
26/09/2025
ویلج کونسل سلطان خیل 2
آج ویلج کونسل سلطان خیل 2 میں پاک صاف خیبرپختونخوا پروگرام کے تحت صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ویلج کونسل سلطان خیل 2 ساجد خان اور تحصیل ممبر ریاض خان موجود تھے۔
چیئرمین ویلج کونسل سلطان خیل 2 ریاض آفریدی نے کہا کہ:
انشاءاللہ یہ پروگرام پورے ویلج کونسل میں صفائی کے حوالے سے انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔
جلد ہی ندی نالیوں کی صفائی، راستوں میں حائل درختوں کی کٹائی اور کوڑا کرکٹ کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔
ویلج کونسل میں مختلف مقامات پر کوڑا کرکٹ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، جہاں سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے کچرا اُٹھا کر منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے جو بھی فنڈز ملتے ہیں، ہم انہیں صرف اسی مقصد کے لئے استعمال کرتے ہیں جس مد میں وہ دیے جاتے ہیں۔ خدمت کا یہ سلسلہ انشاءاللہ جاری رہے گا۔
چیئرمین ریاض آفریدی نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا:
"صفائی نصف ایمان ہے، لہٰذا آپ سب بھی اس کارِ خیر میں حصہ ڈالیں اور محلے میں صفائی کرنے آنے والے نوجوانوں کے ساتھ تعاون اور نرمی سے پیش آئیں۔"