Discovery of Pakistan

Discovery of Pakistan I'm just here to provide information/videos/pictures/situation-analysis about Doag Dara Dir KPK Pakistan and all world

یہ تصویر صرف پاکستان نہیں بلکہ باہر  دنیا میں بھی ایک نام مقام اور شہرت رکھنے والے عمران خان کے یتیمی اور ان کے پارٹی کی...
15/04/2025

یہ تصویر صرف پاکستان نہیں بلکہ باہر دنیا میں بھی ایک نام مقام اور شہرت رکھنے والے عمران خان کے یتیمی اور ان کے پارٹی کی اسیری کا اعلان ہے۔
یہ تصویر عمران خان کے نام پر ووٹ اور حکومت حاصل کرنے والے لیڈروں کا 11 کور سے عمران خان کی عزت کے سودا کا سٹامپ پیپر ہے
یہ تصویر ہمارے برائے نام جمہوریت کے چہرے پر ایک زوردار تھپڑ ہے۔
یہ تصویر ہماری سیاست کا ایک مکروہ چہرہ ہے۔
یہ تصویر نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ تمام سیاسی ورکروں کیلئے پیغام ہے کہ یہاں جمہوریت نہیں بلکہ آرمی کی آمریت ہے
یہ تصویر برائے نام جمہوریت ، عدالت ، پارلیمنٹ کے حثیت کی وضاحت ہے کہ یہ ملک نہیں ہے بلکہ برٹش انڈین آرمی کے رجمنٹ (پاک آرمی) کے پاس برٹش کی بیساکھیوں پر کھڑا کمزور بکرا ہے جسے زندہ رکھنے کے لئے سیاسی پارٹیوں کے زریعے ہر پانج سال بعد جمہوریت کی دوا دی جاتی ہے

ارباب نیاز کون تھے جن کے نام سے منصوب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے۔۔۔۔۔پشاور کے ...
21/02/2025

ارباب نیاز کون تھے جن کے نام سے منصوب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے۔۔۔۔۔
پشاور کے علاقہ تہکال کے سدا بہار با اثر سیاسی ارباب خاندان سے تعلق رکھنے والے ارباب نیاز محمد خان پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل تھے وہ پاکستان کے سب سے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی حکومت کے خلاف 1951ء میں ہونے والی مبینہ بغاوت راولپنڈی سازش کیس میں گرفتار ہوکر فوج سے سبکدوش ہوئے۔ ممتاز انقلابی شاعر فیض احمد فیض بھی ان کے ساتھ اسیر رہے تاہم بعد میں ریاست کی جانب سے عام معافی ملنے پر رہا ہوئے۔
ارباب نیاز جنرل ضیاء الحق کابینہ میں کھیل، ثقافت و سیاحت کے وفاقی وزیر رہے۔
وہ پشاور کے میئر بھی رہے۔
ان کے بھائی ارباب جہانگیر خان وزیراعلی اور وفاقی وزیر رہے۔
ارباب نیاز کے دوسرے بھائی ارباب فتح محمد خان بھی پشاور کے میئر رہے۔
ارباب نیاز کے بیٹوں میں ارباب طارق پشاور کے میئر، ارباب شہزاد خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری اور وزیراعظم عمران کے مشیر، تیسرے بیٹے ارباب دوست محمد کمشنر افغان مہاجرین رہے۔ پی ٹی آئی کے موجودہ رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی ارباب نیاز کے پوتے ہیں۔
ارباب نیاز کے بھتیجے ارباب عالمگیر سابق وفاقی وزیر اور پی پی پی کے رہنماء ہیں۔ ارباب عالمگیر کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر بھی وفاقی وزیر رہی ہیں۔ ان کے صاحبزادے ارباب زرک خان اس وقت پیپلز پارٹی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ہیں۔ ارباب زرک سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر ہوتی کے داماد ہیں جن کے والد نوابزدہ غفور ہوتی خیبرپختونخوا کے گورنر رہے۔

شادی سے پہلےبیٹی :پاپا میں کسی کی غلامی نہیں کر سکتی۔😡باپ :کوئی کسی کی غلامی نہیں کرتا میری بچی۔ سب اپنے اپنے حصے کا کام...
17/02/2025

شادی سے پہلے

بیٹی :
پاپا میں کسی کی غلامی نہیں کر سکتی۔😡

باپ :
کوئی کسی کی غلامی نہیں کرتا میری بچی۔
سب اپنے اپنے حصے کا کام کرتے ہیں۔
جو کام عورتوں کے لئے مشکل ہوتے ہیں، وہ مرد کرتے ہیں اور جو مردوں کے لئے مشکل ہوتے ہیں، وہ عورتیں کرتی ہیں، یونہی مل جل کر گزارا ہوتا ہے۔🤗

شادی کے بعد :

بیوی :
میں کھانا گرم نہیں کروں گی🙆‍♀️

شوہر :
تو اپنے باپ کے گھر واپس چلی جاؤ۔
میں تمہاری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے صبح سے شام تک محنت کرتا ہوں اور تم میری ضروریات پوری نہیں کرسکتی تو ٹھیک ہے پھر مجھے بھی تمہاری ضرورت نہیں۔🤜

طلاق کے بعد :

(اسلام آباد کی سڑکوں پر بینر اٹھائے ہوئے)🙃

کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔

باپ کے مرنے کے بعد :

بھائی :
دیکھو میری بہن!
میں اب فیملی والا ہوں، میری بیوی تمہیں اور برداشت نہیں کر سکتی،
تم اپنا بندوبست کہیں اور کر لو۔😎

نوکری کی تلاش میں :

دفتر والے :
ہمارے پاس ایک فی میل ریسپشنسٹ کی جگہ خالی ہے، آپ ماشاء اللہ خوبصورت ہیں، آپ ہمارے ہاں کام کر سکتی ہیں۔🤗

ڈھلتی عمر :

دفتر والے :
بی بی!
ہم معذرت خواہ ہیں، آپ کے کام میں اب پہلے جیسی تندہی نہیں رہی لہٰذا آپ کہیں اور نوکری ڈھونڈ لیں، ہمیں اب آپ کی ضرورت نہیں رہی۔🤫

ظالم بڑھاپا :

نئی جگہ والا :
محترمہ! آپ کی اتنی عمر ہو گئی ہے، اب میں آپ کو کیا نوکری دوں، اب تو آپ کو آرام سے اپنے بچوں کی کمائی کھانی چاہیئے. 🤨

بینر والی آنٹی :
میرے بچے نہیں ہیں، کوئی نہیں ہے میرا۔😭

نیو دفتر والا :
اوہ! 😲
چلیں میں آپ کے لئے کچھ کرتا ہوں۔
میرا 20 لوگوں کا اسٹاف ہے،
کیا آپ ان سب کے لیئے کھانا پکا سکتی ہیں ؟
میں آپ کو چھ (6) ہزار روپے ماہانہ دوں گا. 👉

لبرل آنٹی :
صرف چھ (6) ہزار 🤔؟

نیو دفتر والا:
میں جانتا ہوں کہ ان چھ ہزار میں آپ کی ضرورت پوری نہیں ہوتی، مگر میں مجبور ہوں، میرے پاس اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں ہے۔ 🤫

بینر والی آنٹی :
ٹھیک ہے۔😞
مجھے منظور ہے.😷
اس کی آنکھوں سے آنسو زارو زار بہہ رہے تھے 😭😢😭
اور سوچ رہی تھی کہ :
کاش ! 😫
جوانی میں ہی کھانا گرم کر دیتی۔۔!!

کوہاٹ میں نکاح کی تقریب کا ایک دلچسپ واقعہحق مہر کے 5 سے 8 لاکھ مقرر کرنے کی بات ہو رہی ہے اور ساتھ 5 تولے سوناسسر اپنے ...
11/02/2025

کوہاٹ میں نکاح کی تقریب کا ایک دلچسپ واقعہ

حق مہر کے 5 سے 8 لاکھ مقرر کرنے کی بات ہو رہی ہے
اور ساتھ 5 تولے سونا

سسر اپنے داماد کو ساتھ والی کرسی پر بلاتا ہے۔ سرگوشی میں پوچھتا ہے، بیٹا آپ کتنا مہر آسانی سے دے سکتے ہیں۔ داماد کہتا ہے آپ لوگ جو مقرر کریں منظور ہے لیکن میں اگر زیادہ کوشش کروں تو دو لاکھ دے سکتا ہوں۔ سسر نکاح خواں کو کہتا ہے مہر ایک لاکھ ہو گا

جب سسر نے سونے کے متعلق پوچھا تو داماد نے کہا میں دو تولے بنا چکا ہوں تین اور بنا لوں گا۔ سسر نے سب کو مخاطب کر کے کہا کہ سونا دو تولے ہو گا

سب عزیز و اقارب ناراض ہوئے کہ اتنے کم مہر اور سونے پر آپ نے کیوں بات ختم کی
سسر نے کہا “آج اگر میں اس شخص کو جو بھی ڈیمانڈ کروں تو مجبوراً یہ پورا کرے گا۔ لیکن بعد میں یہ میری بیٹی کو جو پوری روٹی دے گا اس کو آدھی کر دے گا۔ وجہ یہ ہے کہ لوگوں سے قرضے لے کر یہ ڈیمانڈ پوری کر رہا گا

میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی بعد میں آرام اور خوشی سے رہے

اس شادی کے 15 سال ہو گئے۔ وہ داماد اپنی بیوی کا خیال رکھتا تھا اور سسر کی خود سے زیادہ عزت کرتا تھا۔ یہ کوئٹہ کا واقعہ ہے

😘
❣️

مشہور ٹک ٹاکرکوئین ڈارو جس نے پیسوں کی لالچ میں اپنے 2 بچے اور شوہر کو چھوڑ دیا تھا آج نئے شوہر نے بھی طلاق دے دی ۔ خوات...
03/02/2025

مشہور ٹک ٹاکرکوئین ڈارو جس نے پیسوں کی لالچ میں اپنے 2 بچے اور شوہر کو چھوڑ دیا تھا آج نئے شوہر نے بھی طلاق دے دی ۔ خواتین کیلئے بہت بڑا سبق ہے شوہر ہمیشہ اپنی بیگم کو برائی سے روکتے ہی ہیں اور جتنا بھی غصہ ہو جائے پھر بھی وہی سب سے زیادہ خیال بھی رکھتے ہیں ۔ اگر باہر کا مرد آپکو زیادہ پیار دیتا ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں ہے کہ جب آپ اسکی بیگم بنے گی تو وہ آپکو کچھ نہیں کہے گا ۔ جیسے اللّه کسی کو شریک بنانا پسند نہیں کرتا ایسے ہی کوئی بھی شوہر اپنی بیگم کا دوسرا یار پسند نہیں کرتا ۔ اسلئے جس سے شادی ہوجاے اس سے مخلص ہو جائے اسی میں بہتری ہے ۔

امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ویٹریس نے لنچ کا مینو ایک شخص اور اس کی بیوی کو دیا اور اس سے پہلے کہ وہ مینو کو دیکھتے، انہو...
27/01/2025

امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ویٹریس نے لنچ کا مینو ایک شخص اور اس کی بیوی کو دیا اور اس سے پہلے کہ وہ مینو کو دیکھتے، انہوں نے اس سے کہا کہ وہ انہیں دو سستے ترین کھانے پیش کرے کیونکہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ جس کی وجہ سے وہ مشکل وقت سے گذر رہے ہیں ۔
ویٹریس سارہ نے زیادہ دیر نہیں سوچا۔ اس نے انہیں دو ڈشیں تجویز کیں اور وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مان گئے کہ وہ سب سے سستے ہیں۔ وہ دونوں آرڈر لے کر آئی اور انہوں نے بھوک کی شدت سے جلدی سے کھانا کھایا، اور جانے سے پہلے انہوں نے ویٹریس سے بل مانگا۔ وہ اپنے بلنگ والیٹ میں کاغذ کا ایک ٹکڑا لے کر ان کے پاس واپس آئی جس پر اس نے لکھا تھا کہ : "میں نے آپ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کا بل اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ادا کیا۔ یہ میری طرف سے تحفے کے طور پر ایک سو ڈالر کی رقم ہے، اور میں آپ کے لیے کم سے کم اتنا تو کر سکتی ہوں۔ آپ کی آمد کے لیے شکریہ۔ سارہ کے دستخط شدہ۔
ریستوراں سے نکلتے ہی یہ جوڑا بہت خوش تھا۔
مشکل صورتحال میں مبتلا سارہ کے لئے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اس نے اپنے سخت مالی حالات کے باوجود جوڑے کے کھانے کا بل ادا کرنے میں بے حد خوشی محسوس کی۔ حالانکہ وہ تقریباً ایک سال سے ایک آٹومیٹک واشنگ مشین خریدنے کے لئے پیسے بچا رہی تھی کیونکہ پرانی واشنگ مشین سے کپڑے دھونے میں اسے بہت مشکل ہوتی تھی
لیکن جس چیز نے اسے سب سے زیادہ دکھ پہنچایا وہ یہ تھا کہ جب اس کی دوست کو اس معاملے کا پتہ چلا تو سارہ کی دوست نے اسے بہت ڈانٹا۔ کیونکہ اس نے خود اپنی اور اپنے بچے کی ضرورتوں کو پس پشت ڈال کر یہ پیسے بچائے تھے اسے دوسروں کی مدد کرنے سے زیادہ اپنے لئے واشنگ مشین خریدنے کی ضرورت تھی۔
اسی دوران اسے اپنی ماں کا فون آیا جس میں اسے اونچی آواز میں کہا گیا: "سارہ تم نے کیا کیا؟"
اس نے ایک ناقابل برداشت جھٹکے سے ڈرتے ہوئے دھیمی، کانپتی ہوئی آواز میں جواب دیا: ’’میں نے کچھ نہیں کیا۔ کیا ہوا؟"
اس کی والدہ نے جواب دیا: "فیس بک تمہاری تعریف کرنے اور تمہارے طرز عمل کی تعریف کرنے میں زمین آسمان ایک کر رہا ہے۔ اس بندے اور اسکی اہلیہ نے فیس بک پر تمہارا پیغام پوسٹ کیا جب تم نے ان کی طرف سے بل ادا کیا اور بہت سے لوگوں نے اسے شیئر کیا۔ مجھے تم پر فخر ہے۔" ...
اس نے بمشکل اپنی والدہ کے ساتھ اپنی بات چیت مکمل کی تھی جب اسکول کے ایک دوست نے اسے فون کیا جس سے یہ ظاہر ہوا کہ اس کا پیغام تمام ڈیجیٹل سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکا ہے۔
جیسے ہی سارہ نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ کھولا، اسے ٹیلی ویژن کے پروڈیوسروں اور پریس رپورٹرز کے سینکڑوں پیغامات ملے جن میں اس سے ملنے کے لیے کہا گیا تاکہ وہ اپنے مخصوص اقدام کے بارے میں بات کریں۔
اگلے دن، سارہ سب سے مشہور اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے امریکی ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک پر نمودار ہوئی۔ پروگرام پیش کرنے والے نے اسے ایک بہت ہی پرتعیش واشنگ مشین، ایک جدید ٹیلی ویژن سیٹ اور دس ہزار ڈالر دیے۔ اس ایک الیکٹرانکس کمپنی سے پانچ ہزار ڈالر کا پرچیز واؤچر حاصل کیا۔ اس پر تحائف کی بارش ہوئی یہاں تک کہ اس کے عظیم انسانی رویے کی تعریف میں حاصل ہونے والی رقم $100,000 سے زیادہ تک پہنچ گئی۔
دو کھانے جن کی قیمت چند ڈالر + $100 سے زیادہ نہیں تھی نے اس کی زندگی بدل ڈالی۔
سخاوت یہ نہیں ہے کہ جس چیز کی آپ کو ضرورت نہیں ہے وہ کسی کو دے دیں بلکہ سخاوت یہ ہے کہ جس چیز کی آپ کو ضرورت ہے وہ کسی دوسرے ضرورت مند کو دے دیں۔
حقیقی غربت انسانیت اور رویوں کی غربت ہے۔

دعا ملک

کلیفورنیا امریکا ہی نہیں دنیا کا ایک امیر ترین ریاست ہے، جس کا رقبہ 423,970 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کا جی ڈی پی 2024 میں 4.0...
19/01/2025

کلیفورنیا امریکا ہی نہیں دنیا کا ایک امیر ترین ریاست ہے، جس کا رقبہ 423,970 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کا جی ڈی پی 2024 میں 4.080 ٹریلین ریکارڈ ہوئی، جو دنیا کی چوتھی بڑی اکانومی ہے، یہ اگر ملک ہوتی تو جرمنی اور جاپان کے ہم پلہ ہوتی۔ اس کے مقابلے میں پاکستان کا جی ڈی پی 341 بلین ڈالر ہے جو 195 ممالک کے فہرست میں 43 ویں نمبر پہ ہے۔ یہ امریکہ کا سب سے گنجان آباد ریاست ہے، جس کی آبادی 2023 کے مطابق 38.9 ملین ہے، اگر ایک ملک ہوتی تو دنیا میں آبادی کے لحاظ سے اس کا نمبر 38 واں ہوتی۔ کیلیفورنیا کے خوبصورت اور حیرت انگیز شہروں میں سے کچھ یہ ہیں، لاس اینجلس، سان فرانسیسکو، سان ڈیاگو، سیکرامینٹو ( کیلیفورنیا کا دارالحکومت) آکلینڈ اور لانگ بیچ وغیرہ۔

ان میں سب سے مشہور نام لاس اینجلس کا ہے جہاں آج کل آگ لگی ہوئی ہے۔ سٹی Los Angeles کا رقبہ 1300 مربع کلومیٹر ہے، اس کے مقابلے میں لاہور کا رقبہ 1772 مربع کلومیٹر ہے۔ 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق اس شہر کی آبادی 3.99 ملین تھی، اس کے مقابلے میں کراچی کی آبادی 14.9 ملین، لاہور کی 11.3 ملین، فیصل آباد کی 3.2 ملین، پنڈی کی 2.1 ملین ہے۔

یہ شہر ہالی وڈ کے فلموں کے وجہ سے ذیادہ نمایاں ہے۔ یہاں خوبصورت مقامات ہیں، جیسے ہالی ووڈ، بیورلی ہلز، اور سانتا مونیکا اور وینس جیسے ساحلوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہاں کی آبادی تقریباً 3,979,576 افراد پر مشتمل ہے، یہ مسلمانوں کے دوسری بڑی آبادی والا سٹیٹ ہے، یہاں مسلمانوں کے آبادی 500,000 تک ہے۔

یہاں اہم اداکاروں اور کئی امیر ترین افراد کے گھر ہیں، مثلاً ہالی ووڈ اداکارہ (Taylor Swift) ، بین افلک (Ben Affleck)، گلوکارہ لیزو (Lizzo) ،مشہور گلورہ اریانا (Rihanna) وہی گلوکارہ جن کو امبانی نے شادی میں پرفارم کرنے پر نو دس ملین ڈالر ادا کئے تھے۔ اس کے علاوہ دنیا کے امیر ترین شخص اور امیزان کے مالک Jeff Bezos کا گھر بھی یہی ہے۔

لاس اینجلس کے علاقے میں حالیہ جنگل کی آگ میں کم از کم ایک چرچ، کارپس کرسٹی کیتھولک چرچ کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ الٹادینا کمیونٹی چرچ بھی جنگل کی آگ میں گم ہو گیا ہے، ساتھ ہی قریبی مسجد التقوی اور ایک آرمینیائی عیسائی اسکول بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کا اندازہ ہے کہ آگ نے تقریباً 300 ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے عبادت گاہیں ہیں۔

امریکی پہلے سے یہاں کے آگ کے ہسٹری سے باخبر ہیں۔ یہاں خشک موسم میں آگ کا خطرہ ہمیشہ ہوتا ہے۔ کیلیفورنیا کی جنگل کی آگ کے ساتھ ایک طویل تاریخ ہے، جس کا آن ریکارڈ واقعہ 1889 کی آگ کی ہے، جس میں سینٹیاگو کینین فائر Santiago Canyon Fire being سب سے قدیم ریکارڈ شدہ جنگل کی آگ ہے، جس نے جنوبی کیلیفورنیا میں تقریباً 300,000 ایکڑ اراضی کو جلائی تھی۔ اس کے بعد کئی آگ لگنے کی واقعات رونما ہوئے جیسے،

مٹیلیجا فائر (The Matilija Fire) 1932 میں لگی تھی، جس نے وینٹورا کاؤنٹی میں تقریباً 220,000 ایکڑ اراضی کو جلائی تھی، یہ اس وقت ریاست کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگل کی آگ میں سے ایک ہے۔

دی گریفتھ پارک فائر (The Griffith Park Fire)
کا واقع 1933 میں پیش آیا۔ 29 اموات کے نتیجے میں، یہ کیلیفورنیا کی تاریخ کی مہلک ترین جنگل کی آگ میں سے ایک ہے۔

دی ٹنل اک لینڈ ہل فائیر (The Tunnel-Oakland Hills Fire) ، یہ آگ 1991 میں لگی تھی جو 25 اموات کا سبب بنی، اس میں 2,900 عمارات کو تباہ کر دیا، جو کہ سب سے زیادہ مہلک اور سب سے زیادہ تباہ کن جنگل کی آگ میں شمار ہوتا ہے۔

دی کیمپ فائیر (The Camp Fire) یہ آگ 2018 میں بھڑک اٹھی تھی، کیلیفورنیا کی تاریخ میں سب سے مہلک اور سب سے زیادہ تباہ کن جنگل کی آگ تھی، جس کے نتیجے میں 85 اموات ہوئیں اور 18,000 سے زیادہ عمارات کو تباہ کر دیا۔

2020 میں پھر سے آگ لگی جس میں 4.3 ملین ایکڑ سے زیادہ رقبہ جل گیا۔ ریاست کا جنگل کی آگ کا
موسم بھی طویل ہو گیا ہے، اب آگ سال بھر لگتی ہے۔

آخر کلیفورنیا میں آگ لگنے کی اسباب کیا ہیں؟

یہ ایک نیچرل فینامینا ہے جیسے ہمارے ہاں بھی جو سیلاب و ذلزلہ آتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، انسانی سرگرمیاں کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ کی ایک اہم وجہ ہے، اس کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی جنگل کی آگ کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکی قوم بہت محنتی اور ذہین ہے، پھر ان میں یکجہتی اور ہمدردی بھی موجود ہے۔ ان کے پاس وافر مقدار میں وسائل ہیں لہذا یہ لوگ مہینوں میں ہی پرانی سے کہیں بہتر شہر تعمیر کریں گے۔ لیکن ہمارے ہاں خدانخواستہ اتنے رقبے پر ایسی تیزی سے آگ بھڑک جاتی تو لاکھوں افراد جل کے مر جاتے ۔۔ تحریر سیراج

13/01/2025

لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ایک دن پہلے فلموں کے ایوارڈ کی ایک تقریب میں کئی فلمیں پیش کی گئیں۔

Cast and crew
نے 11 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Moms
نے تین ووٹ حاصل کئے۔

جبکہ
God is creater of the universe
کو زیرو نمبر ملے۔

جس پر حاضرین ہنسنے لگے۔ تقریب کے میزبان نے کہا کہ ایسے شہر میں یہ کوئی حیران کن بات نہیں جہاں کے لوگ خدا کے وجود کو نہیں مانتے نعوذ بالله

چنانچہ پھر خدا نے اپنا آپ دکھا دیا۔

Address

Peshawar

Telephone

03319015006

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discovery of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share