اس پیج میں آپ کو دینی مسائل، قرآن و حدیث اور دیگر اسلامی ویڈیوز ملے گی
22/04/2026
کیا آپ بھی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھا رہے ہیں؟
سوچیں؟
ہم میں سے اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ غیبت صرف کسی کی برائی کرنا ہے، لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
‘کیا تم جانتے ہو غیبت کیا ہے؟
صحابہؓ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔
آپ ﷺ نے فرمایا: ‘اپنے بھائی کا ایسا ذکر کرنا جو اسے ناپسند ہو۔’
صحابہؓ نے پوچھا: اگر وہ بات واقعی اس میں ہو؟
آپ ﷺ نے فرمایا: ‘اگر وہ بات اس میں ہے تو تم نے اس کی غیبت کی، اور اگر نہیں ہے تو تم نے اس پر بہتان لگایا۔’
(صحیح مسلم)
آج ہم محفلوں، واٹس ایپ گروپس، اور سوشل میڈیا پر دوسروں کی عزت اچھالتے ہیں، اور اسے معمولی بات سمجھتے ہیں، حالانکہ قرآن میں غیبت کو مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے برابر قرار دیا گیا ہے۔
❖ آئیے عہد کریں:
✔ کسی کی غیر موجودگی میں اس کی برائی نہیں کریں گے
✔ اگر کوئی غیبت کرے گا تو اسے نرمی سے روکیں گے
✔ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں گے
یاد رکھیں!
جو شخص لوگوں کی عزت کی حفاظت کرتا ہے، اللہ اس کی عزت کی حفاظت فرماتا ہے۔
25/03/2026
معاشرے کا ہرفرد جب سنور جائے گا تو معاشرہ خود بخود سنور جائے گا
لہذا خود کو بدلیں تاکہ معاشرہ بدل جائے
24/03/2026
آج کا پیغام
23/03/2026
A Hadith That Can Change Your Life
A Short Story Based on Hadith
The Best Advice from Prophet Muhammad
reminder
hadith
story
muhammad hadith
motivation
wisdom
reminder
28/09/2024
جب موت کا وقت آتا ہے تو ایک لمحے کی بھی مہلت نہیں ملتی۔اس لئے اب سانس ہے تو چانس ہے ورنہ عذاب قبر بہت سخت ہے
نماز، روزہ ، زکوۃ، حج ، تلاوت قرآن ، ذکر و اذکار اور دیگر اعمال اور معاملات اچھے کرنے کا موقع ہے، جب موت آئے گی پھر کچھ نہ کرسکیں گے سدھر جا اے ابن آدم !
21/09/2024
انسان فوت شدہ شخص کے جنازے کو سہارا دینا ثواب سمجھتا ہے مگر زندوں کا سہارا نہیں بنتا
Be the first to know and let us send you an email when Sufi TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.