Ali Akhtar Official

Ali Akhtar Official Freelance Journalist

10/07/2024

بارش کے بعد وادی تیراہ کا دلکش مناظر😊❤

02/04/2024

1950 برازیل نے یہ جانور پاکستان سے منگوائے تھے۔ وہاں وہ مویشیوں کی بہتری پر کام کرتے رہے جبکہ پاکستان نے کوئی کام نہیں کیا اور آج ہم برازیل سے انہی جانوروں کی بہتر نسل واپس منگوانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

جو ممالک پاکستان سے پیچھے تھے وہ ہم سے آگے نکل گئے ہیں اور ہم مسلسل تنزلی کا شکار ہیں۔

ہم گندم یوکرین سے، دیسی چنے آسٹریلیا سے، مسور کی دال کینیڈا سے، کھانے کا تیل ملائشیا سے، چائے کی پتی سری لنکا سے اور اب جانور بھی یورپ سے لے کے برازیل تک سے منگوا رہے ہیں۔

26/02/2024

کل باڑہ بازار سے دو کمسن بچیاں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی تھیں، بچیوں کے والدین جب اپنا فریاد لیکر باڑہ پریس کلب پہنچے تو ھم پیشہ دوستوں نے اسے رپورٹ کیا۔الحمداللہ 2گھنٹے کے اندر اندر بچیوں کو پریس لایا گیا۔ مزید ویڈیو رپورٹ

05/02/2024

گزشتہ روز سپین قبر گراونڈ پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان عوامی جلسے کی ڈرون فوٹیج۔۔

01/02/2024

سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران تلخ سوالات اور جوابات۔۔ دیکھنا نہ بھولیے۔

29/01/2024

حلقہ PK-71 سے آزاد امیدوار حاجی گل غفور آفریدی کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران تلخ سوالات اور جوابات۔۔

27/01/2024

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ PK-70 سہیل آفریدی کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران تلخ سوالات اور جوابات۔۔

26/01/2024

حلقہ PK-71 سے آزاد امیدوار میڈم نسیم ریاض کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران خواتین کے مسائل اور سوالات اور جوابات۔۔

21/01/2024

حلقہ NA-27 کے آزاد امیدوار عابد آفریدی کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران تلخ سوالات اور جوابات۔۔

20/01/2024

جماعت اسلامی پاکستان کے نامزد امیدوار برائے حلقہ PK-71 اور خیبر کے توانا آواز خان ولی آفریدی کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران تلخ سوالات اور جوابات۔۔

18/01/2024

جمعیت علماء اسلام ف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ PK-71 مولانا شمس الدین آفریدی کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران تلخ سوالات اور جوابات۔۔

17/01/2024

ضلع خیبر۔ نمائندہ خصوصی علی اختر آفریدی
ضلع خیبر۔حلقہ NA-27 اور PK-70 سے جمیعت علماء اسلام ف کے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام بیرونی قوتوں کا ایجنڈا تھا جو کہ قبائل عوام پر زبردستی مسلط کیا گیا، سیاسی جماعتوں نے قبائلی عوام کو جان بوجھ کر ایسے نظام میں دھکیل دیا جہاں مشر و کشر کی تمیز کو ختم کردیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شلوبر قمبرخیل میں سابق ایم این اے خلیل الرحمان کی رہائش گاہ پر معنقدہ قومی مشران کے مشاروتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ف باڑہ سب ڈویژن کے جنرل سیکرٹری مولانا جمشید حقانی، ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا مفتی وسیم اکبر آفریدی کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید جلیل حقانی قومی مشران حاجی اعتبار گل، مسکین شاہ، حاجی رفیق، مکرم خان، ممبر خان، سینزر شاہ، سید کریم، نصیب ماما، حاجی عبدالوحید اور ثواب خان کے علاوہ کثیر تعداد میں قومی شوری کے اراکین موجود تھے۔ حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ قبائلی رسم و رواج اسلام سے مشابہت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ قبائلیت اور قبائلی نظام سے بے تحاشہ محبت ہے، قبائلی عوام کو انکے مرضی کے بغیر ضم کردیا گیا اور انکے جنگلات، معدنیات حتی کہ ہر چیز پر قبضہ کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، اس میں ہماری مرضی کے مطابق نظام کا تعین کیا جائے، ہمارے رسم و رواج کے مطابق نظام دیا جائے، فاٹا انضمام سے قبائلی علاقوں میں اغواء گردی اور قتل و غارت کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Address

Peshawar
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Akhtar Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ali Akhtar Official:

Share