17/09/2025
ٹک ٹاکر نوجوانوں کی عیاشیاں! پولیس کے ہتھے چڑھنے لگے – بڑی مہم بے نقاب
اسلام اباد (نمائندہ خصوصی ) خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں ٹک ٹاکر نوجوانوں کی بےہودہ حرکات کے خلاف پولیس اور ایف آئی اے نے بڑی مہم شروع کر دی، درجنوں لڑکے لڑکیاں رنگے ہاتھوں گرفتار، جبکہ متعدد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان عزیز ولد احسان، جو خواجہ سرا بن کر لڑکیوں سے نازیبہ گفتگو کرتا تھا، پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ دوسری جانب ٹک ٹاکر لڑکی گلا من عرف عائشہ 002 بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریڈار پر ہے، جو اسلام آباد کی ایک اہم سوسائٹی میں رہائش پذیر ہے۔ اس کے خلاف نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے بدتمیزی، نازیبا الفاظ اور غیر اخلاقی گفتگو کرنے کی شکایات سامنے آنے پر کارروائی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نام نہاد ’’ٹک ٹاک اسٹارز‘‘ پختون روایات اور معاشرتی اقدار کو پامال کر رہے ہیں۔ پشاور پولیس کے ایک افسر نے واضح کیا کہ والدین کی غفلت اور تربیت کی کمی کے باعث نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق:
> "ڈاکٹر، انجینئر اور افسر بننے کے بجائے نوجوان اب ٹک ٹاکر بننے کو ترجیح دے رہے ہیں، جو ہمارے معاشرے کے زوال کی بڑی علامت ہے۔"
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ اس مہم کے دوران سینکڑوں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کی حرکات کرنے کی جرات نہ کر سکے۔