Tangi Media تنگی میڈیا

Tangi Media تنگی میڈیا Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tangi Media تنگی میڈیا, Digital creator, Tangi Ahmad abad College post office tangi district charsadda, Peshawar.

*چارسدہ: 17 سالہ نوجوان سجاد کے قتل، اقدامِ قتل اور راہزنی کیس میں مطلوب دو سنیچر پولیس مقابلے میں ہلاک* تفصیلات کے مطاب...
10/07/2026

*چارسدہ: 17 سالہ نوجوان سجاد کے قتل، اقدامِ قتل اور راہزنی کیس میں مطلوب دو سنیچر پولیس مقابلے میں ہلاک*

تفصیلات کے مطابق پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ شاہی کولالئی روڈ پر قتل، اقدامِ قتل اور راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب سنیچرز ایمل ولد واجد سکنہ خربیلہ پڑانگ اور اشرف ولد شریف اللہ سکنہ افغانستان حال پڑانگ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ رکنے کے بعد دورانِ تلاشی دونوں ہلاک شدہ ملزمان کی شناخت ایمل ولد واجد اور اشرف ولد شریف اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان سے دو پستول، چار موبائل فون اور ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان 17 سالہ نوجوان سجاد کے قتل، اقدامِ قتل اور راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب تھے۔ برآمد شدہ اسلحہ و دیگر سامان تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

چارسدہ پولیس کی جانب سے سنیچرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام ہے کہ شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے والوں کے لیے ضلع چارسدہ میں کوئی جگہ نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

10/07/2026

🚫 ون ویلنگ سے اجتناب کریں 🚫

ون ویلنگ بہادری نہیں بلکہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ ایک لمحے کی لاپرواہی پوری زندگی کا پچھتاوا بن سکتی ہے۔

✔️ ہیلمٹ کا استعمال کریں۔
✔️ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
✔️ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کریں۔
✔️ اپنے بچوں اور نوجوانوں کو ون ویلنگ سے روکیں۔

یاد رکھیں!
احتیاط زندگی ہے، جبکہ ون ویلنگ حادثات، معذوری اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس بھی اس خطرناک عمل کے خلاف آگاہی مہمات اور قانونی کارروائیاں کرتی ہے۔

تنگی میڈیا کی اپیل:
آئیں! ذمہ دار شہری بنیں، ون ویلنگ سے مکمل اجتناب کریں اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

🌊 تنگی پلی ڈیم — قدرت کا حسین شاہکار 🌿تنگی پلی ڈیم اپنی قدرتی خوبصورتی، ٹھنڈے اور شفاف پانی، اور پُرسکون ماحول کی وجہ سے...
10/07/2026

🌊 تنگی پلی ڈیم — قدرت کا حسین شاہکار 🌿
تنگی پلی ڈیم اپنی قدرتی خوبصورتی، ٹھنڈے اور شفاف پانی، اور پُرسکون ماحول کی وجہ سے دور دور سے آنے والے سیاحوں کی پسندیدہ تفریحی جگہ بن چکا ہے۔
اگر آپ بھی گرمی سے راحت، قدرتی مناظر اور یادگار لمحات گزارنا چاہتے ہیں تو ایک بار ضرور تنگی پلی ڈیم تشریف لائیں۔
📍 تنگی پلی ڈیم — جہاں قدرت دل موہ لیتی ہے۔
تنگی میڈیا
تنگی کی آواز، عوام کے ساتھ

🌿 تنگی ابازئی کا خوبصورت سیاحتی مقام 🌊قدرتی حسن سے بھرپور تنگی ابازئی کی یہ دلکش جگہ دور دور سے آنے والے سیاحوں کی توجہ ...
10/07/2026

🌿 تنگی ابازئی کا خوبصورت سیاحتی مقام 🌊
قدرتی حسن سے بھرپور تنگی ابازئی کی یہ دلکش جگہ دور دور سے آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ صاف شفاف پانی، سرسبز ماحول اور پُرسکون فضا ہر آنے والے کے دل کو موہ لیتی ہے۔
اگر آپ بھی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو ایک بار ضرور تنگی ابازئی کا رخ کریں۔
📍 تنگی ابازئی – قدرت کا حسین تحفہ
📸 تنگی میڈیا

دا جنازے اعلان 😥 😢
10/07/2026

دا جنازے اعلان 😥 😢

تنگی میں بجلی کا بحران – عوام شدید پریشان**تنگی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر...
10/07/2026

تنگی میں بجلی کا بحران – عوام شدید پریشان**

تنگی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شدید گرمی میں بچوں، بزرگوں، مریضوں، طلبہ اور کاروباری افراد کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ تنگی کے عوام کی مشکلات کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

بجلی ہماری ضرورت ہے، سہولت نہیں۔ عوام کو ان کا بنیادی حق دیا جائے۔

#تنگی #بجلی #لوڈشیڈنگ

10/07/2026

بچوں کی لڑائی ہمیشہ بچوں تک محدود رکھیں...See more

05/07/2026

وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی کا بڑا اعلان
کابینہ ممبران کو اپنے اپنے محکموں میں موجود ”چہیتوں “ کیخلاف مکمل کارروائی کا اختیار دیدیا

چکدرہ پولیس کی کارروائی، مبینہ نوسرباز گروہ گرفتار، 1 لاکھ 72 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد۔ڈی پی او لوئر دیر سید طل...
05/07/2026

چکدرہ پولیس کی کارروائی، مبینہ نوسرباز گروہ گرفتار، 1 لاکھ 72 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد۔

ڈی پی او لوئر دیر سید طلال احمد شاہ کی ہدایات پر گوڑا چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلسازی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

05/07/2026

Address

Tangi Ahmad Abad College Post Office Tangi District Charsadda
Peshawar
24540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tangi Media تنگی میڈیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share