21/11/2025
: جاپان سے آنے والی ایک غیر ملکی سیاحہ نے تخت بھائی کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور مقامی ثقافت کا احترام کرتے ہوئے روایتی پختون برقعہ زیبِ تن کیا، جسے مقامی لوگوں نے بے حد سراہا ۔۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال ہے بلکہ اس سے تخت بھائی کی بین الاقوامی شناخت اور شہرت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ تاریخی اہمیت اور امن پسندی کے باعث تخت بھائی دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے ۔۔