Wanderlust Diaries

Wanderlust Diaries Documenting my travels, sharing my passion. Follow for travelling adventures✨

شدید سیلاب کا بائث کچھ ریل گاڑیوں کا راستہ عارضی طور پے تبدیل کردیا گیا ہے کچھ ریل گاڑیوں کا راستہ محدود کردیا گیا ہے او...
27/08/2025

شدید سیلاب کا بائث کچھ ریل گاڑیوں کا راستہ عارضی طور پے تبدیل کردیا گیا ہے کچھ ریل گاڑیوں کا راستہ محدود کردیا گیا ہے اور کچھ ریل گاڑیاں آج منسوخ کردی گئی ہیں جن کی تفصیلات درج زیل ہیں 🚂🌊🚨

نارووال سیالکوٹ کے مسافروں کے لیے اہم خبرنیوز الرٹ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 9اپ علامہ اقبال ٹرین کو نارووال جنکشن میں رو...
26/08/2025

نارووال سیالکوٹ کے مسافروں کے لیے اہم خبر

نیوز الرٹ
سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 9اپ علامہ اقبال ٹرین کو نارووال جنکشن میں روک لیا گیا سیالکوٹ وزیر آباد جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

وزیر آباد سے براستہ سیالکوٹ لاہور آنے والی 172ڈاون سیالکوٹ ایکسپریس (نالہ ڈیک پل جو پسرور اور قلعہ سوبھا سنگھ کے درمیان ہے) پر پانی آنے کی وجہ سے کئی گھنٹوں سے پسرور ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے۔ مسافر شدید پریشان۔

جبکہ سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس بھی نارووال ریلوے اسٹیشن پر کینسل ہوگئی
صبح نارووال سے لاہور واپس آئے گی

موڑ ایمن آباد!!!، ایمن آباد دیوانءَ  ایک قصبہ ہے جو گوجرانوالہ شہر کے جنوب مشرق میں صوبہ پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ ...
24/08/2025

موڑ ایمن آباد!!!، ایمن آباد دیوانءَ ایک قصبہ ہے جو گوجرانوالہ شہر کے جنوب مشرق میں صوبہ پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ گوجرانوالہ شہر سے 14 کلومیٹر دور ہے۔

لمبی سی ریل گاڑی اور بڑا سا موڑ!!! دِماغ بتی جلاؤ اور جگہ کا نام بتاؤ ؟؟؟؟ 🚂🗺️🔍
23/08/2025

لمبی سی ریل گاڑی اور بڑا سا موڑ!!!
دِماغ بتی جلاؤ اور جگہ کا نام بتاؤ ؟؟؟؟ 🚂🗺️🔍

صادق آباد!!! پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل جو کہ پنجاب اور سندھ کے سنگم واقع ہے صادق آباد میں تقریب...
23/08/2025

صادق آباد!!! پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل جو کہ پنجاب اور سندھ کے سنگم واقع ہے صادق آباد میں تقریبا آٹھ قلعہ جات اور متعدد تاریخی مقامات ہیں جن میں کچھ مذہبی مقامات بھی ہیں جبکہ مزارات کی کثیر تعداد بھی یہاں موجود ہے۔مشہور رومانوی داستان کے کردار سسی کی جائے پیدائش، بھٹہ واہن اور عالمی شہرت یافتہ مسجد بھونگ شریف کا صادق آباد اس وقت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے!!! 🌟🏛️💖

روہڑی جنکشن (سکھر) – سندھ کی ریلویے تاریخ کا روشن باپروہڑی جنکشن (سکھر)پاکستان ریلوے کا ایک نہایت اہم اور تاریخی اسٹیشن ...
22/08/2025

روہڑی جنکشن (سکھر) – سندھ کی ریلویے تاریخ کا روشن باپ
روہڑی جنکشن (سکھر)پاکستان ریلوے کا ایک نہایت اہم اور تاریخی اسٹیشن ہے جو سکھر، سندھ میں دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ یہ جنکشن نہ صرف ریل کا ایک بڑا مرکز ہے بلکہ برصغیر کی ریلویے تاریخ کا ایک یادگار ورثہ بھی ہے۔
جغرافیائی اہمیت
روہڑی جنکشن روہڑی سکھر شہر میں واقع ہے اور یہاں سے پاکستان کے مختلف حصوں کی ریل گاڑیاں گزرتی ہیں۔ یہ جنکشن شمالی اور جنوبی پاکستان کو آپس میں جوڑتا ہے۔ روہڑی سے ملتان، لاہور اور راولپنڈی جانے والے ٹریک بھی نکلتے ہیں جبکہ کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینیں بھی اسی مقام سے گزرتی ہیں۔ اس اعتبار سے یہ اسٹیشن پاکستان ریلوے کا دل سمجھا جاتا ہے۔
تاریخی پس منظر
برطانوی دورِ حکومت میں جب ریلوے نیٹ ورک پورے برصغیر میں پھیلایا گیا تو روہڑی جنکشن کو ایک مرکزی حیثیت دی گئی۔ 1889ء میں مشہور لانس ڈاؤن پل کی تعمیر کے بعد سکھر شہر اور سکھر روہڑی کو ریل کے ذریعے جوڑ دیا گیا۔ اس پل اور ریلوے لائن کی بدولت سندھ کے شمالی اور جنوبی حصے آپس میں قریب آ گئے۔ روہڑی جنکشن کئی دہائیوں تک فوجی اور تجارتی قافلوں کے لیے سب سے بڑی گزرگاہ رہا۔
انتظامی و سفری سہولیات
روہڑی جنکشن کا رقبہ کافی وسیع ہے اور یہاں کئی پلیٹ فارم موجود ہیں۔ پاکستان کی تقریباً تمام بڑی ایکسپریس اور میل ٹرینیں اس جنکشن پر رکتی ہیں، مثلاً قراقرم ایکسپریس، تیزگام، بزنس ایکسپریس اور عوام ایکسپریس وغیرہ۔ اسٹیشن پر مسافروں کے لیے انتظار گاہیں، ٹکٹ گھرس، کھانے پینے کے اسٹال اور دیگر سہولیات دستیاب ہیں
ثقافتی و معاشی اہمیت
یہ جنکشن سکھر روہڑی اور سکھر شہرکے شہریوں کے لیے معاشی سرگرمیوں کا بڑا ذریعہ ہے۔ روزانہ ہزاروں مسافر یہاں سے سفر کرتے ہیں، جن میں مزدور، تاجر، طلبہ اور سیاح شامل ہوتے ہیں۔ اسٹیشن کے اردگرد روہڑی بازار اور ہوٹل بھی آباد ہیں جو اس کی معاشی رونق کو بڑھاتے ہیں

رائیونڈ جنکشن!!! پاکستان ریلویز کی مرکزی لائن ایم ایل ون پر واقع ایک بہت اہم اور مشہور ریلوے اسٹیشن جو کے لودھراں رائیون...
21/08/2025

رائیونڈ جنکشن!!! پاکستان ریلویز کی مرکزی لائن ایم ایل ون پر واقع ایک بہت اہم اور مشہور ریلوے اسٹیشن جو کے لودھراں رائیونڈ برانچ کے درمیان جنکشن کا کرتاہے ۔۔ اور یہاں پر اِک بہت بڑا تبلیغی مرکز بھی ہے جو کہ دُنیا کے بڑے تبلیغی مراکز میں شُمار ہوتاہے ۔۔۔۔ 🚂🚋🚂
کیا اپنے نے اس جنکشن سے سفر کیا ہے ؟؟؟؟

ریل گاڑی میں سفر کرتے وقت لوگوں کو سب سے پہلے پیش آنے والی مُشکِل 🚂🚫😬
20/08/2025

ریل گاڑی میں سفر کرتے وقت لوگوں کو سب سے پہلے پیش آنے والی مُشکِل 🚂🚫😬

گرین لائن کا ناشتہ 🍳🥐🍴
19/08/2025

گرین لائن کا ناشتہ 🍳🥐🍴

یار خان ایک تاریخی شہر ہے جو دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔    اس شہر کی بنیاد 1881 میں ریاست بہاولپور کے نواب، محمد بہاو...
18/08/2025

یار خان ایک تاریخی شہر ہے جو دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ اس شہر کی بنیاد 1881 میں ریاست بہاولپور کے نواب، محمد بہاول خان پنجم نے اپنے بیٹے رحیم یار خان کے نام پر رکھی تھی۔ رحیم یار خان کی تاریخ میں کئی اہم واقعات رونما ہوئے ہیں، جن میں ریاست بہاولپور کا قیام، قیام پاکستان اور اس کے بعد کے دور شامل ہیں۔ 🌟🏙️🌈

آج صبح پشاور میں شدید بارش کے پشاور چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کا منظر 🌧️💧🚂
18/08/2025

آج صبح پشاور میں شدید بارش کے پشاور چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کا منظر 🌧️💧🚂

بریکنگ نیوز ‼️ ‼️ لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کے ساتھ لودھراں جنکشن کے قریب حادثہ، مسافروں کے مطابق ریل...
17/08/2025

بریکنگ نیوز ‼️ ‼️
لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کے ساتھ لودھراں جنکشن کے قریب حادثہ، مسافروں کے مطابق ریل لودھراں جنکشن کے مقام پر نہیں رکی اور آگے مال بردار گاڑی کے کھڑے انجن کے ساتھ ٹکرا گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئی ہیں، جن میں متعدد مسافر موجود ہیں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، حادثہ دو بجکر دس منٹ پر پیش آیا. 🚨💥🔥🚒💔

Address

Peshawar
Peshawar
02503

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wanderlust Diaries posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share