06/09/2025
ریاست جموں کشمیر ضلع باغ تین نوجوانوں کی ایک لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ/ پولیس کی بروقت کارروائی۔
ایک ملزم گرفتار کردیا گیا ہے
دو کی تلاش جاری۔
عامر مشتاق ولد محمد مشتاق قوم ملدیال ساکنہ ساہلیاں ملدیالاں/ملزم اویس الیاس ولد محمد الیاس قوم ملدیال
ساکنہ ساہلیاں ملدیالاں کے خلاف تھانہ باغ میں ایف آئی آر درج۔۔اویس کو گرفتار کرلیا گیا ہے دوسرے دو کی تلاش جاری ہے۔
تفصیل / پس منظر ۔
باغ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی ایف آئی آر سامنے آگئی، ایف میں درج تفصیلات کے مطابق لڑکی 3 ستمبر کی شام گھر سے کہیں چلی گئی،لڑکی کے والد نے سمجھا کہ لڑکی بیوٹی پارلر پر کام کرنے گئی ہے،صبح 7:45 بجے لڑکی کے والد کو اطلاع ملی کی آپکی بچی قادراباد ایک دکان پر ہے،لڑکی کا والد جب پہنچا تو پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی،لڑکی کا تعلق کوٹیڑہ تغلو خان سے ہے،لڑکی نے بتایا کہ ساہلیاں کے دو لڑکے اسے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے گئے،لڑکی کو سیر پور سے اٹھایا،لڑکی کو ایک خالی مکان میں لے گئے جہاں لڑکی کو کھانا وغیرہ کھلایا اور ان دو لڑکوں نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ مقدمہ درج کر کہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ایک لڑکے کا حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش میں پولیس متحرک ہے اور جلد اسے گرفتار کر کہ قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
یقیناً قصوروار لڑکی بھی ہے اور اُسے بھی اِس کی سزا ملنی چاہیے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ لڑکوں کو آزاد چھوڑ دیا جائے..
بنتِ حوا پیار محبت کے نام پر جب تک پھنستی رہیں گی تب تک ایسے جرائم تو ہوتے رہیں گے۔