04/10/2025
Ashiq Shooting Club Welcomes a Distinguished Guest 🎯✨
آج ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ معروف شخصیت اور
Small Arms Industry کے ممتاز صنعتکار، جناب ادریس خان صاحب نے عاشق شوٹنگ کلب کا دورہ کیا۔
ادریس خان صاحب، جن کے انڈسٹری اسٹریٹ میں کارخانے اور کراچی میں آرمز آؤٹ لیٹس موجود ہیں اور جو پاکستان کی آرمز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں، نے کلب کی مارکمنشپ ایکٹیویٹیز کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے عاشق شوٹنگ کلب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک ایسا ادارہ قرار دیا جو شہریوں کو محفوظ اور ذمہ دارانہ ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت فراہم کر رہا ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی اور اعتماد ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔
🤝 ہم ان کے شکر گزار ہیں اور ان کی نیک تمناؤں کو اپنے مشن کی تقویت سمجھتے ہیں۔