17/09/2025
پشاور: نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر حادثے کا شکار۔
پشاور کے نادرن بائی پاس پر ایک گیس ٹینکر پل کے نیچے سے گزر رہا تھا کہ پل کی چھت کے ساتھ ٹکرا گیا، جس کے باعث ٹینکر پھنس گیا اور اس میں سے گیس لیک ہونا شروع ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری کارروائی کی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق کی ہدایت پر پانچ فائر وہیکلز اور دو ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیم نے ڈرائیور اور اس کے سٹاف کو احتیاطاً محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، جبکہ اطراف کی تمام سڑکوں کو بند کر کے علاقے کو کارڈن آف کر دیا گیا۔ اس وقت ٹینکر میں موجود گیس آہستہ آہستہ خارج ہو رہی ہے، اور جیسے ہی گیس مکمل طور
پر خارج ہو جائے گی، ٹینکر کو محفوظ طریقے سے نکالنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
انتظامیہ کی جانب سے جلد ایکشن لینے پر مشکور ہیں
KP Rescue1122