Mohmand News

Mohmand News مہمند ایجنسی کا پہلا اور سب سے بڑا سوشل میڈیا گروپ اس صفحہ پر آپ مہمند ایجنسی کی تمام معلومات، خبریں، تصاویر، ویڈیوز اور مضامین وغیرہ دیکھ سکتے ہیں
(819)

07/09/2025

مدینہ منورہ میں چاند گرہن

07/09/2025

نوجوانوں میں دو خطرناک رجحانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایک طرف وہ بے احتیاطی کے ساتھ موٹر سائیکل سواری کے شوق میں مبتلا ہیں، اور دوسری طرف موبائل پر آن لائن گیمز میں حد سے زیادہ وقت ضائع کر رہے ہیں۔ یہ دونوں رجحانات نہ صرف ان کے مستقبل بلکہ معاشرے کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔

07/09/2025

قبائلی ضلع مہمند میں پاک افغان تجارتی شاہراہ پر کام کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نسپاک کمپنی اپنے تنخواوں کے باعث ٹھیکدار کے بلوں میں رکاوٹیں بن چکی ہے۔ گرد غبار سے بچوں سمیت عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں۔ پانچ سال میں چالیس کلومیٹر میں اب تک 16 کلومیٹر سڑک بن چکی ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن، مہمند پارلیمنٹیرین، ڈی سی مہمند سے فوری طور پر نوٹس لیکر مسئلہ حل کرکے سڑک پر دوبارہ کام شروع کروایا جائے۔ باروخیل و خویزی کے رہائشیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں سابقہ وزیر اعلیٰ نے پاک افغان تجارتی شاہراہ گورسل کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ چالیس کلومیٹر شاہراہ کے لئے ایک ارب 84 کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں۔ پانچ سال میں اب تک 16 کلومیٹر شاہراہ پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اب نسپاک کمپنی کے اہلکار اپنے کمیشن اور تنخواوں کے باعث ٹھیکدار کے بلوں پر دستخط نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے ٹھیکدار نے سڑک پر کام بند کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ٹھیکدار کا موقف ہے کہ میرا 6 کروڑ 50 لاکھ کا لیبیلٹی بقایا ہے، میں مزید کام نہیں کروں گا۔ عوام نے کمشنر پشاور، مہمند پارلیمنٹیرین، ڈی سی مہمند سے فوری طور پر مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کو گرد غبار اور مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔

اظہار تشکر
07/09/2025

اظہار تشکر

06/09/2025

عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے نخقی ٹنل کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

06/09/2025

مہمند تحصیل پنڈیالئی درہ آتش کور کے رہائشیوں نے اپنے مشکلات کے حوالے سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ بارہ کلومیٹر میں سڑک سے دور ہے۔ مگر کچے سڑک کی وجہ سے بیمار کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچوں اور بچیوں کے لیے سکول نہیں ہیں۔ ہسپتال میں ڈاکٹر نہیں ہیں۔ لشمینیا کے مچھر مار سپرے اور علاج کی ضرورت ہے۔ زراعت کے حوالے سے کوئی ریلیف نہیں ہیں۔ ہم اعلی حکام اور مہمند پارلیمنٹیرین سے عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں بھی ترقی کے نظر سے دیکھیں کیونکہ ہم بھی اس ضلعے کے رہائشی ہیں۔

05/09/2025

ایک بار پھر زلزلہ
یا اللہ خصوصی رحم عطاء فرمائے آمین

گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑی – اعزاز کی خوشخبریضلع مہمند کے معزز عوام کو یہ مسرت انگیز اطلاع دیتے ہوئے ہمیں نہایت فخر و انبساط...
05/09/2025

گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑی – اعزاز کی خوشخبری

ضلع مہمند کے معزز عوام کو یہ مسرت انگیز اطلاع دیتے ہوئے ہمیں نہایت فخر و انبساط حاصل ہو رہا ہے کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑی نے حسبِ روایت ایک بار پھر اپنی شاندار تعلیمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم کے سالانہ امتحان میں ضلع بھر کے تمام سرکاری اداروں پر سبقت حاصل کی ہے۔

ہمارے ہونہار طالبِ علم سدیس خان ولد فدا محمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1094 نمبرات کے ساتھ ضلع مہمند میں اوّل پوزیشن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ مزید برآں متعدد طلبہ نے 1000 سے زائد نمبرات لے کر اپنی قابلیت اور محنت کا لوہا منوایا۔ مجموعی نتائج میں بھی کالج کا معیار نمایاں رہا اور طلبہ نے 89 فیصد کی شاندار کامیابی حاصل کی۔

یہ امر بھی باعثِ فخر ہے کہ گزشتہ برس ہمارے چار طلبہ نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے معتبر میڈیکل کالجز میں داخلہ پایا۔

اس موقعِ مسرت پر ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے قابل اساتذہ، محنتی طلبہ اور ان کے والدین کو صمیمِ قلب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑی ضلع مہمند میں علم کی شمع روشن کرتے ہوئے کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے اور ملک و قوم کے لیے باصلاحیت اور باکردار نوجوان تیار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس ادارے کو ترقی و کامرانی کی بلند ترین منازل سے ہمکنار فرمائے اور یہ تعلیمی قافلہ ہمیشہ یوں ہی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی راہوں پر گامزن رہے۔

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج لکڑی

05/09/2025

ضلع مہمند: تحصیل صافی بادیمزئی عمائدین کی باغ ماربل تنازعے پر پریس کانفرنس

مہمند گزشتہ روز مہمند پریس کلب میں بادیمزئی قوم کے عمائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغ ماربل کے حوالے سے کچھ مخصوص افراد بے جا الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم بادیزائی کے پانچوں قبیلے متفق ہیں اور باغوانان قبیلے کا پانچواں حصہ تسلیم کیا جاچکا ہے۔

عمائدین میں مولانا خنیف زمان، داؤد خان، حاجی سید رحمان، عبدالرزاق حسن خیل اور توکل ادین خیل سمیت دیگر شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ باغ ماربل پر پیراڈائز کمپنی نے لیز کیا ہے جس پر 90 فیصد باغوانان کے دستخط موجود ہیں جبکہ باقی قوموں کے صرف 10 فیصد ہیں، اس کے باوجود باغوانان کے حصے پر اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر ہلال رحمان پر بھی بلاجواز الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ وہ جرگہ میں بطور رکن شامل تھے۔ اسی طرح ایڈووکیٹ ابوذر کے خلاف بھی من گھڑت پروپیگنڈہ کیا گیا ہے، حالانکہ انہوں نے بطور وکیل صرف عدالتی کارروائی کی جس کے نتیجے میں عدالت نے ہمارے 22 افراد کو مکمل بری کردیا۔

عمائدین نے الزام عائد کیا کہ ٹھیکہ دار محمد سعید اور ملک خائستہ گل مافیا کی شکل میں قوم کے حقوق پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق محمد سعید اسلام آباد میں بیٹھ کر جعلی دستخطوں کے ذریعے لیز حاصل کرتا رہا ہے، لیکن عدالت نے فارم ایچ کو منسوخ قرار دے دیا ہے اور مخالف فریق کو جرمانہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک خائستہ گل نے 56 منرلز ایکٹ کے تحت کیس دائر کیا جس کی وجہ سے ہم 20 ماہ تک عدالتوں اور جیلوں کے دھکے کھاتے رہے، حتیٰ کہ مردان جیل بھیج دیے گئے لیکن آخرکار کیس خارج ہوگیا۔

عمائدین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ باغ ماربل کی تقسیم تک اس پر کام بند کرایا جائے اور فیصلہ حقائق کی بنیاد پر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی جرگہ سے انکار نہیں کرتے، اگر تقسیم منصفانہ ہو تو ہمیں قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالف فریق صرف 20 فیصد لوگ ہیں جبکہ ہمارے ساتھ دو تہائی اکثریت ہے، اس لیے اکثریت کے فیصلے کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ آخر میں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مافیاز اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انصاف پر مبنی فیصلہ کیا جائے۔

ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میل کور سے تعلق رکھنے والے یوتھ کوآرڈینیٹر تاج علی خان کے کزن بلال خان ولد سلیم خان نے مہمند کیڈ...
05/09/2025

ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میل کور سے تعلق رکھنے والے یوتھ کوآرڈینیٹر تاج علی خان کے کزن بلال خان ولد سلیم خان نے مہمند کیڈٹ کالج سے ایف ایس سی امتحان میں 1105 نمبرز لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔انہوں نے اپنی کامیابی اپنی محنت،والدین کی دعاوں کیساتھ ساتھ اساتذہ کرام کی شب و روز کی محنت کا نتیجہ قرار دے دیا۔

گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز غلنئی میں ایف اے ، ایف ایس سی ، ڈی کام اور ڈی اے ای پاس طلباء کیلئے مندرجہ ذیل پروگرامز م...
05/09/2025

گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز غلنئی میں ایف اے ، ایف ایس سی ، ڈی کام اور ڈی اے ای پاس طلباء کیلئے مندرجہ ذیل پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔
1.BS Commerce

2. BS Computer Science

3. DIT (1 year Diploma) Second shift

Eligibility: FA/FSc, D.Com, DAE Pass
Apply now on the following Link.
www.admissions.hed.gkp.pk

Address

Mohmand Agency
Peshawar
POSTCODE

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohmand News:

Share