Watan Ke Sipahi

Watan Ke Sipahi Pride of the Nation

09/08/2026

چراغ سب کے بجھے، ایک ہوا کے ساتھ
جو لوگ اہلِ ہنر تھے، وہ بھی چلے گئے

خیبر پختونخوا کے معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے علیحدگی پر سوالات اٹھنے لگے

خیبر پختونخوا کے معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے علیحدگی کی خبر نے طبی حلقوں، مریضوں اور عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب ایک ماہر اور تجربہ کار معالج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے انسانی زندگیوں کو سنوارنے اور مریضوں کے لیے امید کا چراغ روشن کرنے میں مصروف ہو، ان کی اچانک رخصتی یا ادارے سے علیحدگی کا معاملہ کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔

کیا ادارے ایسے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کی خدمات سے محروم ہونے کے متحمل ہوسکتے ہیں؟

کیا فیصلوں میں میرٹ، ادارہ جاتی ضرورت اور مریضوں کے مفاد کو بنیادی اہمیت دی گئی؟

اور سب سے بڑھ کر—کیا عوام کو اس فیصلے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا؟

طبی ادارے صرف عمارتوں، مشینوں اور بستروں کا نام نہیں ہوتے؛ ان کی اصل طاقت ان کے ماہر ڈاکٹر، نرسیں، ٹیکنیکل اسٹاف اور وہ اعتماد ہوتا ہے جو برسوں کی محنت سے عوام کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے۔

اگر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ کی خدمات سے علیحدگی کسی انتظامی، قانونی یا محکمانہ فیصلے کا نتیجہ ہے تو اس کی وجوہات اور مکمل پس منظر کو شفاف انداز میں سامنے لانا ضروری ہے، تاکہ افواہوں کی جگہ حقائق لے سکیں اور عوام کا اعتماد برقرار رہے۔

کیونکہ قومیں اپنے قابل لوگوں کو کھو کر مضبوط نہیں ہوتیں؛
وہ اپنے اہل، ماہر اور خدمت گزار لوگوں کی قدر کرکے آگے بڑھتی ہیں۔

اور شاید اسی لیے آج دل سے وہی مصرعہ نکلتا ہے:

"یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا،
اے چاند، یہاں نہ نکلا کر…"

مگر سوال یہ ہے کہ اگر روشنی دکھانے والے چراغ ہی بجھا دیے جائیں، تو پھر اندھیروں سے شکوہ کس سے کیا جائے؟

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم، تم کو خبر ہونے تک

پاکستان زندہ باد ۔

03/08/2026

تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قدرتی آفات جس میں سیلابی ریلے بالخصوص شامل ہیں میں سب سے زیادہ ٹمبر مافیا حرکت میں آتے ہیں، وجہ ؟؟؟

02/08/2026

ضلع مہمند کی سماجی شخصیت ظہیر اللّٰہ مومند نے 804 اور ڈاکٹر محمد اسرار صافی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنقید اور اصلاح کی جانب کس خوبصورتی سے عرض کیا ہے ویڈیو دیکھیں

بریکنگ نیوز 🚨🚨سیکورٹی  فورسز کی بڑی کامیابیہنگو : خازینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ احمد عرف امیر معاویہ جہنم وا...
02/08/2026

بریکنگ نیوز 🚨🚨
سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی
ہنگو : خازینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ احمد عرف امیر معاویہ جہنم واصل

خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ اور کالعدم Fitna Al Hindustan کا اہم کمانڈر امیر معاویہ ضلع ہنگو کے علاقے چھپڑی نریاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران جہنم واصل ہو گیا ہے، جسے تنظیم میں کمانڈر کاظم کے بعد اہم ذمہ داری حاصل تھی اور جو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

افواج پاکستان زندہ باد -
پاکستان زندہ باد -

02/08/2026

کمراٹ سمیت تمام سیاحتی مقامات پر قیمتی درختوں کا قتل عام بدستور جاری ہے۔ اور بلخصوص جب سیاح دیگر میدانی علاقوں سے ان مقامات کی سیر کے لیے آتے ہیں تو مسلسل ایسے مناظر ان کو دیکھنے کو ملتے ہیں۔ خدارا ان حسین و جمیل وادیوں کی خوبصورتی ان ہی جنگلات کے بدولت ہیں، اگر درخت ہی نہ رہے تو ایسے پہاڑ تو جنوبی اضلاع میں بھی بہت ہیں۔

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا اپنے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد کریں اور جرمانوں کی عدم ادائیگی پر کم از کم 15 سال با مشقت سزا مقرر کردی جائے تو ہی یہ سلسلہ رک سکتا ہے۔

پاکستان زندہ باد -

02/08/2026

سرسبز خیبرپختونخوا کے ویژن کی تکمیل کے لیے ضروری ہے کہ درختوں کی بے دریغ اور غیر قانونی کٹائی کرنے والوں کے ہاتھ روکے جائیں، ورنہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے سرسبز و گھنے جنگلات ایک ایک درخت سے محروم ہو جائیں گے۔
آئیں، اپنے جنگلات کا تحفظ کریں، اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

پاکستان زندہ باد!

02/08/2026


31/07/2026

کیا تم نے بھی خان کو ووٹ دیا اس لئے کہ

اگر گليات بول سکتاتو شائد کہتا: میں نے تمھیں سرسبز جنگلات، ٹھنڈی ہوائیں، صاف پانی اور بے مثال قدرتی حسن دیا... مگر تم نے...
31/07/2026

اگر گليات بول سکتاتو شائد کہتا:
میں نے تمھیں سرسبز جنگلات، ٹھنڈی ہوائیں، صاف پانی اور بے مثال قدرتی حسن دیا...
مگر تم نے میرے درخت کاٹ دیئے،
میرے پہاڑوں کو کنکریٹ سے بھر دیا،
اور میری خاموش وادیوں کا سکون چھین لیا۔
اب بھی وقت ہے... گليات کو بچائیں، ورنہ آنے والی نسلیں صرف تصویروں میں اس کا حسن دیکھیں گی۔
درخت لگائیں مستقبل بچائ
قدرت ہماری امانت ہے اسے بچانا ہماری ذمہ داری ہے
سئنیر صحافی سردار افتخار کا ٹوئٹ





Forestry Environment & Wildlife Department Khyber Pakhtunkhwa


Conservator of Forest Lower Hazara Forest Circle Abbottabad

30/07/2026

کاغان/ناران کے جنگلات
زیرِ نظر ویڈیو میں دکھایا گیا جنگل کاغان یا ناران کے گھنے جنگلات کا منظر نہیں ہے، لہٰذا اس حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔

یہ ویڈیو دراصل اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں ایک تربیت یافتہ فارسٹر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں، بشمول شجرکاری کی تیاری، خود انجام دیتا ہے۔ اس کے برعکس ہمارے ہاں اکثر شجرکاری جیسے بنیادی کاموں، مثلاً پودوں کی شجرکاری کے لیے گڑھے کھودنے، کے لیے بھی بیرونی مزدوروں پر انحصار کیا جاتا ہے۔

وقت کا تقاضا ہے کہ ہم جنگلات کے شعبے میں خود انحصاری، عملی مہارت، پیشہ ورانہ تربیت اور جدید فیلڈ کلچر کو فروغ دیں تاکہ ہر فارسٹر محض نگرانی تک محدود نہ رہے بلکہ عملی طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ یہی رویہ جنگلات کے مؤثر تحفظ، پائیدار ترقی اور کامیاب شجرکاری مہمات کی ضمانت بن سکتا ہے۔

یہ ایک لمحۂ فکریہ ہے کہ کیا ہم اپنے جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے نظام کو مزید مؤثر، خود کفیل اور پیشہ ورانہ خطوط پر استوار کرنے کے لیے تیار ہیں؟

پاکستان زندہ باد -

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Watan Ke Sipahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share