News Files PK

News Files PK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News Files PK, Digital creator, 29th the mall peshawar cantt, Peshawar.

News Files PK is a Pakistan-based digital news and current affairs platform committed to fact-based journalism, ground reporting, and responsible analysis.
📌 Follow News Files PK for credible journalism and real stories from the ground.

28/07/2026

🚨 "جنرل مشرف نے کہا: آپ کو امریکہ اور مغرب قبول نہیں!" — مولانا فضل الرحمٰن کا بڑا دعویٰ

"2002 کے وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن نے ایک ایسا واقعہ بیان کیا جس نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں کہا گیا کہ وہ انتخاب نہ لڑیں کیونکہ انہیں امریکہ اور مغرب قبول نہیں کرتے۔"

🎥 مکمل بیان سنیے اور اپنی رائے ضرور دیں۔

#وزیراعظم

🚨 کشمیر میں کیا ہو رہا ہے؟مولانا فضل الرحمان نے کشمیری عوام پر فائرنگ اور تشدد کو "کھلی دہشت گردی" قرار دیتے ہوئے فوری ط...
27/07/2026

🚨 کشمیر میں کیا ہو رہا ہے؟
مولانا فضل الرحمان نے کشمیری عوام پر فائرنگ اور تشدد کو "کھلی دہشت گردی" قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ظلم بند کرنے اور عوام کو احتجاج کا آئینی حق دینے کا مطالبہ کیا۔
آپ اس بیان سے کس حد تک اتفاق کرتے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔

5 اگست کا جلسہ "سیمی فائنل" ہوگا، اہم اعلانات کیے جائیں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدیپشاور: وزیراعلیٰ خیبر...
27/07/2026

5 اگست کا جلسہ "سیمی فائنل" ہوگا، اہم اعلانات کیے جائیں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عوام، بالخصوص نوجوانوں سے 5 اگست کو شام 6 بجے پشاور ٹول پلازہ پر ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے اسے "فیصلہ کن" اور "سیمی فائنل" قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ظلم، ناانصافی، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف عوام کو خود اٹھ کر آواز بلند کرنا ہوگی۔ ان کے مطابق 5 اگست کے جلسے میں اہم اعلانات بھی کیے جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت تشویشناک ہے اور ان کے ذاتی ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج کا آئینی و قانونی مطالبہ پورا نہیں کیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غیر قانونی طور پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ اہل خانہ، پارٹی رہنماؤں، ذاتی ڈاکٹرز اور ان کے بیٹوں سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی صحت اور حالت سے متعلق معلومات نہ دینا غیر قانونی ہے اور ان کے ساتھ "اغوا شدہ شخص" جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو انصاف نہیں مل رہا، مقدمات کی سماعت اور عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے نمائندے ہیں اور عوام نے خیبرپختونخوا میں عمران خان کے نام اور وژن پر ووٹ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرنے کے بعد احتجاج ہی واحد راستہ بچا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران احتجاج نہ کرنے کے باوجود ملاقاتوں پر پابندی برقرار رہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جھکانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور وہ جیل میں رہ کر بھی آزاد ہیں جبکہ حکمران اقتدار میں رہ کر بھی غلام ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران عوام کے بجائے اپنے لانے والوں کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں اور بلوچستان و کشمیر کے معاملات پر بھی خاموش ہیں۔

وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں، تمام مسائل آئین اور قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت کی ترجیح صرف عمران خان کو پابندیوں میں رکھنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چند افراد اپنی انا کی خاطر پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں لیکن پاکستان کا نوجوان ایسا ہونے نہیں دے گا۔ ان کے مطابق پاکستان کو عظیم ملک بنانے اور قوم کو متحد کرنے کی صلاحیت صرف عمران خان میں ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور بریت کے باوجود دوبارہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ 28 اور 29 جولائی کو مزید مقدمات بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ نہ ڈرتے ہیں، نہ جھکتے ہیں اور نہ ہی خریدا جا سکتے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ دوسرے ضلع میں تقریر کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ کی انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، اس کی قیادت اور خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

آخر میں وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5 اگست کو پشاور پہنچیں کیونکہ ان کے بقول "پاکستان کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔"

نوٹ: خبر میں شامل تمام دعوے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے بیان پر مبنی ہیں۔


#پشاور
#جلسہ
#وزیراعلیٰ_خیبرپختونخوا


#پاکستان


27/07/2026

🚨 5 اگست سے پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا بڑا سیاسی پیغام سامنے آ گیا!

انہوں نے 5 اگست کے جلسے کو "فیصلہ کن" اور "سیمی فائنل" قرار دیتے ہوئے عوام، خصوصاً نوجوانوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے عمران خان، ملکی سیاست، معیشت اور موجودہ حالات پر بھی اہم دعوے اور مؤقف پیش کیا۔

🎥 ویڈیو میں پوری تقریر دیکھیں اور اپنی رائے ضرور دیں:
کیا 5 اگست کا جلسہ ملکی سیاست پر اثر ڈالے گا؟

💬 اپنی رائے کمنٹ میں ضرور لکھیں۔
👍 ویڈیو پسند آئے تو لائک، شیئر اور فالو کرنا نہ بھولیں۔

نوٹ: اس ویڈیو میں شامل بیانات مقرر کے اپنے دعووں اور مؤقف پر مبنی ہیں۔

24/07/2026

کیا عدالت میں کیس زیرِ سماعت ہونے کے باوجود کسی افغان مہاجر کو گرفتار یا ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے؟

افغان مہاجرین، وکلا اور انسانی حقوق کے نمائندوں کے بیانات کی روشنی میں اس خصوصی رپورٹ میں ان قانونی، انسانی اور عملی مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے جن کا سامنا پاکستان میں مقیم ایسے افغان باشندوں کو ہے جو افغانستان واپسی کو اپنی جان کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں اور تیسرے ملک منتقلی کے منتظر ہیں۔

اس رپورٹ میں زیرِ سماعت مقدمات، عدالتی احکامات، یو این ایچ سی آر کے ذریعے تیسرے ملک منتقلی، اور متعلقہ فریقین کے مؤقف پر تفصیل سے بات کی گئی ہے۔

ویڈیو دیکھیں، اپنی رائے ضرور دیں، اور شیئر کریں۔
















https://www.youtube.com/

24/07/2026

"5 اگست کو کیا ہونے جا رہا ہے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسے 'سیمی فائنل' قرار دے دیا، کیا یہ جلسہ سیاسی کھیل کا رخ بدل دے گا؟ پوری ویڈیو دیکھیں!"

24/07/2026

ایڈووکیٹ جنرل آفس میں مداخلت کے الزامات پر خاموشی ٹوٹ گئی! انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر علی زمان ایڈووکیٹ نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا اور قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ آخر انہوں نے کیا کہا؟ مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں۔

24/07/2026

"پشاور میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے اندر آخر کیا ہو رہا تھا؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی نے استعفے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ایسے انکشافات کیے جنہوں نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔ پوری ویڈیو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں!"

21/07/2026

امن و امان پر سوال آیا تو ماحول گرم ہوگیا! معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور صحافیوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ، آخر پریس کانفرنس میں ایسا کیا ہوا؟ مکمل ویڈیو دیکھیں اور اپنی رائے ضرور دیں۔

20/07/2026

"کیا قوم کو سب کچھ بتایا گیا تھا؟"

مولانا فضل الرحمٰن کا کارگل، شہداء اور ریاستی پالیسیوں پر دوٹوک مؤقف۔ مکمل بیان سنیں اور اپنی رائے دیں۔

Address

29th The Mall Peshawar Cantt
Peshawar
25000

Telephone

+923242019268

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Files PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Files PK:

Shortcuts

Share