10/03/2026
آسٹریلیا میں ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی بیشتر فٹ بال کھلاڑیوں نے سیاسی پناہ لے لی
ایران کی خواتین فٹبال ٹیم ایشین فٹ بال وویمن کپ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا آئی ہوئی تھی، جہاں ٹیم کی چند کھلاڑیوں نے ایران واپس جانے کے بجائے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ (Asylum) کی درخواست دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ وطن واپسی پر انہیں مشکلات یا ممکنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے باعث انہوں نے آسٹریلوی حکام سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہنے کی اجازت مانگی ہے۔
آسٹریلوی حکام نے ابتدائی طور پر چند کھلاڑیوں کو عارضی انسانی ہمدردی ویزا دینے کی تصدیق کی ہے جبکہ مزید درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔