24/06/2025
سی سی پی او قاسم علی خان کی اہل سنت ولجماعت کے نمائندہ وفد کیساتھ خصوصی ملاقات)
پشاور ;- آنے والے محرم الحرام کے موقع پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کی خاطر کیپٹل سٹی پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں، یہ پشاور کی خوبصورتی ہے کہ یہاں ایک دوسرے کے مذہب اور مسلک کے احترام کرتے ہیں پشاور پولیس ماضی کی طرح امسال بھی امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائے گی، محرم الحرام ہمیں تحمل اور استقامت کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار سی سی پی او قاسم علی خان نے مفتی نجیب اللہ فاروقی کی قیادت میں آنے والے اہل سنت ولجماعت کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا،
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ، ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان اور ایس پی سکیورٹی مجیب الرحمان اور وفد کے بابو معاویہ، سید الیاس زین فاروقی، مولانا فرحان اللہ معاویہ، مولانا بلال قاسمی، مولانا حنیف اللہ فاروقی، مفتی اکرام اللہ فاروقی وغیرہ بھی موجود تھے
ملاقات کے دوران سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی اسانی کیلئے اندرون شہر اور اہم مقامات پر قائم ناکہ بندیوں پر لوکل پولیس کو تعینات کیا جائے گا اور اہل سنت ولجماعت کے جلسے کیلئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا، انہوں نے کہا کہ یہ پشاور کی خوبصورتی ہے کہ ایک دوسرے کے مذہب، مسلک اور عقائد کے احترام کرتے ہیں، سی سی پی او نے کہا کہ پشاور پولیس ماضی کی طرح امسال بھی تمام مذہبی عبادت گاہوں کی سکیورٹی اور محر م الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، محرم الحرام کے دوران تمام علماء کرام مکاتب فکر اور معززین علاقہ کے ساتھ مل کر شہر میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے واضح کیا کہ پشاور پولیس سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد کرکے پولیس افسران و اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے، سی سی پی او نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مسالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے ہر سال نامساعد حالات کے باوجود پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا اور شہر کے امن کو قائم رکھا، اس موقع پر اہل سنت والجماعت کے سربراہ مفتی نجیب اللہ فاروقی نے مختلف تجاویز پیش کئے جن پر سی سی پی او قاسم علی خان کی جانب سے عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، انہوں نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس علماء کرام کی جانب سے شہر کے امن کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے مذہبی تنظیموں کی مدد و تعاون اور شہر کے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا