Hafiz Rehman Orakzai

Hafiz Rehman Orakzai اگر آپ اپنے علاقے کی ویڈیو یا کوئی اور معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر رابطہ کریں۔
03332460249 = only Whatsapp number

10/06/2026

🎓 اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں!

کرم سٹوڈنٹس یونٹی (KSU) کی جانب سے لوئر کرم کے میٹرک پاس طلبہ کے لیے اسکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹاپ 5 طلبہ کو بہترین کالجز میں داخلہ دلایا جائے گا، جبکہ ان کے تعلیمی اخراجات کرم سٹوڈنٹس یونٹی برداشت کرے گی۔

📅 فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ: 13 جون 2026

📍 بگن فارم مراکز: • شمس فوٹو اسٹیٹ، بگن بازار (لوئر کرم)
• سلیم فوٹو اسٹیٹ، بگن بازار (لوئر کرم)

📍 صدہ فارم مراکز: • نسیم شاکر دکان، بنگش پلازہ ، کے ساتھ علی شیرزئی مارکیٹ صدہ
• محمود دکان، صدہ چوک علی شرزئی مارکیٹ، صدہ

📞 مزید معلومات کے لیے: Rasool Mar jan
Media and press secretary
Contact number 03322799154
Hafiz Rehman Orakzai

09/06/2026

سعودی عرب میں ٹریلا ڈرائیور کی تنخواہ تو مل جاتی ہے، مگر اس کے بدلے نیند، سکون اور آرام قربان کرنا پڑتا ہے۔ لمبے سفر اور تھکی ہوئی آنکھوں کا درد صرف ایک ڈرائیور ہی جانتا ہے۔
Hafiz Rehman Orakzai




09/06/2026

آٹھ سال میں جو کام مکمل نہ ہو سکا، وہ ایک ہفتے میں کیسے مکمل ہو سکتا ہے؟ آخر ایسا کون سا طریقہ ایجاد ہو گیا ہے کہ سالوں اور مہینوں کا کام چند دنوں میں حل ہو جائے؟
Hafiz Rehman Orakzai




07/06/2026

ضلع کرم سٹار ملک حیواجان
Hafiz Rehman Orakzai




نوجوانوں کے لئے خوشخبری قوم مسوزئی ڈوگر سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے یوتھ ایم پی اے فضل حق اورکزئی کو اس شاندار ا...
07/06/2026

نوجوانوں کے لئے خوشخبری

قوم مسوزئی ڈوگر سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے یوتھ ایم پی اے فضل حق اورکزئی کو اس شاندار اور تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کے اعتماد، اتحاد، امیدوں اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔ آج ہم فخر، خوشی اور تشکر کے جذبات سے سرشار ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی بہترین صلاحیتوں، دوراندیش قیادت اور مثبت وژن کے ذریعے نوجوان نسل کے مسائل کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے اور ایک مضبوط، باصلاحیت اور ترقی یافتہ خیبر پختونخوا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔
آپ کی یہ کامیابی صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ نوجوان نسل کی آواز، عوام کے اعتماد اور روشن مستقبل کی ایک بڑی ذمہ داری ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
Hafiz Rehman Orakzai




05/06/2026

23 من چرس، 68 کلو آئس اور 1 کلو ہیروئن کو نذرِ آتش کر کے کرم پولیس نے صرف منشیات نہیں جلائیں بلکہ بے شمار نوجوانوں کے خواب، ماؤں کی دعائیں اور خاندانوں کی امیدیں بچا لیں۔ کرم پولیس کو اس عظیم خدمت پر دل کی گہرائیوں سے سلام اور شکریہ پیش کرتی ہے۔
Hafiz Rehman Orakzai




05/06/2026

قوم علی شیرزئی نیکہ زیارت سے تعلق رکھنے
والا رحمت اللہ ولد محمود شاہ
، اس وقت شدید علالت میں مبتلا ہے۔ اس کے
*دونوں گردے مکمل طور پر فیل ہو چکے ہیں اور وہ شیرپاؤ ہسپتال پشاور کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہے

بھائی نے اپنا گردہ نکال کر اس کو لگایا لیکن وہ بھی فیل ہوگیا.

تمام مخیر حضرات، انسان دوست افراد اور فلاحی
تنظیموں سے عاجزانہ اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں
اس نوجوان کی زندگی بچانے کے لیے مالی تعاون کریں۔ آپ کی معمولی مدد بھی ایک قیمتی جان بچانے کا سبب بن سکتی ہے۔

رابطہ نمبر: 03032766654* 📱

*اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے۔*
*آمین۔*
Hafiz Rehman Orakzai




04/06/2026

ہم حکومت اور متعلقہ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں درختوں اور کھیتوں کو غیر ضروری نقصان سے بچایا جائے، اور ماحول دوست منصوبہ بندی کو ترجیح دے کر اس اہم مسئلے پر فوری غور کیا جائے۔
Hafiz Rehman Orakzai




04/06/2026

ضلع کرم صدہ بازار میں کسی نے بم پھینکا، جس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
Hafiz Rehman Orakzai




Address

Kurram Agency
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Rehman Orakzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share