26/08/2025
اکثر نئے فری لانسرز کے ساتھ ایک ہی مسئلہ ہوتا ہے۔
کلائنٹ آتا ہے، کہتا ہے میرا بجٹ نہیں ہے، آپ پہلے رزلٹس دیں پھر فیس کی بات کرتے ہیں۔
اور ہم فوراً مان جاتے ہیں۔
اصل غلطی یہیں پر ہوتی ہے۔
آپ کو اپنی ویلیو دکھانی ہے، اور شروع میں ہی بات صاف کرنی ہے۔
کہ "جی میں آپ کے بزنس کو گرو کرنے میں مدد کروں گا، لیکن جیسے ہی رزلٹس آئیں گے میری فیس بھی بڑھ جائے گی۔"
لیکن زیادہ تر لوگ یہ بات ڈر کے مارے نہیں کرتے، کہ کہیں کلائنٹ بھاگ نہ جائے۔
اور پھر مہینوں تک کم پیسوں پر کام کرتے رہتے ہیں۔
اسی لیے مینٹورشپ ضروری ہے۔
مینٹور آپ کو یہ سکھاتا ہے کہ صرف کام آنا کافی نہیں، اصل کامیابی ہے ڈیل کرنا سیکھنا۔
ساتھ ہی ایک اور ضروری بات
ہمیشہ کلائنٹ کے ساتھ 6 ماہ یا 1 سال کا کانٹریکٹ کریں۔
تاکہ آپ کو بھی یقین ہو کہ آپ جتنی محنت کر رہے ہیں، وہ ضائع نہیں جائے گی، اور کلائنٹ کم از کم اتنی مدت تک ساتھ چلے گا۔
📌 ابھی دو دن پہلے ہی ایک واقعہ میرے ساتھ اور میرے پارٹنر (جو میرا کزن بھی ہے) کے ساتھ ہوا۔
ایک کلائنٹ نے OLX پر ہم سے رابطہ کیا اور کہا کہ "اگر رزلٹس آئیں تو ہم آگے کام بڑھا سکتے ہیں۔"
جب فیس کی بات آئی تو اُس نے کہا کہ ہر ہفتے صرف 1000 روپے دے گا (50% ایڈوانس اور 50% ویک اینڈ پر)۔
ہم نے شرط رکھی کہ اگلے مہینے سے اصل فیس 25,000 ہوگی، جس میں ڈیزائننگ + مینجمنٹ + مارکیٹنگ شامل ہوں گے۔
کلائنٹ نے کہا "آپ ads چلا دیں، پھر دیکھتے ہیں۔"
لیکن آگے چل کر اُس نے اپنا attitude دکھانا شروع کر دیا۔
وہ بار بار غیر ضروری باتیں کرنے لگا اور ہمیں سمجھانے لگا جیسے ہمیں کام آتا ہی نہ ہو۔
اصل مسئلہ اُس کے ad account میں تھا، لیکن اُس نے الٹا ہمیں کہنا شروع کر دیا کہ "آپ لوگوں کو کام کرنا نہیں آتا۔"
میری سمجھ کے مطابق اُس نے نیا ID بنایا ہوا تھا، اسی لیے ads کو properly چلانا مشکل ہو رہا تھا۔
لیکن بجائے مسئلہ ماننے کے، وہ ہمیں ہی confuse کرنے کی کوشش کرتا رہا۔
ابھی آج ہی میرے کزن (پارٹنر) نے مجھے میسج کیا کہ وہ کلائنٹ بدتمیزی اور attitude دکھا رہا ہے۔
میں نے فوراً اپنے کزن کو کہا کہ اُس کو صاف بولو:
"میں تمہیں 4000 روپے دیتا ہوں، یہ کام بند کر دو۔"
🤣 😆 😂
---
👉 دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پوری تحریر لکھنے کا آئیڈیا مجھے Butt کی ایک پوسٹ پڑھ کر آیا۔
اُن کی باتیں پڑھ کر مجھے یہ واقعہ یاد آیا اور لگا کہ دوسروں کے ساتھ بھی یہ سبق شیئر کرنا چاہیے۔
---
✅ اگر آپ واقعی اپنا بزنس grow کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں:
📞 0334 0808251
______________
Most new freelancers face the same problem.
A client comes in and says: “I don’t have a budget right now. You first show me results, then we’ll talk about payment.”
And we immediately agree.
This is where the biggest mistake happens.
You need to show your value and set the terms from the beginning.
Something like: “Yes, I’ll help grow your business — but once the results come in, my fee will also increase.”
But most people don’t say this out of fear — afraid that the client might leave.
And then they keep working for months at a very low price.
That’s why mentorship is so important.
A mentor teaches you that just knowing the work is not enough — real success is learning how to make the deal.
Another very important thing:
Always make a 6-month or 1-year contract with clients.
That way, you know your hard work won’t go to waste, and the client is committed for at least that period.
📌 Just two days ago, I had a real-life experience with this.
A client reached out to us on OLX and said: “If I see results, then we can work further.”
When we discussed fees, he said he would only pay 1000 PKR per week (50% in advance and 50% at the end of the week).
We agreed, but with one condition — from next month, our actual fee would be 25,000 PKR, including Designing + Management + Marketing.
The client said: “Okay, run the ads and I’ll see.”
But later, he started showing his attitude.
He kept wasting time with unnecessary talks and even tried to act like we didn’t know our work.
In reality, the problem was in his ad account. From what I noticed, he had created a new ID, and with a fresh account, running ads often becomes difficult.
But instead of admitting the issue, he tried to put the blame on us.
And just today, my cousin (who is also my partner) messaged me that the client is misbehaving and showing even more attitude.
So I told him straight:
"Tell the client, I’ll give you 4000 PKR myself — just stop working "
---
👉 Interestingly, the idea for writing this post came after I read a post by Samra Butt .
Her words reminded me of this incident, and I felt I should share it as a lesson for others too.
---
✅ If you truly want to grow your business, get in touch with us:
📞 0334 0808251
Abdul Azam Chamkani Shoukat Aziz Cricket highlight Shams Ur Rahman Moinudin Chamkani Muavia Riaz Muhammad Ashiq Sami U Din