ANP Social Media Department

ANP Social Media Department ANP Social Media Department

25/12/2025

جلسہ عام - شہدائے عوامی نیشنل پارٹی، بسلسلہ 13ویں برسی شہیدِ امن بشیر احمد بلور، کی تیاریوں کے سلسلے میں اے این پی ضلع پشاور، میٹروپولیٹن پشاور اور تمام تحصیلوں کے مشترکہ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی کا خطاب:

| |

25/12/2025

جلسہ عام - شہدائے عوامی نیشنل پارٹی، بسلسلہ 13ویں برسی شہیدِ امن بشیر احمد بلور، کی تیاریوں کے سلسلے میں اے این پی ضلع پشاور، میٹروپولیٹن پشاور اور تمام تحصیلوں کے مشترکہ اجلاس سے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا خطاب:

| |

24/12/2025

پختونخوا میں اتنے وسیع وسائل موجود ہیں کہ ہم یہاں سے پاکستان کی معیشت کو ایک مضبوط بنیاد دے سکتے ہیں۔ لیکن سب سے پہلے یہاں امن کا قیام ضروری ہے۔ پختونخوا کو ہمیشہ سے ایک تجربہ گاہ کی طرح استعمال کیا جاتا رہا ہے جہاں مختلف تجربات کیے جاتے ہیں۔ جب بھی پی ٹی آئی سے بات ہوتی ہے تو وہ صرف فارم ۴۵ اور ۴۷ کی باتیں کرتے ہیں۔ اصل حقائق سب کے سامنے ہیں۔ اگر ۲۰۱۸ کے الیکشن کے حقائق سامنے لائے جائیں تو پتہ چل جائے گا کہ انہیں لانے میں فیض حمید اور جنرل باجوہ کا کیا کردار تھا۔
ہمیں وفاق سے اپنا بقایاجات چاہیے اور ضم شدہ اضلاع کا جو حق ہے، اسے ہر صورت ادا کیا جانا چاہیے۔ صوبے کی معیشت اور مالیات کے لیے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے، لیکن افسوس کہ پی ٹی آئی میں وہ سنجیدگی موجود نہیں۔ ان کے پاس بس بہانے ہیں، جب بھی ان سے کسی کام کا پوچھا جاتا ہے تو وہ قیدی نمبر ۸۰۴ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ ہمیں یہاں مؤثر گورننس چاہیے۔
گورنر راج سے کیا ہوگا؟ کیا پختونخوا کے مسائل حل ہو جائیں گے؟ ہم گورنر راج کے سخت مخالف ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ لوکل گورنمنٹ کا نظام تو پی ٹی آئی نے خود قائم کیا تھا اور اب ان کا کام ہے کہ وہ علاقے کی ترقی پر توجہ دیں۔ انہیں اپنا ۳۰ فیصد اے ڈی پی جو ان کا حق ہے، دیا جانا چاہیے۔ جب میں نے اسمبلی میں یہ بات کی تو ایک وزیر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ والے بھی فارم ۴۷ والے ہیں۔ بس باتیں کرنے اور گالیاں نکالنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم پختونخوا کے مسائل کو سنجیدگی سے لیں۔

ارباب عثمان خان
رکن صوبائی اسمبلی، اے این پی

| |

24/12/2025

فیض حمید کو دی جانے والی سزا ناکافی ہے۔ انہوں نے دراصل دہشت گردی کی دوبارہ آبادکاری کی، جس کے نتیجے میں پشتونوں کا خون بہایا گیا اور پورے خطے میں بدامنی پھیل گئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے خون کی قیمت صرف اتنی ہی ہے؟میں عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ مایوسی گناہ ہے۔ اگرچہ آج صوبہ بدترین حالات سے گزر رہا ہے، مگر ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ ایک دن یہ حالات بدلیں گے اور امن واپس آئے گا۔ ہمیں نفرت اور خوف نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔ ہمارے لیے نئے سال کی اصل خواہش امن ہے۔ افسوس کہ اب تک ہمیں ایسا کوئی سال نصیب نہیں ہوا جس میں حقیقی امن ہو۔ دعا ہے کہ 2026 وہ سال ثابت ہو جس میں ہماری سرزمین پر امن لوٹے، خوف ختم ہو اور لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

میاں افتخار حسین
صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

24/12/2025

پی ٹی آئی کو خصوصاً خیبرپختونخوا میں جتنا طویل اور غیر معمولی موقع ملا، ایسا موقع تاریخ میں شاید کسی اور جماعت کو نصیب نہیں ہوا۔ اس کے باوجود اگر آج تک آپ نے اپنا سیاسی قبلہ درست نہیں کیا تو اس کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ آپ کے طویل دورِ حکومت کے باوجود این ایف سی ایوارڈ پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، قبائلی اضلاع آج بھی اپنے آئینی اور مالی حقوق سے محروم ہیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے، تعلیمی ادارے اور کارخانے بند ہو رہے ہیں، بے روزگاری اور غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ حکومت کو ایسے کام کرنے چاہیے تھے جن کی مثالیں دی جاتیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسائل کے حل کے بجائے بحران در بحران پیدا کیے جا رہے ہیں۔ جو سیاسی جماعت اپنے نظریے، واضح راستے، ملک کے اندر امن و امان، دہشت گردی کے خاتمے اور صوبائی خودمختاری پر سنجیدگی سے بات نہ کرے، اس کی سیاست کی کوئی مضبوط بنیاد نہیں ہو سکتی۔

میاں افتخار حسین
صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

24/12/2025

گورنر راج کسی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ اس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ گورنر راج کے نام پر جمہوری عمل کو نقصان پہنچانا کسی صورت مناسب نہیں۔ منتخب حکومت کو اپنا آئینی دورانیہ پورا کرنے کا حق حاصل ہے۔ صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ہزارہ ہمارا دل ہے، اسے ہم کیسے جدا کر سکتے ہیں۔ صوبوں کی تشکیل قوموں کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ یہ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اگر اکائیاں مضبوط ہوں گی تو ملک بھی مضبوط ہوگا۔

میاں افتخار حسین
صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

24/12/2025

میں دھمکی دینے والے کا نام بھی لینا مناسب نہیں سمجھتا۔ میرا بیٹا شہید ہوا ہے، مگر باچا خان کے قافلے کے بارہ سو سے زائد شہداء ہوں یا اس سرزمین پر بے گناہ شہید ہونے والا ہر انسان، وہ سب ہمارے اپنے شہداء ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ تاہم ایسی دھمکیاں ہمیں ہرگز ڈرا نہیں سکتیں۔ ہم جنگ کے نہیں، امن کے لوگ ہیں اور کسی بھی حالت میں میدان چھوڑنے والے نہیں۔

میاں افتخار حسین
صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی

| |

24/12/2025

افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کو لانے میں پاکستان نے ہی کردار ادا کیا تھا مگر آج کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ہیں۔ ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔ آج وہ آپ کے ساتھ بھی نہیں لیکن آپ اپنی غلطیوں کو بھی تسلیم نہیں کررہے ہیں، یہ درست نہیں۔ افغانستان کے ساتھ تجارت کی بندش سے سب سے زیادہ نقصان پختونخوا کا ہورہا ہے۔ ہم امن کے داعی ہیں، افغانستان کے ساتھ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔ جس طرح بھارت کے ساتھ تجارتی راستے کھلے ہیں، افغانستان کے ساتھ بھی راستے کھولے جائیں۔ خطے میں مسائل بڑھیں گے تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
|

24/12/2025

عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جدوجہد کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے مگر اس کے بدلے عوام اور ان کے مسائل کو نظرانداز کرنا کسی بھی طرح جائز نہیں۔ ہمارے اصل مسائل صوبائی خودمختاری اور اٹھارہویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد، این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر اور ضم اضلاع سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہے۔ صوبائی حکومت تیراہ میں آپریشن کے فیصلے میں شریک ہے۔ داخلہ اور خارجہ پالیسیوں میں تبدیلی لائے بغیر آگے بڑھنا ممکن ہے۔ ضم اضلاع کے عوام میں مایوسی بڑھنے سے بدامنی میں اضافہ ہوگا۔ سیاسی اختلاف کے باوجود امن کیلئے مرکز اور صوبے کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔

میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
|

24/12/2025

نیشنل ایکشن پلان کی صورت میں دہشتگردی کے خلاف ایک مشترکہ لائحہ عمل موجود ہے، اس پر اب تک عمل کیوں نہیں ہورہا ہے؟ اے این پی دور حکومت میں ملاکنڈ ڈویژن میں دہشتگردی بڑھی تو ہم نے تمام تر مخالفت کے باوجود پہلے مذاکرات کئے، مذاکرات کامیاب ہوئے لیکن جب امن معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم نے آپریشن کی اونرشپ بھی لی۔ ہم نے مخلص کوشش کی تھی، موجودہ وقت میں تو مرکز اور صوبہ ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے کیلئے بھی تیار نہیں۔ امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے اور ان کو واضح موقف اپنانا ہوگا۔ جب تک صوبہ اور مرکز آپس میں نہیں بیٹھتے قیام امن ناممکن ہے۔

میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
|

24/12/2025

سیاسی جماعتوں کا آپس میں بیٹھنا اور بات چیت کرنا اچھی بات ہے۔ ایک فرد واحد کو قومی سلامتی کا ضامن قرار دینا کسی بھی طور درست نہیں۔ ہم نے تاریخ میں ایوب خان، یحی خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کے دور کو بھی دیکھا ہے، ان ادوار میں بھی یہی کہا جاتا کہ ان کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا لیکن آج ان میں کوئی بھی نہیں۔ عمران کو باقی سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کیلئے لایا گیا تھا اور یہ بات وہ خود بھی جانتا ہے۔ پاکستان میں آج تک بدقسمتی سے مثالی جمہوریت قائم نہ ہوسکی۔ جمہوریت میں دوسرے ممالک کے ساتھ ہم کیوں مقابلہ نہیں کرتے؟

میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا

|

22/12/2025

🔴عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوا

🔴اجلاس کی صدارت صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کی

🔴اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور ترجمان ارسلان خان ناظم سمیت دیگر کابینہ اراکین شریک ہوئے

🔴اجلاس میں قومی تحریک کے شہداء (بسلسلہ 13ویں برسی شہید بشیر احمد بلور) کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے 28 دسمبر 2025 کو پشاور میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ بارے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا

🔴اجلاس میں فخر افغان باچا خان اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی برسیوں کی مناسبت سے 23 جنوری 2026 کو چارسدہ میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کے انتظامات بارے بھی تبادلہ خیال ہوا

🔴اجلاس میں آئندہ ماہ باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہونے والے آئینی کمیٹی (یکم جنوری)، مرکزی کابینہ (2 جنوری)، مرکزی ورکنگ کمیٹی (3 جنوری) اور مرکزی کونسل (4 جنوری) کے اجلاسوں کی تیاریوں بارے بھی گفتگو ہوئی

🔴اجلاس میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین کو دہشتگردوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس بارے تفصیلی گفتگو ہوئی

🔴اجلاس میں پارٹی کے مختلف تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا
🔴اجلاس میں شہید بشیر احمد بلور کی 13ویں برسی کی مناسبت سے ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

| |

Address

Bacha Khan Markaz
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Social Media Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ANP Social Media Department:

Share