
31/05/2025
دنیا کے خطرناک ترین پلوں میں سے ایک حسینی برج ہنزہ کی وادی گوجال میں واقع ہے ۔ حسینی نامی گاؤں میں واقع یہ پُل دنیا کے 10خطرناک ترین ہوا میں معلق پلوں میں دوسرے نمبر پر ہے ۔
ہوا میں معلق پُل انگریزوں کے دور میں گوجال کے گاوں ششکٹ میں تعمیر کیا گیا تھا۔
شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے وقت اس معلق پل کو 1968میں ششکٹ سے میر آف ہنزہ کے حکم پر حسینی گاوں میں منتقل کردیا گیا، تاکہ دریا کے دوسری جا نب واقع زرآباد نامی گاوں تک رسائی ممکن ہو سکے۔
دنیا کے اس خطرناک پل کی لمبائی 660فٹ اوراس میں 472 لکڑی کے تختے لگے ہیں۔ سطح دریا سے اس کی کم از کم اونچائی پچاس فٹ اور زیادہ زیادہ سے زیادہ اونچائی 100 فٹ کے لگ بھگ ہے۔
دریائے ہنزہ پر تعمیر شدہ یہ پل آج کل ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے توجہ کامرکز بھی گیا۔