
11/06/2025
1971سے پہلے متحدہ پاکستان ( مشرقی پاکستان و مغربی پاکستان ) کے دور کا 50 روپے کا کرنسی نوٹ جس کے دائیں جانب اردو اور بائیں جانب بنگلہ میں پچاس روپے درج ہے دونوں زبانوں کو اس وقت پاکستان کی قومی زبان کا درجہ حاصل تھا نوث پر غلام اسحاق خان کے بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان دستخط موجود ہیں غلام اسحاق خان مرحوم نے مختلف ادوار میں سیکٹری دفاع وفاقی وزیر خزانہ چیئرمین سینیٹ اور بعد ازاں 1988 سے 1993 تک اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں -
1970 سے قبل ایک مزدور کی یومیہ مزدوری تقریباً تین روپے اور ایک روپے کا دو سیر آثا ملتا تھا آج مزدور کی یومیہ مزدوری آٹھ سو سے نو سو روپے کے درمیان ہے اور آثا پینسثھ روپے فی کلو اندازاً ساتھ روپے سیر ہے اس حساب سے اس دور کا پچاس روپیہ آج کے چھ سات ہزار روپے کے برابر بنتا ہے