Pak Time News

Pak Time News Pak Time News is leading news channel in swabi kpk and Pakistan.we are sharing authentic news,current affairs,Sport news and entertainment news.

Pak Time News is leading news channel in swabi kpk and Pakistan.we are sharing authentic news,current affairs,Sport news and entertainment news.we are happy and warmly welcome you to our channel.please like and share our posts.Thank you

02/07/2025

دیر بالا:
امریکہ سے آئی ایک خاتون نے دیر بالا عشیری درہ کے نوجوان ساجد زیب سے نکاح کر لیا۔ خاتون نے اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا اسلامی نام زلیحہ رکھ لیا۔ اس خوشی کے موقع پر گھر میں خوشی کی فضا چھا گئی۔ مزید تفصیلات جاننے کے لیے دیکھیے ابو عبدان کی خصوصی رپورٹ۔

Share
28/06/2025

Share

31/05/2025
17/05/2025

Thank you, Turkey!
Grateful to our Turkish brothers and sisters for standing with Pakistan. True friendship shines in tough times.
Long live Pakistan-Turkey friendship!❤

یہ درست ہے کہ مشین کا کمال نہیں یہ پائلٹ کا کمال ہے وگرنہ رافیل اور اس پہ لگے مزائل کمال کی مشین اور اسلحہ ہیں لیکن  شاہ...
12/05/2025

یہ درست ہے کہ مشین کا کمال نہیں یہ پائلٹ کا کمال ہے وگرنہ رافیل اور اس پہ لگے مزائل کمال کی مشین اور اسلحہ ہیں لیکن شاہینوں کو اللہ رب العزت نے یہ کمال عطا کیا کہ وہ جس فائیٹر جیٹ پہ بیٹھیں وہی کمال است ہو جاتا ہے
چینی اسٹریٹجک ماہر پروفیسر وکٹر ماو (انہیں چین کا غیر سرکاری ترجمان بھی کہا جاتا ہے)-
"چین کو پاکستان اور پاکستانی فوج کا شکر گزار ہونا چاہیے جس نے چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی دھاک دنیا پر بٹھا دی ہے- چین کے سپر ڈوپر ہونے کا دروازہ کھول دیا ہے- یہ بحث ابھی بہت آگے بڑھے گی"-
ایسٹ فرنٹ اطلاعات کے مطابق چین نے پاکستانی پائلٹس کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے کیونکہ چین نے بذریعہ پاکستان گزشتہ 1 ہزار سالہ مغربی فوجی طاقت، ٹیکنالوجی اور سفارتی بالادستی کا جنازہ نکال دیا ہے یہ پاکستانی باصلاحیت پائلٹس کا کمال تھا ورنہ ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرکے دشمن کے حدود میں S-400 کی موجودگی میں کوئی مغربی پائلٹ تک پرواز نہیں کرسکتا. دنیا کو نیا چینی نیو ورلڈ آرڈر اور پاکستان کو عالم اسلام و جنوبی ایشیا میں فوجی دھاک مبارک ہو " اس پوسٹ کو ہر شخص تک پہنچاو❤

10/05/2025

*پاک افواج نے صبح سویرے بھارت پر قیامت ڈھادی — پاکستان کا بھارت کے خلاف تاریخی جوابی وار: 'آپریشن بنیان المرصوص' کا آغاز*

*(خصوصی رپورٹ: اشتیاق سرکی، اے پی این اے)*

(10 مئی 2025) — پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں قدم رکھ لیا ہے۔ پاکستان نے ہفتے کی صبح سویرے بھارت کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے جسے "آپریشن بنیان المرصوص" کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جوابی کارروائی بھارت کی جانب سے نور خان، مری، اور شورکوٹ میں پاکستانی فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کی گئی ہے۔

آپریشن کا نام قرآن مجید کی سورۃ الصف کی آیت 4 سے اخذ کیا گیا ہے: "بے شک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔" یہ نام اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان دفاعِ وطن کے لیے فولادی عزم کے ساتھ متحد ہے۔

پاکستانی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق، آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی مقبوضہ کشمیر، پنجاب، اور ہریانہ کی حدود میں 25 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان اہداف میں پٹھان کوٹ اور ادھم پور کے فضائی اڈے، بیاس میں واقع براہموس میزائل ذخیرہ گاہ، جموں میں ریڈار اسٹیشن، اور راجوری کے قریب بھارتی آرٹلری کیمپ شامل ہیں۔ ان حملوں میں پاکستانی ساختہ فتح-1 اور فتح-2 میزائلوں کے علاوہ ڈرونز اور الیکٹرانک وارفیئر نظام بھی استعمال کیا گیا۔

*اب بھارت کو اچھی طرح معلوم ہو گیا ہوگا کہ "گھر میں گھس کر مارنا" کسے کہتے ہیں۔* جس طرح پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارت کے اندر جا کر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور خیر و عافیت سے اپنے اڈوں پر واپس آ گئے۔
فضائیہ کی اس شاندار کارکردگی نے دشمن کے ہوش اڑا دیے اور بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کی ناکامی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی فوجی ترجمان کا اترا ہوا چہرہ پوری دنیا نے دیکھا اور محسوس کیا، جبکہ ہمارے مردِ مجاہد، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پر اعتماد اور ہشاش بشاش چہرہ بھی دنیا کی نظروں سے چھپا نہ رہا۔ اس مسکراتے ہوئے چہرے کے پیچھے افواجِ پاکستان کا بے مثال جذبۂ ایمانی، پیشہ ورانہ مہارت اور مربوط عسکری حکمتِ عملی کارفرما ہے۔
بھارتی ترجمان کے چہرے پر مایوسی اور شکست کی جھلک اس قدر واضح تھی کہ گویا شاکر شجاع آبادی کا یہ شعر اسی موقع کے لیے کہا گیا ہو:
*"توں شاکر آپ سیانہ ایں، ساڈا چہرہ پڑھ، حالات نہ پچھ"*

پاک افواج کی اس قیامت خیز کارروائی کے بعد بھارت اب صبر و تحمل کی باتیں کرنے لگا ہے۔ جس بھارت نے چند روز قبل "آپریشن سندور" کے نام پر جارحیت کا آغاز کیا تھا، اب اسی بھارت کو یاد آ گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو مزید نہیں بڑھنا چاہیے۔ عسکری ذرائع کے مطابق، بھارت نے پہلی بار پاک افواج سے براہ راست ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے تاکہ پاکستان کو مزید کارروائیوں سے روکا جا سکے اور صورتحال کو کنٹرول میں لایا جا سکے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رابطہ دراصل بھارتی قیادت کی خاموش منت سماجت ہے۔

بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں جموں میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے اس الزام کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ، چین، ترکی، سعودی عرب اور اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "جنوبی ایشیا کا امن ایک نازک موڑ پر ہے، اور فوری سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔"

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں جوہری صلاحیتوں اور تذویراتی حکمتِ عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ فوجی اور سویلین قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، مگر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ بھی نہیں کرے گا۔

یہ سلسلہ 22 اپریل 2025 کو پاہلگام میں ہونے والے حملے سے شروع ہوا، جس میں 28 بھارتی سیاح مارے گئے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان میں موجود مبینہ جہادی گروپوں پر عائد کیا، تاہم پاکستان نے سختی سے اس کی تردید کی اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر دونوں ممالک نے سفارتی راستہ اختیار نہ کیا تو یہ کشیدگی ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے — جس میں ایٹمی خطرہ بھی موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ‘بنیان المرصوص’ جیسا آپریشن پاکستانی دفاعی حکمتِ عملی میں ایک سنگِ میل ہے، جو دشمن کو سخت پیغام دیتا ہے کہ پاکستان نہ صرف جوابی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ حکمت کے ساتھ اسے استعمال کرنے کی سکت بھی رکھتا ہے۔

باغ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اسامہ کی 10 دن قبل شادی ہوئی اور آج بھارتی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔ 💔
09/05/2025

باغ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اسامہ کی 10 دن قبل شادی ہوئی اور آج بھارتی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔ 💔

04/05/2025

صوابی میں اسمانی بجلی تھندر درخت پر اگری جس سے کافی نقصان ہوا۔

03/05/2025

بھارتی حکومت نے اس گانے کو پورے بھارت میں بلاک کر دیا کیونکہ سکھ کمیونٹی نے اس گانے کے ذریعے پاکستان کی حمایت کی۔

گانے کا نام: "Asi Murdabad Nai Kehsakde Pakistan Nu"

یہ گانا سکھ برادری کے جذبات کی نمائندگی کرتا ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف "مردہ باد" کہنے سے انکار کرتے ہیں۔ گانے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 1947 کے بعد سکھوں کو پناہ دی، ان کے مقدس مقامات کی حفاظت کی، اور ہمیشہ عزت دی۔ اس لیے سکھ پاکستان کے خلاف نفرت کا اظہار نہیں کر سکتے۔

مرکزی پیغام:
سکھ پاکستان کے ساتھ دشمنی رکھنے کو تیار نہیں کیونکہ ان کے مذہب اور تاریخ کے مقدس مقامات پاکستان میں ہیں، اور وہاں انہیں عزت و احترام ملا ہے۔

یہ ویڈیو اگے لازمی شئیر کریں۔

19/04/2025

اہم اطلاع برائے عوام!(اگے شئیر کریں شکریہ 🌹)

حکومتِ پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ یکم اپریل 2025 سے اب تک 80,000 سے زائد افغان شہری واپس بھیجے جا چکے ہیں، اور 30 اپریل تک مزید ہزاروں کی واپسی متوقع ہے۔

اگر کسی نے افغان شہری کو بغیر قانونی دستاویزات کے گھر، دکان یا جگہ کرایہ پر دی، تو اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ اقدام "Illegal Foreigners Repatriation Plan" کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی واپسی ہے۔



















04/04/2025

Nowshera mai Dr asma arif aik fraudi or zalim Dr hai wo normal delivery case ko operation or surgery mai convert karkay apsay lako rupee demand karthay hai.. Bach k rehna is Dr say.

24/03/2025

افسوس اپکی ماؤں بہنوں کو یہود اسرائیل اور امریکہ نے قطرہ قطرہ پانی کیلئے ترسا دیا۔ اپ اب بھی ان کا پیپسی اور کوک پیتے ہو🥲😢۔۔ اس ویڈیو کو اگے سارے مسلمانوں تک پہنچاوں۔

Address

Peshawar
23610

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Time News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Time News:

Share