The Digital Front TDF

The Digital Front TDF Food Lovers, Cooking and Recipe Ideas across the world.

مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا میں بڑی سیاسی وکٹ گرا دی، فہد اعظم خان خاندان، دوستوں اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شاملضلع چ...
04/06/2026

مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا میں بڑی سیاسی وکٹ گرا دی، فہد اعظم خان خاندان، دوستوں اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

ضلع چارسدہ اور صوبہ خیبر پختونخوا کی سیاست میں طارق اعظم خاندان کو عوامی خدمت، سیاسی بصیرت اور سماجی کردار کے حوالے سے ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ اسی خاندان کے چشم و چراغ، سابق ناظمِ اعلیٰ ضلع چارسدہ فہد اعظم خان نے اپنے خاندان، دوستوں، ساتھیوں اور حامیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے اپنا دیرینہ تعلق ختم کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس اہم سیاسی شمولیت کی باقاعدہ تقریب 14 جون بوقت 6 بجے شام بحجرہ طارق اعظم خان اتمانزئی میں منعقد ہوگی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

فہد اعظم خان نہ صرف ضلع چارسدہ کی ایک معروف سیاسی شخصیت ہیں بلکہ عوامی خدمات کے اعتراف میں انہیں قائداعظم میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو مختلف حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور وہ عوامی مسائل کے حل اور فلاحی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق فہد اعظم خان اور ان کے خاندان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت خیبر پختونخوا میں پارٹی کیلئے ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے۔ ان کے ساتھ وابستہ دوستوں، ساتھیوں اور حامیوں کی بڑی تعداد بھی ن لیگ کا حصہ بننے جا رہی ہے، جس سے ضلع چارسدہ میں پارٹی کی تنظیمی و سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کیلئے اس پیش رفت کو ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ فہد اعظم خان طویل عرصے سے پارٹی کے متحرک اور بااثر رہنماؤں میں شمار ہوتے رہے ہیں۔ سیاسی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں بعض اہم شخصیات کی پارٹی سے علیحدگی نے پی ٹی آئی کی تنظیمی صورتحال پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خیبر پختونخوا میں حکومت کے طویل دورانیے کے باوجود عوامی سطح پر بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے توقعات اور کارکردگی کے درمیان ایک خلا محسوس کیا جا رہا ہے، جسے بعض سیاسی حلقے موجودہ سیاسی تبدیلیوں کی ایک وجہ قرار دیتے ہیں۔

عوامی اور سیاسی حلقوں کی نظریں اب اس اہم پیش رفت پر مرکوز ہیں، جسے خیبر پختونخوا کی حالیہ سیاسی تاریخ کے اہم ترین واقعات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا محکمہ لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیوز میں حالیہ منظور ہونے والا نیا پروکیورمنٹ پالیسی فریم ورک انہی چند اقد...
18/05/2026

خیبر پختونخوا محکمہ لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیوز میں حالیہ منظور ہونے والا نیا پروکیورمنٹ پالیسی فریم ورک انہی چند اقدامات میں شمار کیا جا رہا ہے، جس نے بیوروکریسی، مویشی پال حضرات اور ترقیاتی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اس پورے عمل کے پیچھے سیکرٹری لائیو سٹاک جناب ظریف المعانی صاحب کا سوچ اور مسلسل محنت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ سرکاری حلقوں کے مطابق انہوں نے کابینہ کی ہدایات کو محض فائلوں تک محدود رکھنے کے بجائے ایک قابلِ عمل فریم ورک میں تبدیل کیا۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ اب روایتی طرزِ عمل سے نکل کر ڈیجیٹل اور جوابدہ نظام کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Digital Front TDF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share