14/02/2026
مہمند سٹوڈنٹس یونین کے مرکزی انتخابات مکمل، ذبیح اللہ صدر، اعجاز احمد جنرل سیکرٹری اور اویس نصیر فنانس سیکرٹری چن لئے گئے. مرکزی کابینہ انتخابات میں دس کیمپس کیبنٹس اور سابقہ مرکزی کابینہ کے منتخب ارکان نے اپنے رائے کا استعمال کرکے مستقبل کے مشران چن لئے.
مہمند سٹوڈنٹس یونین کے مرکزی انتخابات میں چار پینلز کے مابین انتخابات ہوئیں جس میں دو پینل کے مابین کانٹے دار مقابلے کے بعد ذبیح اللہ کے پینل نے برتری حاصل کرلی.
جبکہ مخالف پینل کے اعجاز احمد نے بطور جنرل سیکرٹری اپنی پوزیشن پر کامیابی حاصل کی
انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل پولنگ سٹیشن کامرس کالج غلنئ میں 11 بجے شروع ہوا جو کہ دو بجے تک جاری رہا.
مرکزی انتخابات میں صدام سردار نے الیکشن کمیٹی چئیرمین، ریٹرنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دئے جبکہ وسیم مہمند نے ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر اور کامران بادشاہ نے بطور کمیٹی ممبر ان کا ساتھ دیا.
مہمند سٹوڈنٹس یونین مرکزی انتخابات نتائج کے مطابق صدارت کے لئے ذبیح اللہ اور باسط علی کے مابین ٹاکرا ہوا جس میں ذبیح اللہ نے دو ووٹوں سے برتری حاصل کرلی، جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے محمد کامران اور اعجاز احمد نے بھر پور مقابلہ کیا جس میں اعجاز احمد ایک ووٹ سے کامیاب رہے اسی طرح فنانس سیکرٹری کے لئے مصباح اللہ اور اویس نصیر کے بیچ کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں اویس نصیر نے صرف ایک ووٹ سے برتری حاصل کرلی.
مہمند سٹوڈنٹس یونین کے سابقہ مرکزی کابینہ و تمام کیمپس کیبنٹس مشران نے نو منتخب مشران کو مبارکباد پیش کی.
مہمند سٹوڈنٹس یونین نو منتخب مرکزی کابینہ مستقبل کے لئے مہمند سٹوڈنٹس اور مہمند قوم کے لئے پوری لگن اور خلوص کے ساتھ خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں