Islamic Neet

Islamic Neet Islam is the religion of peace �

21/06/2025

رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا
عورت اپنے شوہر کے گھر
اور اس کے اولاد کی نگہبان ہے
اس سے ان کے متعلق پوچھا جائے گا۔

سنن ابوداؤد : 2928 (صحیح)

05/10/2024

رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا
*آدمی لوگوں سے مانگتا رہتا ہے*
*حتیٰ کہ جب وہ روز قیامت پیش ہو گا*
*تو اس کے چہرے پر*
*کوئی گوشت نہیں ہو گا۔*

مشکوٰۃ : 1839 (متفق علیہ)

27/09/2024

♥️♥️♥️♥️جمعہ کے فضائل📔❤️❤️❤️
’’حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو آدمی جمعہ کے روز غسل کرے اور حسبِ استطاعت طہارت کرے، تیل لگائے اور خوشبو لگائے پھر اپنے گھر سے نمازِ جمعہ کے لیے نکلے اور(صفوں کے درمیان پرسکون بیٹھے ہوئے) دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے۔ پھر نماز پڑھے جو اس کے لیے لکھ دی گئی ہے۔ پھر جب امام خطبہ دے تو خاموش رہے۔ اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام بخاری، ابن ماجہ اور احمد نے روایت کیا ہے۔

27/09/2024

♥️♥️♥️♥️♥️♥️جمعہ کے فضائل❤️❤️❤️❤️❤️❤️
"يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوْٓا إِذَا ‌نُودِيَ لِلصَّلَوٰةِ مِن يَوْمِ ٱلْجُمُعَةِ فَٱسْعَوْا إِلٰى ذِكْرِ ٱللّٰهِ وَذَرُوْا الْبَيْعَ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ فَإِذَا قُضِيَتِ ٱلصَّلَوٰةُ فَٱنتَشِرُواْ فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ وَاذْكُرُوْا اللّٰهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ."

(الجمعۃ (9،10)

’’اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن (جمعہ کی) نماز کے لیے اذان دی جائے تو فوراً اللہ کے ذکر (یعنی خطبہ و نماز) کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خرید و فروخت (یعنی کاروبار) چھوڑ دو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو پھر جب نماز ادا ہوچکے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ اور (پھر) اللہ کا فضل (یعنی رزق) تلاش کرنے لگو اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا کرو تاکہ تم فلاح پاؤ ‘‘

24/09/2024

رسول اللّٰه ﷺ اپنے تمام کاموں میں
جہاں تک ممکن ہوتا دائیں طرف سے
شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے۔
طہارت کے وقت بھی،
کنگھا کرنے اور جوتا پہننے میں بھی۔

```صحیح البخاری:426```

23/09/2024










Islam is the religion of peace 🕊️

17/09/2024

معتبر تاریخی روایات کے مطابق آپ ﷺ کی ولادت اور وفات 12 ربیع الاول کو ہوئی۔

1. **ابن کثیر** (البدایہ والنہایہ، جلد 3، ص 107) میں بیان کرتے ہیں کہ "آپ ﷺ کی ولادت 12 ربیع الاول عام الفیل کو ہوئی۔"

2. **علامہ ابن حجر عسقلانی** (فتح الباری، جلد 7، ص 203) فرماتے ہیں کہ "نبی کریم ﷺ کا وصال 12 ربیع الاول 11 ہجری کو ہوا۔"

قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں ولادت کے دن کو بطور خاص منانے یا مخصوص عبادات کا ذکر نہیں، بلکہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل اور سنت کی پیروی کو اہمیت دی گئی ہے۔

اس لیے علماء دیوبند کے نزدیک، اس دن کی فضیلت آپ ﷺ کی سیرت اور سنت کو اپنانے میں ہے، نہ کہ جشن منانے میں۔

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Neet posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share