24/09/2025
سانحہ تیراہ نے کاٹلنگ کے علاقے شموزئی واقعے کی یاد تازہ کردی
سانحہ تیراہ پر حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے ، 2 دن سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا ، گنڈا پور دھرنے میں آنے اور معذرت کرنے پرمجبور ہو گیا ، دھرنا شرکاء وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر ادارو ں کے اعلی حکام کو دھرنے میں آنے ، معذرت کرنے اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے ، جس پر آج وزیر اعلی علی امین گنڈا پور ، چیف سیکٹری خیبر پختونخوا ، اور کمشنر پشاور دھرنے میں پہنچے ، مقامی ذرائع کے مطابق حکومت نے واقعے پر معافی مانگ لی ، اور شہداء پیکج کے تحت لواحقین کو امداد دینے کا اعلان بھی کیا گیا،باڑہ سیاسی اتحاد کا کہنا ہے کہ اسی معاملے پر جلد پشاور میں عسکری قیادت سے ملاقات اور جرگہ بھی ہوگا ، یاد رہے کہ 2 دن قبل تیراہ میں ایک افسوسناک واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوئے تھے ، جن پر ابتداء میں متضاد بیانات سامنے آگئے تھے ،
جی ہاں بالکل اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ کچھ مہینے پہلے تحصیل کاٹلنگ کے علاقے شموزئی میں رونما ہوا تھا ، جس میں رات کی تاریکی میں پہاڑوں میں موجود گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا ، واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے ، اسی معاملے پر نہ تو وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور نہ ہی دیگر اداروں کے حکام علاقے میں گئے ، معذرت تو دور واقعے پر گنڈا پور کی جانب سے کوئی مذمتی بیان بھی سامنے نہیں آگیا تھا ، کم از کم شہداء ڈیکلئیر ہونے کے بعد واقعے پرمعذرت یا بیان سامنے آنا بنتی تھی ، مگر افسوس کہ معاملے پر نہ تو تحصیل کاٹلنگ کے نالائق سیاسی لیڈرشپ نے اور نہ ہی عوام نے لچک دکھائی ، اور یوں واقعے کو رفع دفع کیا گیا ، یاد رہےجاں بحق ہونے والے 10 بندوں کا تعلق سوات سے تھا ، جوکہ علاقہ شموزئی میں رہائش پذیر اور چھرواہے تھے ،