What's happening in peshawar

  • Home
  • What's happening in peshawar

What's happening in peshawar We are doing to highlight the beauty and problems of peshawar.. ✌🏻

05/06/2025

نوجوانوں کے لیے نصیحت.....
1. اپنے sexual urges پر قابو پانا آپ کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرے گا۔
2. ہاتھوں کے گناہ جو تنہائی میں کیئے جاتے ہیں یہ آپکی کامیابی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، یہ دماغ کو کمزور کر دیتے ہیں
3. کسی بھی قسم کا نشہ کرنے سے گریز کریں، اپنے ہوش اور عقل کھو دینا آپ کے لیے سب سے نقصان دہ ہوگا۔
4. اپنے standards بلند رکھیں اور کسی چیز پر صرف اس لیے سمجھوتہ نہ کریں کہ وہ دستیاب ہے۔
5. اگر کوئی آپ سے زیادہ ذہین ہو تو اس کے ساتھ کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔
6. آپ کے مسائل حل کرنے کوئی نہیں آئے گا۔ آپ کی زندگی کی 100% responsibility آپ کی ہے۔
7. ان لوگوں سے مشورہ نہ لیں جو وہاں نہیں ہیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔
8. پیسہ کمانے کے نئے طریقے تلاش کریں اور مذاق اڑانے والوں کو ignore کریں۔
9. سو کتابوں کی ضرورت نہیں، action اور self-discipline سب کچھ ہے۔۔۔ مگر کتابیں پڑھنا آپ کو بہت بلند مقام تک لے جاسکتا ہے
10. پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کریں۔۔ اور آخر میں دعا ضرور مانگیں
11. یوٹیوب سے ہنر سیکھیں اور نیٹ فلکس پر وقت ضائع نہ کریں۔
12. کوئی آپ کی پرواہ نہیں کرتا، شرم چھوڑیں اور اپنے مواقع خود بنائیں۔
13. آرام سب سے بری عادت اور depression کا آسان راستہ ہے۔
14. اپنے خاندان کو ترجیح دیں، ان کی حفاظت کریں، چاہے وہ غلط ہوں یا ٹھیک۔
15. نئے مواقع تلاش کریں اور اپنے سے آگے کے لوگوں سے سیکھیں۔
16. کسی پر بھروسہ نہ کریں، سوائے اپنے۔
17 معجزات کا انتظار نہ کریں، خود ممکن بنائیں۔
18. محنت اور determination سے سب کچھ ممکن ہے۔ Humility سے کامیابی ملتی ہے۔
19. اپنے آپ کو دریافت کرنے کا انتظار نہ کریں، خود کو create کریں۔
20. روزانہ پابندی کے ساتھ دس منٹ نکال کر اپنی پرسنل گروتھ پر کام کریں۔۔
21. اگر وسائل نہیں ہیں تو کسی کو قرض نا دیں اور عام حالات میں خواہ مخواہ کسی سے قرض نا لیں۔۔
22. زندگی ایک "single-player game" ہے، آپ اکیلے پیدا ہوتے ہیں اور اکیلے مرتے ہیں۔
23. آپ کے آس پاس کے حالات آپ کو کمزور اور مایوس کرسکتے ہیں ، لیکن صرف آپ ہی خود کو اور اپنے پیاروں کو بچا سکتے ہیں۔
24. ہر کوئی آپ کی طرح ایماندار نہیں ہوتا، لوگ اپنا فائدہ اٹھا کر چھوڑ دیتے ہیں۔ Stay woke.
25. روزانہ کچھ نا کچھ وقت قرآن کی تلاوت ضرور کریں بھلے ایک آیت ہی کیوں نا ہو اور اس کا ترجمہ پڑھ لیں
26. اپنی زندگی کو سنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں ۔۔ کوشش کریں کہ آپ کا ہر کام سنت کے مطابق ہو۔۔۔
27. اپنے ماں باپ، بیوی بچوں، اور بہن بھائیوں کو روزانہ کچھ نا کچھ وقت ضرور دیں اور ان کی خیر خیریت رکھیں ۔۔
28. روز کچھ کا کچھ صدقہ کریں چاہے ایک مسکراہٹ ہی کیوں نا ہو۔۔
29. اگر اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں تو سوشل میڈیا پر اسکرولنگ کے بجائے روزانہ کچھ نا کچھ اپلوڈنگ کرنا شروع کریں۔۔۔
30۔ 25 سال کی عمر تک آپ کو سمجھدار ہونا چاہیے کہ:
→ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوں۔
→ حسد اور جلن سے بچیں۔
→ کھلے ذہن کے ساتھ رہیں۔
→ اندازے لگانے سے پرہیز کریں۔
→ نیت کے ساتھ عمل کریں۔
→ شکر گزار رہیں۔
→ ایمانداری سے بات کریں۔
→ روزانہ ورزش کریں۔
→ غیبت سے بچیں۔
→ صاف ستھرا کھائیں۔
→ معاف کریں۔
→ سنیں۔
→ سیکھیں۔
→ محبت کریں۔

اخری آرام گاہ ،ٹک ٹاک پر 7 لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ فالورز اور جنازے میں سینکڑوں لوگ بھی نہیں!!! او ٹک ٹاک پے ناچ کر اپنے...
04/06/2025

اخری آرام گاہ ،ٹک ٹاک پر 7 لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ فالورز اور جنازے میں سینکڑوں لوگ بھی نہیں!!! او ٹک ٹاک پے ناچ کر اپنے جسم کی نمائش کرنے والیوں نکلو اس جھوٹی دنیا سے اور عبرت حاصل کرو ثناء یوسف کی زندگی سے..

پشاور: تھانہ رحمان بابا پولیس کی اہم کارروائی ، علاقہ اچر میں شہری کے اندھا قتل کا ڈراپ سین، قتل میں اپنی ہی بیوی ملوث ن...
04/06/2025

پشاور: تھانہ رحمان بابا پولیس کی اہم کارروائی ، علاقہ اچر میں شہری کے اندھا قتل کا ڈراپ سین، قتل میں اپنی ہی بیوی ملوث نکلی ، ملزمہ/بیوی آشنا سمیت گرفتار.

ایس پی صدر ڈویژن رضاء محمد خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا اعزاز عالم خان اور تفتیشی افسیر مثل خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے علاقہ اچر میں 30 مئی کو موسی خان کے اندھا قتل کا ڈراپ سین کردیا، مقتول موسی خان کے قتل میں اس کی بیوی ہی ملوث نکلی، ملزمہ مقتول کی دوسری بیوی تھی جس نے راستے سے ہٹانے کیلئے اپنے دوست/ملزم منصف کے ساتھ ملکر منصوبہ بندی کے تحت مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جبکہ ملزمہ نے اصل حقائق کو چھپاتے ہوئے پولیس ٹیم کے سامنے واقعہ کو ڈکیتی کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل کا رنگ دینے کی کوشش کی، واقعہ سے متعلق اصل حقائق جاننے اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی خاطر مشکوک افراد کیساتھ ساتھ مقتول کی بیوی کو بھی شامل تفتیش کیا، دوران تفتیش مقتول کی بیوی کے متضاد بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کے دوران اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے آشنا منصف کیساتھ ملکر قتل کرنے کا انکشاف کیا، اسی طرح پولیس ٹیم نے ملوث ملزم منصف کو بھی گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ کو آشنائی تعلقات کا شاخسانہ قرار دیا، اسی طرح ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے،

تفصیلات کے مطابق مدعیہ/ملزمہ س زوجہ موسی خان نے ہسپتال میں پولیس کو ڈکیتی کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اپنے شوہر کے قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کی رپورٹ پر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی،

ایس پی صدر ڈویژن رضاء محمد خان نے واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا اعزاز عالم خان اور تفتیشی افسر مثل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،

تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے قتل کے متعلق اصل حقائق جاننے کی خاطر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کیساتھ ساتھ شک گزرنے پر مقتول کی بیوی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا، جس کے متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوران تفتیش مقتول کی بیوی/مدعیہ مسماہ س زوجہ موسیٰ خان نے پولیس ٹیم کے سامنے اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے شوہر مقتول موسیٰ خان کو راستے سے ہٹانے کیلئے آشنا منصف کیساتھ ملکر قتل کرنے کا انکشاف کیا، اسی طرح پولیس ٹیم نے ملوث ملزم منصف کو بھی گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ کو آشنائی تعلقات کا شاخسانہ قرار دیا، اسی طرح ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے،

خضدار: آرمی پبلک سکول بس پر دھماکہ 4 بچے جاں بحق جبکہ 38 زخمی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدارخضدار:زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول بس...
21/05/2025

خضدار: آرمی پبلک سکول بس پر دھماکہ 4 بچے جاں بحق جبکہ 38 زخمی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار

خضدار:زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول بس پر دھماکہ

خضدار: دھماکہ بچوں کو سکول لے جانے والی بس پر ہوا،پولیس ذرائع

خضدار: دھماکے کے نتیجے میں بس مکمل طور تباہ ہوگئی،پولیس ذرائع

خضدار:ایمبولینسز اور سیکورٹی ادارے موقع پر روانہ کردیے گئے، پولیس ذرائع

Rafale Serial no. BS 001 Confirmed Kill 💀
08/05/2025

Rafale Serial no. BS 001
Confirmed Kill 💀

صحت کارڈ ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سیکم کا آغاز خیبرپختونخوا کابینہ نے صحت سہولت کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سروس دینے کا...
11/04/2025

صحت کارڈ ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سیکم کا آغاز خیبرپختونخوا کابینہ نے صحت سہولت کے تحت مفت ٹرانسپلانٹ و امپلانٹ سروس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کڈنی، لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ، کوکلئیر انپلانٹ کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی، اگلے مرحلے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا،

16/03/2025

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے بچے اچھی زندگی گزاریں تو اپنا سایہ ہٹا کر
انہیں کچھ دیر دھوپ،بھوک،گرمی،سردی کا سامنا کرنے دیں

دین فروشوں کے جھرمٹ میں ایک ہی عالم دین تھا ، نہ رہاالوداع مفتی منیر شاکربخدا آپ کی شہادت نے رلا دیا 💔
15/03/2025

دین فروشوں کے جھرمٹ میں ایک ہی عالم دین تھا ، نہ رہا
الوداع مفتی منیر شاکر
بخدا آپ کی شہادت نے رلا دیا 💔

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید پر ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان
12/03/2025

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید پر ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان

چارسدہ میں چارپائی کا تنازعہ 5 جانیں لے گیا۔۔ واقعہ  افطاری کے وقت پیش آیا۔۔ ہمسایوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ۔۔ جاں بحق  ہ...
11/03/2025

چارسدہ میں چارپائی کا تنازعہ 5 جانیں لے گیا۔۔ واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا۔۔ ہمسایوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ۔۔ جاں بحق ہونیوالوں میں دو بھائی بھی شامل

07/03/2025

مکہ اور مدینہ کی کل آبادی اس وقت چالیس لاکھ سے بھی کم ہے
جب کہ صرف ہندوستان پاکستان میں نو کروڑ سے زائد "سید" مارکیٹ میں دستیاب ہیں..

پشاور کے علاقے ریگی سفید سنگ میں ایک نوجوان نے واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر غصے میں آکر گروپ ایڈمن پر فائرنگ کر دی، جس...
07/03/2025

پشاور کے علاقے ریگی سفید سنگ میں ایک نوجوان نے واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر غصے میں آکر گروپ ایڈمن پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی 💔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What's happening in peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share