04/08/2025
مہینے کے شروع میں مسلمانوں کے خون کا خیال کریں
مہینے کا آغاز ہے۔ ہم سب اپنے گھروں کا راشن، سحری و افطاری کے لیے سامان خریدنے میں مصروف ہیں۔ دکانوں میں رش لگا ہوا ہے، ہر کوئی اپنی ضرورت کی چیزیں ٹوکری میں ڈال رہا ہے۔ لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا کہ جو چیزیں ہم خرید رہے ہیں، ان کا فائدہ کن لوگوں کو پہنچ رہا ہے؟
آج فلسطین کے معصوم بچے خون میں نہائے ہوئے ہیں۔ شہید ماں باپ کے جنازے اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان مظلوموں کے دشمن وہی لوگ ہیں جن کی بنی ہوئی چیزیں ہم بے فکری سے خریدتے ہیں۔ کیا چاکلیٹ، خوشبو اور دیگر چیزیں ان بچوں کے خون سے زیادہ قیمتی ہیں؟
ہمیں اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کی بنی ہوئی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔ کیونکہ ان اشیاء کو خرید کر ہم نادانستہ طور پر مظلوموں کے قاتلوں کی مدد کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ وقت غفلت کا نہیں، بیداری کا ہے۔
اگر ہم امت کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے تو قیامت کے دن ہم سے سوال ہوگا۔ اس لیے ہمیں اپنے گھروں کا سامان خریدتے وقت سوچنا ہوگا کہ ہمارا ایک ایک پیسہ کس کی مدد کر رہا ہے ,,