20/08/2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست پر اعتراض، سپریم کورٹ نے واپس کردی
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست اعتراض عائد کرکے واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے حکومتی نظرثانی درخواست پر گزشتہ روز اعتراضات عائد کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کے ساتھ پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض سامنے آیا، جس کے باعث درخواست واپس کردی گئی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔