KP News Reports

KP News Reports News, Views and Reports , Pakistan based News

پیٹرول کی قیمت میں 5.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.18 روپے کا مزید اضافہ
08/09/2026

پیٹرول کی قیمت میں 5.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 4.18 روپے کا مزید اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں 12.90 روپے کا بڑا اضافہڈیزل 3 روپے 72 پیسے مہنگا
07/09/2026

پیٹرول کی قیمت میں 12.90 روپے کا بڑا اضافہ
ڈیزل 3 روپے 72 پیسے مہنگا

07/09/2026

حیات آباد میں گورنمنٹ کالج آف نرسنگ کے طلبہ پر لاٹھی چارج، 11 طلبہ گرفتار

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں اساتذہ کے ہر قسم کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر فوری پابندی عائد ...
07/09/2026

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں اساتذہ کے ہر قسم کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر فوری پابندی عائد کردی۔ اعلامیے کے مطابق پابندی 31 دسمبر 2026 تک برقرار رہے گی، تاہم ترقی پانے والے، نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ اور نئے قائم شدہ سکولوں کی ضروری تعیناتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پابندی کی خلاف ورزی پر انتظامی کارروائی کی جائے گی۔

تدریسی ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس امتحان میں ناکام ٹی ایم اوز کو تربیت میں توسیع دینے کے لئے ٹرینی رجسٹرار عہدے استعمال ...
07/09/2026

تدریسی ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس امتحان میں ناکام ٹی ایم اوز کو تربیت میں توسیع دینے کے لئے ٹرینی رجسٹرار عہدے استعمال ہونے کا انکشاف
ٹرینی رجسٹرار کی آسامیاں ایف سی پی ایس امتحان پاس نہ کرنے والے ڈاکٹروں کو مزید تربیت کا موقع فراہم کر رہی ہیں، پالیسی بورڈ کی جانب سے ایک ہی تربیت مکمل کرنے والے ایف سی پی ایس پاس ڈاکٹر ٹرینی رجسٹرار کی آسامیوں کےلئے نااہل قرار،،، پالیسی بورڈ نے خیبرپختونخوا کے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کو ٹرینی رجسٹرار کی آسامیاں ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو ٹرینی رجسٹرار کی بھرتیوں کے لئے جاری تمام اشتہارات فوری واپس لینے کےلئے مراسلہ جاری۔۔ ایف سی پی ایس پاس ڈاکٹرز کے مطلوبہ تجربے کے لئے تجرباتی رجسٹرار کی آسامیاں موجود ہیں

06/09/2026

پشاور: بی آر ٹی ہشتنگری اسٹیشن کے قریب تین نشے کے عادی افراد کاریڈور میں داخل ہوکر آپس میں لڑ پڑے۔ افراد نے ایک دوسرے پر لاتوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جبکہ بی آر ٹی بس کی آمدورفت بھی جاری رہی۔

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ذمہ 76 لاکھ روپے کے بجلی کے بقایاجات۔۔۔ پیسکو نے سپورٹس کمپلیکس کی بجلی کاٹ دی،،  کھیلوں کی ...
05/09/2026

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ذمہ 76 لاکھ روپے کے بجلی کے بقایاجات۔۔۔ پیسکو نے سپورٹس کمپلیکس کی بجلی کاٹ دی،، کھیلوں کی سرگرمیاں معطل، کھلاڑی اور ممبران پریشان۔ سوال یہ ہے کہ سرکاری ادارے کے ذمے لاکھوں روپے کا بجلی بل کیسے جمع ہوگیا؟ بجٹ کہاں گیا اور بروقت بل کیوں ادا نہ کیے گئے؟

مردان کے سرکاری سکول سے طلبہ کی آؤٹ سورس سکول منتقلی کا انکشاف......رستم کے سرکاری پرائمری سکول غازی آباد سے17 طلبہ آؤٹ ...
05/09/2026

مردان کے سرکاری سکول سے طلبہ کی آؤٹ سورس سکول منتقلی کا انکشاف......رستم کے سرکاری پرائمری سکول غازی آباد سے17 طلبہ آؤٹ سورس گرلز پرائمری سکول جاوید آباد نمبر ایک منتقل ہو گئے۔محکمہ تعلیم نے معاملے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آؤٹ سورس سکولوں کو داخلہ اہداف نئے داخلوں کے ذریعے پورے کرنے چاہئیں،سرکاری سکولوں کے موجودہ طلبہ کو منتقل کرکے نہیں اگر سرکاری سکولوں سے طلبہ منتقل ہوتے رہے تو سرکاری تعلیمی اداروں پر خرچ ہونے والے وسائل کا کیا بنے گا

کلاس فور ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ مؤخرپشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے کلاس فور ملازمین کی جونی...
05/09/2026

کلاس فور ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ مؤخر

پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے کلاس فور ملازمین کی جونیئر کلرک کے عہدے پر 33 فیصد ترقیاتی کوٹے کے تحت ترقیوں سے متعلق 3 ستمبر کو جاری ہدایات مؤخر کر دیں۔ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت درخواست کے باعث کیا گیا۔ عدالت نے ترقیاتی کوٹے کی نشستیں براہ راست بھرتی سے پُر نہ کرنے کا عبوری حکم دے رکھا ہے۔ عدالت کے حتمی فیصلے تک سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔

سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا جنید اکبر کی لیکن آڈیو پر ردعمل، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے واضح پیغام اس ل...
04/09/2026

سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا جنید اکبر کی لیکن آڈیو پر ردعمل، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے واضح پیغام
اس لڑائی میں پڑ کر میں یہ نہیں چاہتا لوگ بعد میں کہیں کہ میں انتقامی کارروائی کروا رہا ہوں، شاہ فرمان
سب کی حقیقت ثبوتوں کے ساتھ واضح ہے، ہر کوئی وقت کا انتظار کرے، شاہ فرمان کا جنید اکبر کو جواب

Address

Peshawar

Telephone

+923339430965

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP News Reports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share