Tech With Muaz

Tech With Muaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tech With Muaz, Digital creator, Peshawar.

میرا نام معاذ رزاق ہے، میں نے جنوبی کوریا سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ہے اور فی الحال CECOS یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہوں۔ میری خواہش ہے کہ اپنی صلاحیتوں سے اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچا سکوں ان شاءاللہ، اللہ تعالیٰ ہمت دے آمین۔ پشاور کے قریب ایک گاؤں سے تعلق ہے۔ والد سرکاری اسکول کے استاد تھے، جو 2024 میں ریٹائر ہوئے۔ الحمدللہ، اپنے محدود وسائل کے باوجود والدین نے نہ صرف تعلیم بلکہ بہترین تر

بیت بھی فراہم کی۔

دینی نسبت 2015 میں مفتی سید عدنان کاکاخیل حفظہ اللہ سے قائم ہوئی، جس کے بعد زندگی کا رخ مزید مثبت ہوا۔

سافٹ ویئر انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے جنوبی کوریا کا سفر کیا، اور اب الحمدللہ عافیت کے ساتھ کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر چکا ہوں۔

چونکہ والدین خود بھی اساتذہ رہے ہیں، اس لیے سکھانا شاید میرے خون میں شامل ہے۔ میری نیت اور خواہش یہی ہے کہ جو کچھ علم حاصل کیا ہے، اسے اپنے لوگوں تک آسان انداز میں منتقل کروں، اور معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی چھوٹی سی شمع روشن کرنے کی کوشش جاری رکھوں۔

چیٹ جی پی ٹی کورس کی نئی قسط اپلوڈ کر دی گئی ہے۔الحمدللہ آج کی قسط اس کورس کے پہلے حصہ کی آخری قسط ہے، ان شاءاللہ اگلے ل...
20/09/2025

چیٹ جی پی ٹی کورس کی نئی قسط اپلوڈ کر دی گئی ہے۔
الحمدللہ آج کی قسط اس کورس کے پہلے حصہ کی آخری قسط ہے، ان شاءاللہ اگلے لیکچرز میں ہم اب پریکٹیکل استعمال کی طرف بڑھیں گے اور مختلف شعبہ جات میں کیسے چیٹ جی پی ٹی وغیرہ کو استعمال کیا جاسکتا ہے کو تفصیل سے دیکھیں گے۔۔۔
آج کی قسط میں چیٹ جی پی ٹی کے مختلف فیچرز جیسے لائیو آواز میں باتیں کرنا، ڈیپ ریسرچ وغیرہ کو دکھایا گیا ہے تاکہ اگلے حصہ میں جب ان فیچرز کا استعمال ہم مختلف جگہوں پر کریں گے تو آپ کو انداذہ ہو ان کا۔۔

ویڈیو ایسے وقت میں دیکھیں جب آپ ذہنی طور پر یکسو ہوں! (لنک کمنٹ میں)

19/09/2025

پرامپٹ کا استعمال حقیقی زندگی میں بھی ہوتا ہے - شارٹ ویڈیو سیریز

18/09/2025

ایک اچھے پرامپٹ کے اجزاء کیا ہوتے ہیں؟ - شارٹ ویڈیوز سیریز

فری چیٹ جی پی ٹی کورس چینل سے ملاحظہ کرسکتے ہیں ان شاءاللہ

17/09/2025

چیٹ جی پی ٹی وغیرہ میں واضح پرامپٹ لکھنا ضروری کیوں؟ - شارٹ ویڈیوز سیریز

چیٹ جی پی ٹی کورس کی بائیسویں قسط اپلوڈ کر دی گئی ہے۔آج کی قسط میں ہم چیٹ جی ٹی میں آنے والے ایک نئے خاصیت "پراجیکٹس" کو...
16/09/2025

چیٹ جی پی ٹی کورس کی بائیسویں قسط اپلوڈ کر دی گئی ہے۔
آج کی قسط میں ہم چیٹ جی ٹی میں آنے والے ایک نئے خاصیت "پراجیکٹس" کو دیکھیں گے کہ اس کی کیا افادیت ہے اور کیسے اور کب اسے استعمال کرنا ہے

ویڈیو ایسے وقت میں دیکھیں جب آپ ذہنی طور پر یکسو ہوں

لنک کمنٹ سیکشن میں

01/09/2025
22/08/2025

الحمدللہ! بالآخر مجھے جنوبی کوریا کی کیونگ پک نیشنل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کر دی گئی ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اسے میرے لیے اور پوری امت کے لیے نافع بنائے، اور اخلاص کے ساتھ اس صلاحیت کو اپنی قوم کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

12/08/2025

رنگوں میں ڈھلا جنوبی کوریا کا پرانا گاؤں، محبت اور قربانی کا مشہور قصہ۔۔۔

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tech With Muaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share