10/10/2022
قبائلی ضلع مہمند کے ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ میڈیا کو پولیس کی کامیاب کارروائیوں کے حوالے سے پریس بریفنگ
انضمام کے بعد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی ہیں جبکہ انضمام سے ایک ماہ قبل بچوں سمیت ماں لاہور سے بازیاب کرالی. کیونکہ ہمارے پولیس فورس نے گزشتہ تین مراحل میں 5,500 کنال اراضی پر کھڑی پوست کی فصل تلف کی ہے. جس سے علاقے میں پوست کی کاشت کی مکمل خاتمہ ہو چکا ہے. بعض اوقات عدالتی احکامات پر کاروائی عوام قومی معاملات میں پولیس کی مداخلت تصورکرتے ہیں
مقامی میڈیا کو انضمام کے بعد پولیس کے مختلف کامیاب کارروائیوں کے حوالے سے ڈی پی او مہمند سجاد احمد صاحبزادہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عرصہ کے دوران مقامی پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی ہیں جبکہ انضمام سے قبل بختاج نامی شخص کی بیوی 4 بچوں سمیت اغوا ہوئی جس پر مذکورہ شخص نے اپنا واقعہ پولیس کے ساتھ درج کردی پولیس نے مختلف زاویوں سے سائنسی خطوط کی بنا پر لاہور سے مغوی بازیاب کرکے ملزم گرفتار کر لیا. جبکہ اغوائیگی واقعے میں ملزم کیساتھ اغواشدہ خاتون بھی ملوث ہیں جن کے خلاف عدالتی کارروائی ہوگی مختلف کاروائیوں میں برآمد شدہ اسلحہ کے حوالے سے ڈی پی او سجاداحمدصاحبزادہ نے بتایا کہ گزشتہ عرصے میں مہمند پولیس نے 83 رائفلز، 28 شاٹ گن، 385 پستول، 7454 کارتوس، 83 راکٹ شیلز، 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک سٹین گن مشین وغیرہ جبکہ 190.996 کلوگرام چرس، 139.428 کلوگرام افیون، 8.430 کلوگرام ہیروئن اور 11.428 کلوگرام آئس برآمد کرلی ہیں۔ چونکہ پولیس نے مختلف مقامات پر گزشتہ تین مراحل کے دوران پانچ ہزار پانچ سوکنال پوست فصل تلف کی ہیں. جس سے علاقے میں پوست کاشت کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا کہ 200 افراد منشیات سموکر کی لسٹ تیار کی گئی ہے جن کی مرحلہ وار دوبارہ بحالی پر کام کرینگے انہوں نے جرائم اور منشیات کے خاتمے میں عوام سےبھرپور تعاون کی اپیل کی ڈی پی اونے لاہورسے مغوی کی بازیابی پرڈی ایس پی دلفرازخان کی کارکردگی خوب سراہا۔