Voice of pitawo

Voice of pitawo Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of pitawo, News & Media Website, Islmabad, Peshawar.

"گاؤں کی آواز، عوام کے مسائل! مقامی خبریں، ترقی کی امید، اور حق کے لیے آواز بلند کرنے والا صفحہ۔"
اگر آپ کوئی مسئلہ، مشورہ یا خبر ہم تک پہنچانا چاہتے ہیں تو ہمیں میسج کریں یا کمنٹس میں شیئر کریں۔
📩 انباکس ہمیشہ کھلا ہے – آپ کی آواز ہماری طاقت

26/08/2025

ولج کونسل کٹی میانہ تحصیل جہانگیرہ گاؤں پیتاوں پایان ملک آباد کا ٹرانسفارمر پچھلے دس دن سے خراب پڑا ہوا تھا۔
لوگ بے یار و مددگار تھے کیونکہ ان کا پوچھنے والا کوئی بھی نہیں تھا۔
اور بدقسمتی سے ہمارے ولیج کونسل اورصوبائی اسمبلی کا منتخب نمائندوں کو پتہ نہیں چلتا ہیں
آج ملک آباد کے لیے شرم کا مقام ہے الیکشن کے دنوں میں ہر کوئی کہتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی رضاہ کے لیے سب کچھ کروں گا لیکن وقت آنے پر ان کو نظر نہیں آتا ہے
گاؤں پیتاوں پایان ملک آباد کا ہمدرد، مظلوموں کے آواز سننے والا، ملک گل وسید خان نے اس عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گاؤں کا ٹرانسفارمر اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی میں ڈال کر پیر سید ذوالفقار باچا کی کوششوں سے تین گھنٹے کے اندر اندر بجلی بحال کی۔

بجلی آتے ہی لوگوں نے نعرہ لگایا:
"ذوالفقار باچا زندہ باد

موبائل نیٹ ورک کے لیے لوگ پریشان ہیں۔حالت یہ ہے کہ:ڈپلیکیٹ سم 500 روپے کی، سم بند کروانے کی فیس 200 روپے،سم بند کروانے ک...
19/08/2025

موبائل نیٹ ورک کے لیے لوگ پریشان ہیں۔
حالت یہ ہے کہ:
ڈپلیکیٹ سم 500 روپے کی، سم بند کروانے کی فیس 200 روپے،
سم بند کروانے کے لیے ہیڈ آفس جانا پڑتا ہے،
کم از کم لوڈ 100 روپے، بیلنس چیک کرنے پر بھی فیس،
ہیلپ لائن پر بات کرنے کی بھی فیس،
صبح بیلنس ڈالو تو شام تک غائب ہو جاتا ہے،
پیکیجز کی شکل میں ہزاروں آپشنز،
اور جب کال کرنے کے لیے موبائل استعمال کرو تو
نیٹ ورک ہی نہیں ہوتا، نیٹ ورک آ بھی جائے تو کال کنیکٹ نہیں ہوتی،
اگر کال کنیکٹ ہو بھی جائے تو آواز نہیں آتی،
انٹرنیٹ کا حال ایسا کہ واٹس ایپ بھی نہیں چلتا۔

ٹیلینور، موبی لنک، زونگ، یوفون سب کا ایک ہی حال ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ہماری یہ پریشانی دور کرے
یا پھر اپنے ٹاور ہی اکھاڑ لے جائے۔
تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو ہائی پروفائل بنائیں تاکہ اس مصیبت سے جان چھوٹے۔
Copy

14/08/2025
12/08/2025

پارٹی سے بالاتر ہوکر اس کی مخلافت کرتا ہوں نثار باز باجوڑ آپریشن کی مخالفت کر رہا تھا، اور جب وہ چار لاکھ باجوڑیوں کے دربدر ہونے پر فریاد کر رہا تھا، تب اجلاس میں کوہاٹ کے شفیع آفریدی اور مینہ خان جیسے خاندانی اسمگلر اسے طعنے دے رہے تھے کہ "کلہ بہ زے"۔
یہ طعنہ زنی پختونخوا کے عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔ پی ٹی آئی پارٹی سے پختونخوا عوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیں ان خاندانی اسمگلروں سے پارٹی اور بالخصوص پختونوں کو خطرہ ہے

11/08/2025

یہ پیغام ایک جعلی اور گمراہ کن وائرل پوسٹ ہے جو کئی سالوں سے مختلف شکلوں میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

اصل حقیقت:

فیس بک یا میٹا کے پرائیویسی قوانین کو اس طرح کی پوسٹ سے بدلا نہیں جا سکتا۔

آپ کے اکاؤنٹ کے ڈیٹا اور تصاویر کا استعمال ان شرائط و ضوابط (Terms of Service) کے تحت ہوتا ہے جن سے آپ نے اکاؤنٹ بناتے وقت اتفاق کیا تھا۔

اگر کوئی تبدیلی آتی ہے تو فیس بک/میٹا اس کا باضابطہ اعلان اپنی ویب سائٹ یا ایپ کے نوٹیفکیشن میں کرتا ہے، نہ کہ وائرل پوسٹس کے ذریعے۔

اس طرح کی پوسٹ کاپی کرنے سے کوئی قانونی یا عملی اثر نہیں ہوتا۔

اگر آپ اپنی تصاویر یا معلومات کے استعمال کو محدود کرنا چاہتے ہیں تو:

1. فیس بک Privacy Settings میں جا کر کنٹرول کریں کہ کون آپ کا مواد دیکھ سکتا ہے۔

2. حساس یا ذاتی مواد اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں۔

3. ضرورت پڑنے پر اپنی پرانی پوسٹس Delete یا Archive کریں۔

یہ پیغام صرف لوگوں کو ڈرانے یا گمراہ کرنے کے لیے پھیلایا جاتا ہے، اس کا کوئی قانونی یا حقیقی اثر نہیں ہے۔

09/08/2025

نن دہ باران نقصانات مونگ
سرہ شیئر کئ
ویڈیوز اور تصاویر ہم کو بیھج دیں

گاؤں پیتاوں بالا اس وقت ایک سنگین نوعیت مسلے کا شکار ہیں بیمار لوگ اور کاروباری شخصیت اس انتظار میں ہیں کہ  سپلائی ریلا ...
09/08/2025

گاؤں پیتاوں بالا اس وقت ایک سنگین نوعیت مسلے کا شکار ہیں
بیمار لوگ اور کاروباری شخصیت اس انتظار میں ہیں کہ سپلائی ریلا کب ختم ہوگا

08/08/2025

آج پیتاؤ پایان میں ہونے والی طوفانی بارش نے مقامی پانی کی گزرگاہ خوڑ کو بپھرے دریا کا منظر دے دیا۔ اس گزرگاہ پر واقع شاہ کلیم ڈیم کے قریب چند سال قبل پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں ہمارے حلقے کے ایم این اے جناب پرویز احمد خان خٹک کی کوششوں سے گاؤں کے لیے گیس پائپ لائن بچھائی گئی تھی۔

بدقسمتی سے یہ لائن بچھانے کے بعد آج تک گیس فراہم نہ کی گئی اور پائپ زمین میں مناسب گہرائی تک دبانے کے بجائے سطح کے قریب چھوڑ دیے گئے۔ نتیجہ یہ کہ آج بارش کے شدید بہاؤ نے کئی جگہوں پر یہ پائپ نکال کر باہر پھینک دیے۔
مزید افسوس یہ کہ یہ پلاسٹک پائپ اب مختلف لوگ "مالِ غنیمت" سمجھ کر ٹکڑوں کی صورت میں اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔

❗ اگر آج ان پائپوں کی حفاظت نہ کی گئی تو کل جب گاؤں کو گیس کنکشن دینے کا وقت آئے گا تو یہ پائپ سرے سے موجود ہی نہیں ہوں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ دوبارہ ٹینڈر اور منصوبہ ممکن نہیں ہوگا اور پیتاؤ پایان کے لوگ ہمیشہ کے لیے اس نعمت سے محروم رہ جائیں گے۔

📌 مطالبہ:
متعلقہ ادارے، محکمہ سوئی گیس اور ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے، گم شدہ پائپ برآمد کرے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔

یہ صرف پائپ نہیں، بلکہ ہمارے گاؤں کا حق اور مستقبل ہے!

✍ ملک گل ویس
پیتاؤ پایان، تحصیل جہانگیرہ

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ڈاکٹر رضوان وفات پا چکا ہے  نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
04/01/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
ڈاکٹر رضوان وفات پا چکا ہے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

28/11/2024

ملک اپنے اخلاقی زوال کی آخری حدود کو چھو رہا ہے
جہاں لاشوں پر لوگ جشن منا رہے ہیں💔
کسی کو اساس نہیں کہ ہم کیا کرتے ہیں
اورایک دوسرے کو گالیاں دے رہا ہے
اللہ تعالی اس ملک اور حاص کر اس ملک کے مظالم عوام پر رحم فرمائے

16/11/2024

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
دا ولی محمد (مرحوم) ,,اجمیرفوجی او دا جمال خان اوجمیل والد صاحب... ملک اجمل خان حاجی صیب وفات شوی
پہ ملک آباد پیتاؤ پایان کیی بئ نن مازیگر 4:30جنازہ ادا کیگی.

Address

Islmabad
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of pitawo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share