06/07/2025
مائینز اینڈ منرلز بل نامنظور...
عوامی وسائیل پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے...
ملکپور هاوس حجرہ ملک منیر ملکپور کلے.. پیربابا.. بونیر
مائنز اینڈ منرلز بل کے خلاف عوام میں اگاہی پیدا کرنے کیلئے عوام نیشنل پارٹی وی سی ملکپور کے زیر اہتمام ملکپور میں ایک عظیم الشان آل پارٹی کانفرنس کا زیر صدارت جھان ذادہ صدر اے،این ،ملکپور منعقد کیا گیا.
کانفرنس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے مشران , جمیت علماء اسلام کے مولانا عمران ، ذاکر جنرل سیکرٹری ملکپور ، جماعت اسلامی کے گل محمد خان،اقبال خان،عباس صدر جی آئی یوتھ ،پاکستان مسلم لیگ کے محمد رازق اورعوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل جوائنٹ سیکریٹری اکرام اللہ خان ایڈوکیٹ ،ملک منیر، امان اللہ،فرمان خان، نادر خان ،سلطان ذادہ،شیدرخان ، زین اللہ خان نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ علاقہ عمائیدین اور مختلف پارٹیوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی..
کانفرنس میں پختونوں کے وسائیل کے تحفظ کے عزم کا.اظہار کیا گیا..