KP Digital

KP Digital journalist

04/10/2025
01/10/2025

سوات پولیس نے ٹک ٹاکر بختی رحمان اور انکے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

18/09/2025
17/09/2025
پشاور پولیس نے تھانوں میں گرفتار ملزمان کی ویڈیو ریکارڈنگ اور انٹرویوز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سی سی پی او آفس کی جانب ...
17/09/2025

پشاور پولیس نے تھانوں میں گرفتار ملزمان کی ویڈیو ریکارڈنگ اور انٹرویوز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سی سی پی او آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا سمیت کسی بھی پلیٹ فارم پر ملزمان کے بیانات یا ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ بھی پولیس کو گرفتار ملزمان کے انٹرویوز پر پابندی لگانے کے احکامات دے چکی ہے۔

16/09/2025
16/09/2025

ضلع مردان کے علاقے کٹی گھڑی میں پہاڑ پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ پھٹنے کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی مزدور پہاڑ سے پتھر نکالنے کے لیے بلاسٹ کرتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ رونما ہوا۔

13/09/2025

پشاور صدر بازار میں عمارت گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

13/09/2025

پشاور کے صدر بازار میں افسوسناک واقعہ، عمارت گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

12/09/2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں افغان قونصل خانے کا دورہ کیا اور قائم مقام افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔ انہوں نے افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن، تجارتی تعلقات اور افغان مہاجرین کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات ضروری ہیں اور صوبائی حکومت افغان عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share