08/06/2026
امریت مردہ باد — جمہوریت زندہ باد
❌ نامنظور! نامنظور! نامنظور! ❌
ضلع باجوڑ میں ISF کی تنظیم سازی کے نام پر جاری کیا گیا یہ متنازع نوٹیفیکیشن ہمیں ہرگز قبول نہیں۔
ہم صوبائی قیادت سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ آخر وہ کون سا میرٹ تھا جس کی بنیاد پر ایسے افراد کو عہدے دیے گئے جنہوں نے نہ انٹرویو دیا، نہ کسی انتخابی عمل میں حصہ لیا، اور جن کے بارے میں یہ سوالات بھی موجود ہیں کہ آیا وہ کسی کالج یا یونیورسٹی کے باقاعدہ طالب علم ہیں یا نہیں؟
اگر طلبہ تنظیموں کے اندر ہی میرٹ کا قتلِ عام ہوگا، اگر نظریاتی اور متحرک کارکنوں کی برسوں کی جدوجہد کو نظرانداز کرکے پیراشوٹ کے ذریعے عہدے تقسیم کیے جائیں گے، تو پھر انصاف، شفافیت اور طلبہ حقوق کے تمام دعوے محض کھوکھلے نعروں سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔
اس متنازع نوٹیفیکیشن نے باجوڑ کی ISF کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ برسوں سے تحریک اور تنظیم کے لیے قربانیاں دینے والے کارکنوں کے جذبات مجروح کیے گئے ہیں، ان کی محنت اور وفاداری کو نظرانداز کیا گیا ہے، اور تنظیم کے اندر بے چینی اور بداعتمادی کی فضا پیدا کی گئی ہے۔
ہم صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری اور پوری صوبائی کابینہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ..... Repost please