30/10/2025
نوشہرہ میں شرمناک واقعہ! مدرسے کے قاری کی مبینہ بداخلاقی، پولیس کی فوری کارروائی
اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی )
ضلع نوشہرہ کے نواحی علاقے رسالپور صحبت کلے میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک قاری نے مبینہ طور پر مدرسے میں آنے والے طالب علم کے ساتھ بداخلاقی کی۔ متاثرہ بچے کے اہل خانہ کی شکایت پر رسالپور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے قاری کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق گرفتار قاری کو تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ میڈیکل رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش مزید تیز کر دی گئی ہے۔
واقعہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، مگر پولیس نے حالات پر بروقت قابو پا کر صورتحال کو کشیدہ ہونے سے بچا لیا۔ مقامی رہائشیوں اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص بچوں کے مستقبل اور معصومیت سے کھیلنے کی جرات نہ کرے۔