
28/09/2023
*سلائی مشین معاملے پر اعلیٰ سطحی انکوائری کمیشن مقرر کیا جائے*
*28 ستمبر 2023*
*تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں سلائی مشین کے معاملہ پر پشاور کیپیٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کا 10 سے 12 ہزار میں ملنے والئی سلائی مشین 28 ہزار میں خرید کر کروڑوں روپے کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا ہے*
*اس سے پہلے بھی ہماری تنظیم نے گورنر خیبرپختونخوا اور ان کے فرزند میئر پشاور کے کرپشن کی نشاندھی کرائی تھی*
*پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا سرعام میڈیا پر چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ میں نے اپنے بیٹے کو میئر پشاور بنانے کیلئے 20 کروڑ روپے خرچ کیئے ہیں*
*آج ہمیں اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے کہ موصوف نے جو 20 کروڑ روپے خرچ کیئے تھے اس کو عوام سے 100 گنا زیادہ وصول کرکے دم لیگا*
*گورنر خیبرپختونخوا ہر محفل میں یہی فرمایا کرتے تھے کہ میرا بیٹا بڑا فرمانبردار ہے کسی کے ہاں پانی تک نہیں پیتا اور جب کسی مجبوری کے تحت کچھ کھا پی بھی لیتا ہے تو باہر جاکر اس کے بدلے 10 گنا بڑھ کر صدقہ دیتا ہے یعنی کے باہر کا سب حرام اور موصوف گورنر صاحب کا سب حلال🤣*
*گورنر صاحب کا ماضی دیکھ لیں کہ کل تک ان کے پاس سائیکل لینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے آج کمرشلز پلازوں، بنگلوں، لگژری گاڑیوں، فارم ہاؤسز، فلیٹس اور اربوں کے مالک کیسے بنے؟*
*میئر پشاور صاحب تو ماشاءاللّٰہ سے حاجی صاحب بھی ہیں بیشمار عمرے بھی کیئے ہوئے ہیں تو جناب ذرا اس سلائی مشین کرپشن کیس میں آپ کیا کہیں گے؟*
*ان تمام تر معاملات میں گورنر خیبر پختونخوا ملوث ہیں کیونکہ وہ خود گورنر کے ساتھ ساتھ نگران وزیر اعلیٰ بھی ہیں، چیف سیکرٹری، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور میئر پشاور بھی ہیں، ہمارے نالائق میئر پشاور جب بھی صبح اپنے گھر سے نکلتے ہیں تو گورنر صاحب انہیں ایک پرچی تھما دیتے ہیں اس سے اِدھر اُدھر انہیں ایک لفظ بھی بولنے کی اجازت نہیں ہوتی*
*عوام کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ خدارا ان باپ بیٹے جنہوں نے خیبر پختونخوا کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور لوٹنے میں مشغول ہیں کو برطرف کرکے ان تمام اثاثے منجمد کرکے خزانہ میں جمع کرائی جائے اور دونوں کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے*