیسے 26ویں آئینی ترمیم میں ہوا۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

02/12/2025

گورنر راج کس لیے لایا جا رہا ہے؟ کیا وجہ یہ ہے کہ پشتون عوام کی خدمت نہیں ہو رہی اور دہشت گردی کے خلاف حقیقی مقابلہ نہیں کیا جا رہا؟گورنر راج نہ پہلے کسی مسئلے کا حل تھا اور نہ اب ہوگا یہ صرف مزید انتشار اور مشکلات پیدا کرے گا۔ ہم کہتے ہیں کہ جو حکومت لائی گئی ہے، اسے پانچ سال پورے کرنے دیے جائیں۔ پختونخوا میں پی ٹی آئی کا کوئی زور نہیں، اگر ریاست اُن کی پشت پناہی بند کر دے۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

02/12/2025

پختونخوا میں پہلے پی ٹی آئی کیلئے مینڈیٹ چوری ہوا تھا، ضمنی انتخابات میں انکے خلاف چوری ہوا۔ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ابھی صرف چہَ میگوئیاں ہورہی ہیں۔ پختونخوا کو 12 سال سے کمپرومائزڈ کرکے پی ٹی آئی کے حوالے کیا گیا ہے۔ پچھلے دس سال ان کی توجہ بنی گالہ اور زمان پارک کے کچن چلانے پر مرکوز تھی، آج انکی ساری توجہ قیدی آٹھ سو چور کی رہائی پر مرکوز ہے جبکہ اور اس میں پختونخوا کے وسائل کا استعمال ہورہا ہے۔ پختونخوا میں حکمرانی نام کی کوئی چیز نہیں۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
| |

02/12/2025

آج ہونی والی قانون سازی کے بارے میں ہمیں کچھ معلوم نہیں تھا۔ ہم نے واضح کیا ہے کہ ہم برابری کی بنیاد پر چلیں گے۔ اگر آج کی قانون سازی میں ہمارا مشورہ شامل ہوتا تو پاس کرنے میں ساتھ دیتے۔ گورنر راج کی بات مسئلے کا حل نہیں، پختونخوا پر مسلط گند کو اپنی ہی موت مرنے دو۔ گند کے جو بھی قریب جاتا ہے، وہ گندا ہوجاتا ہے۔

سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
| |

Address

Peshawar
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share