Peshawar Today

Peshawar Today Peshawar Today is committed to give voice to the region of KP and former FATA by combining real-time
(2)

خودکش دھماکے کے دو ہفتے بعد بھی متاثرہ مقامات کا سروے نہ ہوسکاوانا : جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے گنگی خیل...
16/08/2026

خودکش دھماکے کے دو ہفتے بعد بھی متاثرہ مقامات کا سروے نہ ہوسکا

وانا : جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے گنگی خیل سٹاف میں تقریباً دو ہفتے قبل ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں قریبی مسجد، دکانوں اور متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ تاہم مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے کئی روز گزرنے کے باوجود متاثرہ مقامات کا باقاعدہ سروے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل تاحال شروع نہیں کیا جاسکا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر متعلقہ محرر کی عدم تعیناتی کے باعث اب تک متاثرہ دکانوں، گھروں اور مسجد کے نقصانات کا باقاعدہ اندراج یا سروے نہیں کیا گیا، جبکہ کسی متعلقہ سرکاری افسر یا ذمہ دار ادارے کی جانب سے بھی متاثرہ مقام کا تفصیلی دورہ نہیں کیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکے سے نہ صرف عمارتوں کو نقصان پہنچا بلکہ اہلِ علاقہ کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت نقصانات کا تخمینہ اور سروے مکمل کیا جاتا تو متاثرہ خاندانوں کو حکومتی امداد یا معاوضے کے حصول میں آسانی ہوسکتی تھی۔

علاقے کے لوگوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد متاثرہ خاندان پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں، اس لیے سرکاری سطح پر معاملے کو نظر انداز کرنے کے بجائے فوری طور پر عملی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر مسرت زمان ، ایم این اے زبیر خان وزیر ، ایم پی اے عجب گل وزیر ، این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گنگی خیل سٹاف میں خودکش دھماکے سے متاثرہ مسجد، دکانوں اور گھروں کا فوری طور پر سروے کرایا جائے، نقصانات کا باقاعدہ تخمینہ لگایا جائے اور متاثرین کو ممکنہ حکومتی امداد یا معاوضے کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

مقامی لوگوں نے حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ متعلقہ اہلکاروں کی تعیناتی اور انتظامی امور میں موجود رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرکے متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاری، وانا میں 21 اگست کو انصاف یوتھ ونگ کا گرینڈ کنونشنوانا : 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب ...
16/08/2026

27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاری، وانا میں 21 اگست کو انصاف یوتھ ونگ کا گرینڈ کنونشن

وانا : 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مجوزہ لانگ مارچ اور بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے جاری سیاسی جدوجہد کے سلسلے میں انصاف یوتھ ونگ ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے زیرِ اہتمام 21 اگست کو وانا بازار میں گرینڈ کنونشن منعقد کیا جائے گا، جس میں مرکزی، صوبائی اور ریجنل قیادت سمیت پارٹی کارکنان، نوجوانوں اور عہدیداران کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

اس سلسلے میں ویلیج کونسل 28 زم چن اور سرے خاورے میں پاکستان تحریکِ انصاف جنوبی وزیرستان لوئر کے رہنما و زکوٰۃ چیئرمین ملک مختیار وزیر نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے آج سے ہر علاقے، گاؤں اور سطح پر باقاعدہ رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔

ملک مختیار وزیر کا کہنا تھا کہ کارکنان اور عوام کو 27 ستمبر کے پُرامن لانگ مارچ کے لیے بھرپور طریقے سے متحرک اور منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن انداز میں جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ 21 اگست کو وانا میں منعقد ہونے والے گرینڈ کنونشن میں بھرپور شرکت کریں، تاکہ آئندہ کے لائحۂ عمل اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کارکنان کو منظم کیا جا سکے۔

انصاف یوتھ ونگ جنوبی وزیرستان لوئر کے مطابق 21 اگست صبح 9 بجے وانا بازار میں ہونے والے اس کنونشن میں مرکزی، صوبائی اور ریجنل قیادت خصوصی شرکت کرے گی، جہاں کارکنان سے خطاب کے علاوہ آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی اہم اعلانات متوقع ہیں۔

ملک مختیار وزیر نے انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران، کارکنان، نوجوانوں اور عمران خان کے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ کنونشن میں بھرپور شرکت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ 21 اگست کا کنونشن جنوبی وزیرستان لوئر میں آئندہ سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید منظم کرنے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں سی ٹی سکین کی اشد ضرورت ہے۔ وزیرستانی عوام وانا : ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا جنوبی وز...
14/08/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں سی ٹی سکین کی اشد ضرورت ہے۔ وزیرستانی عوام

وانا : ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا جنوبی وزیرستان لوئر میں سی ٹی سکین مشین کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔ اس سہولت کی عدم دستیابی کے باعث فالج (Stroke) کے تقریباً ہر مریض کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کرنا پڑتا ہے، جبکہ پھیپھڑوں، پیٹ، گردے، رسولی اور ہڈیوں کے پیچیدہ امراض کے مریضوں کو بھی اکثر ڈیرہ اسماعیل خان یا ملتان منتقل کرنا پڑتا ہے۔

خصوصاً فالج کے مریضوں میں بروقت CT Brain تشخیص اور علاج کے فیصلے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس سہولت کی عدم دستیابی سے قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو اضافی اخراجات، سفر اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ماضی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے لیے CT Scan کی منظوری دی گئی تھی، تاہم بعد ازاں یہ منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ اگر یہ بات درست ہے تو اس کی موجودہ صورتحال واضح کرکے اس منصوبے کو دوبارہ فعال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیرستانی عوام نے ایم این اے زبیر وزیر، ایم پی اے عجب گل وزیر، سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا، وزیرِ صحت خیبر پختونخوا اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم عوامی مسئلے پر فوری توجہ دی جائے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں CT Scan کی سہولت جلد از جلد فراہم کی جائے۔

یہ صرف ایک مشین نہیں، بلکہ بروقت تشخیص، بہتر علاج اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی ضرورت ہے۔

آئیے وانا اور وزیرستان کے عوام کو غیر ضروری ریفرل، اضافی اخراجات اور طویل سفر کی مشکلات سے نجات دلائیں۔

14/08/2026

عمران خان کی رہائی تک خود کو مکمل آزاد محسوس نہیں کرتے، عابد وزیر

وانا : انصاف یوتھ ونگ کے سابق صدر اور انصاف یوتھ ونگ ساؤتھ ریجن کے صدارتی امیدوار عابد وزیر نے 14 اگست کے موقع پر عمران خان کی رہائی کے لیے منعقدہ آئی ایس ایف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم نے پاکستانی پرچم کے ساتھ پاکستان تحریکِ انصاف کے جھنڈے بھی اس لیے اٹھائے ہیں کہ ہمارا قائد عمران خان آج بھی جیل میں قید ہے، جس کے باعث ہم خود کو مکمل طور پر آزاد محسوس نہیں کرتے۔

عابد وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ ہم اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں، تاہم عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بعض پالیسیوں اور اقدامات کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وانا سے اعظم ورسک روڈ کی بندش، کڑیکوٹ روڈ پر ڈائیورژن اور گرداوئی سے سنا تک مختلف مقامات پر سڑکوں کی بندش اور متبادل راستوں کے باعث عام شہریوں کو روزانہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عابد وزیر نے مطالبہ کیا کہ عوام کو درپیش ان مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے، سڑکوں کو کھولا جائے اور آمدورفت میں حائل رکاوٹیں ختم کرکے شہریوں کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔

جنوبی وزیرستان لوئر میں یومِ آزادی کی تقریبات، پرچم کشائی اور ریلی۔وانا : جنوبی وزیرستان لوئر میں 14 آگست یومِ آزادی کے ...
14/08/2026

جنوبی وزیرستان لوئر میں یومِ آزادی کی تقریبات، پرچم کشائی اور ریلی۔

وانا : جنوبی وزیرستان لوئر میں 14 آگست یومِ آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس وانا میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر مسرت زمان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ حسن، قبائلی عمائدین، سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر مسرت زمان اور ڈی پی او شاہ حسن نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ شرکاء نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان کی آزادی، قومی یکجہتی اور ملک سے محبت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ شرکاء نے ملکی دفاع اور قومی اتحاد کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

یومِ آزادی کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس وانا سے سکاؤٹس سینٹر گیٹ تک ایک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں قبائلی عمائدین، سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں، نوجوانوں اور سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے پرجوش نعرے لگائے۔

ریلی کے شرکاء نے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے قومی جذبے کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔ ڈی پی او شاہ حسن کے مطابق ریلی کا مقصد یومِ آزادی کے موقع پر قومی یکجہتی، امن اور وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مسرت زمان نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف سرکاری دفاتر اور دیگر مقامات پر بھی یومِ آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ قومی پرچم کشائی کا سلسلہ جاری رہا۔ سرکاری عمارتوں اور مختلف مقامات کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔

یومِ آزادی کے موقع پر جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں بھی خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں امن، قومی اتحاد اور ملکی ترقی کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران جنوبی وزیرستان لوئر میں قومی جذبہ نمایاں رہا اور مختلف علاقوں میں شہریوں نے پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔

وانا ماڈل ہائی سکول میں سالانہ تقسیمِ انعامات اور میٹرک طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریبجنوبی وزیرستان لوئر : وانا ماڈل س...
13/08/2026

وانا ماڈل ہائی سکول میں سالانہ تقسیمِ انعامات اور میٹرک طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جنوبی وزیرستان لوئر : وانا ماڈل سکول میں سالانہ تقسیم انعامات اور میٹرک کلاس کے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ نے مختلف تقاریر پیش کیں اور تعلیم کی اہمیت، نوجوان نسل کے کردار سمیت موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سکول کے پرنسپل سیف الرحمان وزیر نے کہا کہ وانا ماڈل سکول نے قلیل مدت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وزیرستان میں تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تقریب میں طلبہ کے والدین نے بھی شرکت کی۔ والدین نے بچوں کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وانا ماڈل سکول میں تعلیم حاصل کرنے پر ہمارے بچے اور ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔

سکول انتظامیہ کے مطابق طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہر سال وانا ماڈل سکول سے میٹرک مکمل کرنے والے طلبہ ملک کے مختلف کالجوں اور تعلیمی اداروں میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

تقریب کے دوران میٹرک امتحانات میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی گئی، ان کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا گیا اور انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ آخر میں میٹرک کلاس کے طلبہ کو الوداع کہا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

رحمان میڈیکل کمپلیکس واناآرتھوپیڈک و اسپائن ماہر ڈاکٹر کی خدماتکنسلٹنٹ آرتھوپیڈک و اسپائن سرجنڈاکٹر اصغر علی خانMBBS، MC...
13/08/2026

رحمان میڈیکل کمپلیکس وانا

آرتھوپیڈک و اسپائن ماہر ڈاکٹر کی خدمات

کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک و اسپائن سرجن
ڈاکٹر اصغر علی خان
MBBS، MCPS، FCPS (Orthopedic & Trauma)

ہڈیوں، جوڑوں، ریڑھ کی ہڈی، کمر و گردن کے درد، عرق النسا (Sciatica)، فریکچر اور دیگر آرتھوپیڈک مسائل کا معائنہ و علاج۔

اوقاتِ معائنہ:
🕖 صبح 7:00 تا 8:30 بجے
🕒 سہ پہر 3:00 تا شام 7:00 بجے
اتوار: صبح 7:00 تا شام 7:00 بجے

📞 اپوائنٹمنٹ/مزید معلومات:
0965-210485

رحمان میڈیکل کمپلیکس، وانا

جنت محمد وزیر اے این پی شمالی وزیرستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری مقررمیران شاہ : عوامی نیشنل پارٹی نے جنت محمد وزیر کو ضلع شم...
13/08/2026

جنت محمد وزیر اے این پی شمالی وزیرستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر

میران شاہ : عوامی نیشنل پارٹی نے جنت محمد وزیر کو ضلع شمالی وزیرستان کا ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے انہیں نئی ذمہ داری سونپنے کو ان کی طویل سیاسی جدوجہد، پارٹی سے مخلصانہ وابستگی اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف قرار دیا گیا ہے۔

پارٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنت محمد وزیر نے سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کیا ہے اور پارٹی نظریات و منشور کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہے ہیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری ملنے کے بعد ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی سیاسی بصیرت، تجربے اور تنظیمی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ضلع شمالی وزیرستان میں پارٹی کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے جنت محمد وزیر کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے، تنظیمی امور کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں گے۔

اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ جنت محمد وزیر کو نئی ذمہ داری میں کامیابی عطا فرمائے اور انہیں عوامی و سیاسی خدمت کا یہ سفر مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی توفیق دے۔

میرانشاہ پریس کلب سنئیر صحافی اور رزمک ریڈیو اسٹیشن سٹیشن منیجر زاہد وزیر سے اظہارِ یکجہتی، وانا پریس کلب کا مبینہ سرچ آ...
13/08/2026

میرانشاہ پریس کلب سنئیر صحافی اور رزمک ریڈیو اسٹیشن سٹیشن منیجر زاہد وزیر سے اظہارِ یکجہتی، وانا پریس کلب کا مبینہ سرچ آپریشن اور گرفتاریوں پر تشویش، فوری رہائی کا مطالبہ۔

جنوبی وزیرستان لوئر : وانا پریس کلب کے صدر قسمت اللہ وزیر اور کابینہ کے ارکان نے میرانشاہ پریس کلب کے رکن، سینئر صحافی اور ریڈیو رزمک کے اسٹیشن منیجر زاہد وزیر کے گھر پر مبینہ سرچ آپریشن اور ان کے دو طالب علم کزنز ارشاد اور ذاکر کو ساتھ لے جانے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زاہد وزیر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

جمرات کے روز وانا پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صدر اور کابینہ ارکان کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے گاؤں ٹنڈی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صحافی زاہد وزیر کے گھر پر مبینہ سرچ آپریشن اور ان کے دو طالب علم کزنز کو ساتھ لے جانا انتہائی تشویش ناک ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صحافتی برادری نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی شہری کے خلاف کارروائی قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کی جائے اور کارروائی کے تمام مراحل میں قانونی تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

وانا پریس کلب کے عہدیداران نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع پہلے ہی مختلف پابندیوں، مشکلات اور حساس حالات سے دوچار ہیں، ایسے واقعات سے نہ صرف صحافیوں بلکہ ان کے اہلِ خانہ اور عام شہریوں میں بھی خوف اور عدم تحفظ کا احساس مزید بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کے خلاف کوئی الزام، شکایت یا قانونی معاملہ موجود ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے، تاہم شہریوں کے بنیادی حقوق، چادر اور چار دیواری کے تقدس اور قانونی تقاضوں کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہیے۔

وانا پریس کلب نے مطالبہ کیا کہ صحافی زاہد وزیر کے گھر پر کیے گئے مبینہ سرچ آپریشن کے حقائق اور اس کی وجوہات فوری طور پر واضح کی جائیں۔ بیان میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ارشاد اور ذاکر کو ساتھ لے جانے کی صورت میں ان کے اہلِ خانہ کو ان کی قانونی حیثیت اور کارروائی کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔

صحافتی تنظیم کے عہدیداران نے کہا کہ صحافی مشکل اور حساس حالات میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، اس لیے انہیں یا ان کے اہلِ خانہ کو غیر ضروری دباؤ، ہراسانی یا خوف کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر حقائق سامنے لائے جائیں اور اگر دونوں طالب علموں کے خلاف کوئی قانونی مقدمہ یا الزام موجود نہیں تو انہیں قانون کے مطابق جلد از جلد رہا کیا جائے۔

وانا پریس کلب کے صدر اور کابینہ ارکان نے آخر میں صحافی زاہد وزیر کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری کسی بھی صحافی کے ساتھ ناانصافی یا غیرقانونی طرزِ عمل کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور آئین، قانون اور آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

جنوبی وزیرستان لوئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں ڈی پی او شاہ حسن نے نقد انعامات تقسیم کئے...
13/08/2026

جنوبی وزیرستان لوئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں ڈی پی او شاہ حسن نے نقد انعامات تقسیم کئے۔

جنوبی وزیرستان لوئر : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر شاہ حسن نے جمعرات کے روز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران، ایس ایچ اوز اور پولیس کانسٹیبلز میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر ہیڈکوارٹرز وانا کے ڈی ایس پی اصغر علی شاہ ، ڈی ایس پی نادر خان وزیر سمیت پولیس کے دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ ڈی پی او شاہ حسن نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور انہیں نقد انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شاہ حسن نے کہا کہ پولیس اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات قیامِ امن اور جرائم کی روک تھام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

ڈی پی او نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور قانون کے مطابق ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ڈی پی او شاہ حسن نے کہا کہ پولیس فورس کا بنیادی مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں اور پولیس چوکیوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور کسی بھی شکایت کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ فورس میں محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو فروغ دیا جا سکے۔

ڈی پی او شاہ حسن نے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس اہلکاروں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، اس لیے انہیں اپنی ڈیوٹی مزید محنت، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کے ساتھ انجام دینی چاہیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او شاہ حسن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران، ایس ایچ اوز اور کانسٹیبلز میں نقد انعامات تقسیم کیے اور انہیں مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Peshawar Today:

Shortcuts

Share