06/07/2026
ضلع خیبر، لنڈی کوتل کم شلمان میں سینیٹر ڈاکٹر پیر نور الحق قادری صاحب اور جرگہ مشران حاجی رزاق آفریدی، ملک خالد آفریدی، قادری صاحب کے پرسنل سیکرٹری حاجی عظمت علی شینواری، اور مولانا احسان اللہ جنیدی کی کوششوں سے حاجی عبدالمالک ڈبر (ہارون خیل) اور حاجی حبیب اللہ (مولیان ڈبر) کے درمیان کئی سالوں سے جاری زمین اور جائیداد کے تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا۔
صلح کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے بغلگیر ہو کر آئندہ بھائیوں کی طرح محبت، اتفاق اور اخوت کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تنظیم اہلِ سنت و جماعت کے ناظم حاجی نورحبیب، ملک گل زمین، حاجی عزیز، مولانا صلاح الدین،ناظم ثاقب قادری اور علاقے کے کثیر تعداد میں معزز مشران بھی موجود تھے۔
آخر میں دونوں فریقین نے ڈاکٹر پیر نور الحق قادری صاحب اور جرگے کے تمام معزز اراکین کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کرانے پر دلی شکریہ ادا کیا۔