
31/07/2025
تحریرمنورشاہ منور
(فلک نیاز نیازی کی ادبی خدمات)
سرزمین داودزئی اپنی تہزیب اپنی ثقافت اور بہادری و مہمان نوازی کیلئےشہرت رکھتی ہےاگرایک طرف اس زرخیزاورمردم خیزمٹی نےنامورسیاستدانوں کوجنم دیاہےتودبوسری طرف اس دھرتی کی کوکھ سےایسےاعلی پائےکےشعراکرام بھی پیداہوئےجنہوں نےملک وقوم کیلئےہرمیدان میں کامیابی کےجھنڈےگاڑھےہیں ۔ایسےقابل ذکراور قابل رشک شعراءمیں ایک منفردنام فلک نیازنیازی کابھی ہے جوپشتوزبان وادب کےشاعرادیب شوقیہ رباب نوازہے ۔
فلک نیازتپہ داودزئی کےمشہورومعروف علاقہ اصحاب بابا چغرمٹی کےگاوں گڑنگہ بالامیں 13مارچ 1966کو مرحوم فقیرمحمدخان کےگھرآنگھن میں آنکھیں کھولی ۔
آپ ایک دینی فلاحی اور مغززخاندان کےچشم وچراغ ہے
آپ کےوالدمحترم ایک بااصول انسان تھےجبکہ آپ کادادا ظریف خان ایک جرگہ نشین شخصیت تھے۔اورتحریک آزادی کےمشاہیرمیں شمارکیےجاتےتھے
فلک نیازنےدینی علوم اپنےگاوں کےامام مسجدعلمی و روحانی شخصیت سیدحبیب شاہ صاحب المعروف باچاصاحب سےحاصل کی پرائمری سکول اپنےگاوں جبکہ میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول چغرمٹی اصحاب باباسےنمایاں نمبروں سےحاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔
آپ بچپن اورلڑکپن سےبہت زہین اوربیدارمغزتھےیہی وجہ ہےکہ آپ ہرکلاس میں اول پوزیشن لیتےتھے
گورنمنٹ ہائی سکول چغرمٹی میں مایہ نازشاعراورمعلم محمداسلام عابدہرماہ کےآخری تاریخ کوبزم ادب پروگرام کااہتمام کرتےتھےجسمیں سکول کےہونہارطلبااپنی ذہنی صلاحیت کامظاھرہ کرتےتھےجس میں خاکےلطیفےاورشاعری کےسیگمنٹ شامل تھےفلک نیازبھی مذکورہ بزم ادب میں اشعارشامل کرتےمحفل کوچارچاندلگاتے سچ تویہ ہےکہ یہی نکتہ فلک نیازکی زندگی کاٹرنینگ پوائنٹ ثابت ہوا اورآپ ایک شاعرکےروپ میں جلوہ افروزہوئے۔
فلک نیازکاادبی تخلص نیازی ہے آپ نےباقی تعیلم پشاوریونیورسٹی سےحاصل کی ہے آپ ایک اعلی گریجویٹ انسان ہے
آپ نےاپنی سرکاری ملازمت کاآغاز1985میں سٹینوگرافرکی حیثیت سےکیاپھررفتہ رفتہ ترقی کےزینےپرچھڑتےہوئےوزیراعلی سیکرٹریٹ ۔گورنرسیکرٹریٹ آج کل خیرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی میں ایک اعلی عہدےپرفائزہے۔
آپ کبھی بھی سرکاری عہدہ کوذاتی کومفادات کیلئےاسعتمال نہیں کیا۔بلکہ اپنی مفادات کوسرکاری مفادات پرترجیح دی ۔آپ قول کے سچےاوروعدےکےپکےانسان ہے۔آپ کےقول اورفعل میں کوئی تضادنہیں بلکہ قول اورفعل میں ہرجگہ یکسانیت کامظاہرہ کرتےہے ۔
رقم الحروف کوفخرہےکہ آپ کےزیرسایہ بہت کچھ سیکھنےکوملاہے۔
1992میں آپ کی شادی ہوگئی یوں آپ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےآپ کی شریک حیات مرحوم شیرمحمدخان کی دخترہےاورایک کامیاب گھریلوتعلیم یافتہ خاتون ہے۔
آپ کے تین بیٹےہیں جوزیورتعلیم سےآراستہ ہے۔
فلک نیازشاعری ۔ شوقیہ گلوکاری رباب کےتاروں کواگر چیڑتےہےتودین سےبھی عافل نہیں صوم وصلوۃکےپابندفلک نیازنیازی نےحج بیت اللہ اورعمرہ کی سعادت اور روضہ رسول سرورکونین ﷺ پرحاضری دی ہے۔
فلک نیازادبی محافل کی جان ہے۔
مختلف ادبی پروگراموں میں شرکت کرتےہے ۔قدرت نے
آپ میں انسانیت سےمحبت کاجزبہ کوٹ کوٹ کربھراہواہے یہی وجہ ہےکہ اپ ہرکسی کےکام آتےہےعلاقہ میں ایک سماجی فلاحی شخصیت کےطورپرجانےجاتےہے ۔
آپ ایک صاف گوانسان ہےکسی کےساتھ حسدبغض جیسےجذبات نہیں رکھتےدیانت شرافت اور صداقت آپ کی شخصیت کےجوہرخاص ہیں ہرایک کےساتھ قلبی محبت رکھتےہے۔
فلک نیازنیازی دوستوں کےدوست اوریاروں کےیارہےویسےتوآپ حلقہ آحباب بہت وسیع ہےلیکن
آپ کےذلعزیزدوستوں میں شہیدDSPاقبال مومند ۔واصف اللہ خان داودزئی ۔اورگل محمدبیتاب قابل ذکرہیں۔
فلک نیازکورب لم یزل نےشیرین زبان لب ولہجہ عطافرمایاآپ ترنم کےبےتاج بادشاہ ہے ۔آپ نےشاعری کی ایک کتاب کانام ہے(پہ للمہ کےگلونہ )
زبان وادب کی ترقی وتریج کیلئےآپ نےگراں قدرخدمات سرانجام دیں ہے۔ ۔
یہی وجہ ہے
کہ آپ اپنےقلم کےذریعےقوم وملت کی خدمت کیلئےہروقت کمربستہ اورمصروف عمل رہتےہیں ۔