19/08/2024
ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں مقامی کمانڈنگ آفیسر اور علمائے کرام کے درمیان ایک جرگہ ہوا۔ جرگےمیں علاقے میں قیامِ امن کو یقینی بنانے کیلئے علماء کے کردار،بچوں کی تعلیم اور مستند اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
کمانڈنگ آفیسر نے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں علمائے کرام کے نمایاں اثر و رسوخ کا اعتراف کیا اور انہیں اپنے خطبات میں اتحاد اور امن کے پیغامات پھیلانے کی ترغیب دی۔علماء کرام نے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
https://publicvoice.pk/