Insaf TV

Insaf TV Jeet hamesha such ke hoti hai

سکیم چوک میں دس ویلر الٹنے کی وجہ سے روڈ بند ہے پشاور جانے والے لوگ سیفن نہر روڈ استعمال کریں شکریہ
11/06/2026

سکیم چوک میں دس ویلر الٹنے کی وجہ سے روڈ بند ہے پشاور جانے والے لوگ سیفن نہر روڈ استعمال کریں شکریہ

🔍 کیا آپ جانتے ہیں؟آج ہم روزانہ ٹائروں، ربڑ بینڈز اور دیگر ربڑ کی اشیاء استعمال کرتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ق...
10/06/2026

🔍 کیا آپ جانتے ہیں؟

آج ہم روزانہ ٹائروں، ربڑ بینڈز اور دیگر ربڑ کی اشیاء استعمال کرتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ قدرتی ربڑ کا اصل رنگ سیاہ نہیں ہوتا۔

درحقیقت ربڑ درخت سے حاصل ہونے والے لیٹیکس (Latex) نامی رس سے بنتا ہے، جس کا رنگ دودھیا سفید یا ہلکا کریمی ہوتا ہے۔

تو پھر زیادہ تر ٹائر اور ربڑ کی مصنوعات کالی کیوں نظر آتی ہیں؟

اس کی اہم وجہ "کاربن بلیک" نامی مادہ ہے جو ربڑ میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ مادہ ربڑ کو زیادہ مضبوط اور پائیدار بناتا ہے، گھساؤ کو کم کرتا ہے، سورج کی نقصان دہ UV شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور ٹائروں کی عمر بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سیاہ رنگ صرف ظاہری خوبصورتی کے لیے نہیں بلکہ ربڑ کی بہتر کارکردگی اور مضبوطی کا ایک اہم راز بھی ہے۔

✅ قدرتی ربڑ کا رنگ: دودھیا سفید
✅ ٹائروں کا رنگ: کاربن بلیک کی وجہ سے سیاہ

سائنس کی دنیا میں اکثر چیزوں کے رنگ کے پیچھے بھی ایک دلچسپ کہانی چھپی ہوتی ہے۔

06/06/2026

چلاس سے بابوسر کی جانب سفر کے دوران سیاحوں اور بائیکرز کو ایک افسوسناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق راستے میں بعض پولیس اہلکاروں کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، بدتمیزی کی گئی اور متعدد افراد کو بغیر کسی واضح وجہ کے روکا گیا۔ کچھ بائیکرز کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کو گزرنے کی اجازت دی جاتی رہی، جس سے امتیازی سلوک کا تاثر پیدا ہوا۔
مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ بعض اہلکاروں کی جانب سے “تم پنجابی یہاں کیوں آتے ہو؟” جیسے نامناسب جملے بھی سننے کو ملے، جو کسی بھی پاکستانی شہری کے ساتھ روا نہیں رکھے جا سکتے۔
ہم حکومتِ گلگت بلتستان، متعلقہ حکام اور اعلیٰ پولیس افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ کسی سیاح یا مسافر کو ایسے ناروا سلوک کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پاکستان کے تمام علاقے ہر پاکستانی کے لیے یکساں اہم ہیں، اور ہر شہری کو عزت، احترام اور تحفظ کے ساتھ سفر کرنے کا حق حاصل ہے۔

فیری میڈوز جیپ حادثہ: ایک افسوسناک سانحہ​گزشتہ روز سے سیاحتی حلقوں میں ایک انتہائی دردناک خبر گردش کر رہی ہے، جس نے سب ک...
05/06/2026

فیری میڈوز جیپ حادثہ: ایک افسوسناک سانحہ
​گزشتہ روز سے سیاحتی حلقوں میں ایک انتہائی دردناک خبر گردش کر رہی ہے، جس نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔ معروف سیاحتی مقام فیری میڈوز کے راستے پر ایک جیپ حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں بدقسمتی سے ڈرائیور سمیت 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
​اس سلسلے میں تاتو گاؤں کے ایک مقامی رہائشی اور میرے دوست اکرامت جان سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ان سے ملنے والی معلومات کے مطابق، یہ سیاح ایک گروپ کی شکل میں آئے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ گروپ لیڈر کا تعلق لاہور سے تھا، تاہم اس کی حتمی تصدیق باقی ہے۔ اس گروپ میں خواتین بھی شامل تھیں، جو حادثے سے ایک دن قبل تصویر کشی کے لیے اکرامت جان کے ہوٹل میں موجود تھیں۔
​ذرائع کے مطابق، جیپ چلانے والے ڈرائیور کا تعلق داریل سے تھا، جبکہ مسافروں میں سے دو کا تعلق پشاور اور باقی چار کا پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ معلومات سنسنی پھیلانے کے لیے نہیں بلکہ مقامی ذرائع سے ملنے والے ٹھوس حقائق پر مبنی ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
​حادثہ کیسے پیش آیا؟
​یہ جیپ تاتو گاؤں سے واپسی پر رائے کوٹ کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک گاؤں سے نکلتے ہی حادثے کا شکار ہو گئی۔ سانحے کی اصل وجہ کا اندازہ لگانا ابھی مشکل ہے۔ اس مشکل راستے پر تقریباً 25 سال بعد کوئی ایسا حادثہ پیش آیا ہے، کیونکہ راستہ انتہائی دشوار گزار ہونے کی وجہ سے یہاں کے مقامی اور تجربہ کار ڈرائیورز بہت احتیاط سے گاڑی چلاتے ہیں۔ کسی بھی بیرونی ڈرائیور کو یہاں گاڑی لانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
​یہ حادثہ کسی کراسنگ کے دوران پیش نہیں آیا۔ ممکن ہے کہ اترائی کے دوران گاڑی کا اسٹیرنگ فری ہو گیا ہو یا ایکسل ٹوٹ گیا ہو، کیونکہ اگر بریک فیل بھی ہو جائے تو مینول گیئر گاڑی کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
​ایک اہم مشاہدہ
​یہاں کے سفر کے دوران ایک بات جو میرے سامنے آئی، جس پر میں نے خود اپنے ڈرائیور کو ٹوکا تھا، وہ یہ تھی کہ راستے میں موڑ خطرناک ضرور ہیں لیکن سڑک ہموار ہے۔ تاتو گاؤں سے نکل کر پرانے پل سے آگے ایک تیز اترائی آتی ہے جہاں موڑ کاٹتے ہی بعض ڈرائیورز گاڑی کو تیز کر کے دوسرا یا تیسرا گیئر لگا دیتے ہیں، اور پھر اگلے موڑ پر اچانک بریک لگاتے ہیں۔
​ایسے میں جب اترائی پر گیئر بدلنے کے لیے گاڑی نیوٹرل ہوتی ہے، تو وہ پوری طرح فری ہو جاتی ہے۔ اگر اس وقت گیئر صحیح طرح نہ پھنسے تو گاڑی کا پورا وزن چھوٹے بریک پیڈز پر آ جاتا ہے، جو بہت زیادہ دباؤ برداشت نہیں کر پاتے۔
​بہترین طریقہ یہی ہے کہ گاڑی کو چھوٹے گیئر میں بغیر بریک پر دباؤ ڈالے اتارا جائے۔ اس میں شاید 10 منٹ زیادہ لگ سکتے ہیں، لیکن جلد بازی یا حد سے زیادہ خود اعتمادی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ مینول گیئر گاڑی کو احتیاط سے بغیر بریک کے بھی نیچے لایا جا سکتا ہے۔
​سیاحوں اور ڈرائیورز کے لیے التجا
​سیاحت کا سیزن عروج پر ہے اور ہزاروں لوگ ان خوبصورت مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ حفاظت بیشک اللہ کے ہاتھ میں ہے، لیکن احتیاط ہمارا فرض ہے۔ تمام ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی اور مسافروں کی زندگی کو داؤ پر نہ لگائیں۔ اور سیاحوں سے بھی گزارش ہے کہ اگر آپ دیکھیں کہ ڈرائیور لاپرواہی کر رہا ہے، تو اسے فوراً اور سختی سے روکیں۔ اپنی حفاظت کی ذمہ داری خود اٹھائیں۔
​اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین ثم آمین۔

خیگڑہ فلاحي تنظیم مریم زئی کا وائس چیئرمین شہزاد احمد کا بھائی اور مثل خان کا بیٹا اور عامر خان بھائی ۔۔ بخت منیر عرف طو...
02/06/2026

خیگڑہ فلاحي تنظیم مریم زئی کا وائس چیئرمین شہزاد احمد کا بھائی اور مثل خان کا بیٹا اور عامر خان بھائی ۔۔ بخت منیر عرف طور ے اور عابد خان کا چاچا کا بیٹا جواد احمد رضاءالہی سے وفات پا گیا ہے
جس کا نماز جنازہ صباح 9بجے مریم زئی کی قبرستان میں ادا کیا جائے گا۔۔
تمام دوست احباب سے دعاؤں کی درخواست.

یہ وہی دو ملزمان ہیں جنہوں نے دو دن پہلے ہمارے گاؤں کے ایک نوجوان سے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھین لیا تھا اور اسے زخم...
01/06/2026

یہ وہی دو ملزمان ہیں جنہوں نے دو دن پہلے ہمارے گاؤں کے ایک نوجوان سے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھین لیا تھا اور اسے زخمی بھی کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
​مریم زئی کے دوستوں نے اطلاع دی ہے کہ ان ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ غالباً یہ اس وقت متنی چوکی یا زنگلی چوکی میں موجود ہوں گے۔
​جس نوجوان سے موٹرسائیکل چھینی گئی تھی، وہ جلد از جلد متعلقہ تھانے پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کرے اور ملزمان کی شناخت کرے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ متاثرہ شخص کو انصاف مل سکے اور علاقے میں امن و امان برقرار رہے۔

انصاف ٹی وی کی طرف سے عید الاضحیٰ آپ سب ممبرز کو بہت بہت مبارک ہو۔​ ​ ​ ​ ​ ​ ​ ​
27/05/2026

انصاف ٹی وی کی طرف سے عید الاضحیٰ آپ سب ممبرز کو بہت بہت مبارک ہو۔








موجودہ سیاحتی سیزن میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات پر ایک نظرپاکستان کے شمالی علاقوں میں ہر سال ہزاروں سیاح قدرتی حسن س...
24/05/2026

موجودہ سیاحتی سیزن میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات پر ایک نظر
پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہر سال ہزاروں سیاح قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے جاتے ہیں، لیکن احتیاط نہ ہونے کی وجہ سے کئی خوشگوار سفر سانحات میں بدل جاتے ہیں۔ رواں سیزن کے ابتدائی مہینوں میں پیش آنے والے چند اہم حادثات درج ذیل ہیں:
1️⃣ 3 مئی
لوئر کوہستان میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کی آلٹو گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ممکنہ اسباب: گاڑی میں زیادہ افراد کا سوار ہونا اور پہاڑی راستوں کا کم تجربہ۔
2️⃣ 15 تا 16 مئی
گلگت بلتستان میں گجرات کے چار دوست سفر کے دوران لاپتہ ہوگئے۔ تقریباً دس روز بعد ان کی گاڑی اور لاشیں جگلوٹ اسکردو روڈ کے قریب دریا کے کنارے کھائی سے برآمد ہوئیں۔
ممکنہ اسباب: مسلسل ڈرائیونگ، تھکاوٹ اور رات کے وقت سفر۔
3️⃣ 28 مئی
بونیر کی مارتونگ وادی میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں ماں اور ان کے جوان بیٹے جان کی بازی ہار گئے۔
ممکنہ اسباب: دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کا تجربہ نہ ہونا۔
4️⃣ 20 جون
ناران کے قریب بٹہ کنڈی سوہنی آبشار پر لاہور سے آنے والے ایک خاندان کے افراد گلیشیئر کے قریب تصاویر بنا رہے تھے کہ اچانک برفانی تودہ گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
5️⃣ 21 جون
کالام کے علاقے اتروڑ شاہی باغ میں کشتی الٹنے کے باعث ایک ہی خاندان کے متعدد افراد دریا میں ڈوب گئے۔ پانچ افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو خواتین اور تین بچے جانبر نہ ہو سکے۔
ممکنہ اسباب: کشتی کے انجن میں خرابی، لائف جیکٹس کا استعمال نہ کرنا اور پانی کا شدید بہاؤ۔
6️⃣ 24 جون
کاغان میں ایک گاڑی دریا کے قریب کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا کمسن بچہ محفوظ رہا۔
ممکنہ اسباب: رات کے وقت سفر، نیند اور راستے سے ناواقفیت۔
7️⃣ 27 جون
سوات کے مینگورہ میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں 16 افراد بہہ گئے، جن میں سے اکثر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ چند افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
ممکنہ اسباب: سیلابی صورتحال کا بروقت اندازہ نہ ہونا اور وارننگ سسٹم کی کمی۔
گزشتہ برس بھی نیلم ویلی سمیت مختلف علاقوں میں ایسے کئی حادثات رپورٹ ہوئے تھے جہاں مسافر گاڑیاں دریا میں گرنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ زیادہ تر حادثات کی بڑی وجہ مسلسل ڈرائیونگ اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنا تھا۔
📢 سیاحوں کیلئے اہم ہدایات
🌄 پہاڑی علاقوں میں سفر سے پہلے مکمل معلومات حاصل کریں۔
🚘 اگر خود ڈرائیونگ کا تجربہ نہیں تو ماہر ڈرائیور ساتھ رکھیں۔
😴 رات بھر سفر کرنے کے بجائے مناسب آرام کے بعد دن میں ڈرائیو کریں۔
📵 دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں۔
🛞 روانگی سے پہلے گاڑی کے بریک، ٹائر اور انجن اچھی طرح چیک کروائیں۔
🌧️ موسم کی صورتحال معلوم کرکے ہی سفر کا آغاز کریں۔
🚫 خطرناک مقامات پر سیلفی یا ویڈیو بنانے سے گریز کریں۔
🏞️ دریا، جھیل اور گلیشیئرز کے قریب غیر ضروری رسک نہ لیں۔
👨‍👩‍👧 بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔
🗑️ سیاحتی مقامات پر صفائی کا خیال رکھیں اور ماحول کو آلودہ نہ کریں۔
یاد رکھیں! خوبصورت سفر وہی ہوتا ہے جو محفوظ بھی ہو۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں۔







اغوا شدہ بچی کی بحالی: کچے کے ڈاکوؤں اور سیکیورٹی آپریشنز پر چند اہم سوالات​پشاور / سندھ (انصاف ٹی وی ویب ڈیسک): ذرائع ک...
23/05/2026

اغوا شدہ بچی کی بحالی: کچے کے ڈاکوؤں اور سیکیورٹی آپریشنز پر چند اہم سوالات
​پشاور / سندھ (انصاف ٹی وی ویب ڈیسک): ذرائع کے مطابق پشاور سے اغوا کی جانے والی معصوم بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے، جو کہ یقیناً ایک انتہائی خوش آئند اور اطمینان بخش خبر ہے۔ تاہم، اس کامیاب کارروائی کے بعد کچھ ایسے بنیادی اور سنجیدہ سوالات جنم لیتے ہیں جن پر غور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:
​پہلا بڑا سوال: آخر ان مغویوں کو کچے کے خطرناک اور کٹھن علاقوں میں چھپے ڈاکوؤں کے چنگل سے کون اور کس طریقہ کار (حکمتِ عملی) کے تحت چھڑاتا ہے؟ کیا یہ سب کسی خفیہ ڈیل، تاوان کی ادائیگی یا پھر خالصتاً انٹیلیجنس بیسڈ فوجی آپریشن کے ذریعے ممکن ہوتا ہے؟
​دوسرا اہم نکتہ: جب قانون نافذ کرنے والے ادارے ان جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہوں تک پہنچ ہی جاتے ہیں، تو اسی وقت ان سماج دشمن ڈاکوؤں کا جڑ سے مکمل خاتمہ کیوں نہیں کر دیا جاتا؟ انہیں ہر بار بچ نکلنے یا دوبارہ منظم ہونے کا موقع کیوں ملتا ہے؟
​دعا اور امید: اللہ پاک سے دل سے دعا ہے کہ معصوم شہریوں کے اغوا اور بدامنی کا یہ دلخراش واقعہ ہمارے ملک کا آخری واقعہ ثابت ہو، اور کچے کے ان ناسوروں سے عوام کو ہمیشہ کے لیے نجات مل سکے۔ آمین۔

30/08/2025

جسمانی تعلق بنیے گا یا نہیں یہ فیصلہ عورت کا ہوتا ہے،
کیونکہ وہ اپنے جسم کی حفاظت کرنے والی ہوتی ہے وہی طے کرتی ہے کہ کب کیسے اور کس کے ساتھ وہ اپنا آپ بانٹے گی۔
یہ اس کی آزادی ہے اس کی مرضی ہے۔
لیکن جسمانی تعلق کے بعد کیا بچے گا یہ مرد طے کرتا ہے، کیونکہ اب بات صرف جسم کی نہیں عزت کی بھی ہوتی ہے۔
اگر وہ چاہے تو اس تعلق کو محبت، ذمہ داری اور عزت میں بدل سکتا ہے یا پھر اسے صرف ایک لمحے کی حوس سمجھ کر بھلا سکتا ہے۔
یہیں سے طے ہوتا ہے کہ یہ رشتہ محبت کہلائے گا یا ایک ندامت اور دامن پر داغ۔

Address

Peshawar
25000

Telephone

+923085940625

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Insaf TV:

Share

Category