What is going on in Walibagh

  • Home
  • What is going on in Walibagh

What is going on in Walibagh باچاخان بابا کا پیروکار⁦⁦♥️⁩

13/07/2025

انعام خان کا دھماکے کے بعد قوم کو اہم پیغام .

13/07/2025
مولانا خانزیب کی شہادت: اے این پی کا مشاورتی اجلاس(تھنک ٹینک) منگل کو طلبپشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سین...
13/07/2025

مولانا خانزیب کی شہادت: اے این پی کا مشاورتی اجلاس(تھنک ٹینک) منگل کو طلب
پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سینیٹر ایمل ولی خان نے مولانا خانزیب کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پارٹی کا مشاورتی اجلاس (تھنک ٹینک) بروز منگل صبح 11 بجے باچا خان مرکز پشاور میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں مولانا خانزیب کی شہادت کے بعد کی صورتحال، اے این پی کی جانب سے ممکنہ احتجاجی اقدامات اور ان کے طریقۂ کار پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

13/07/2025

د باجوړ
غيرتي پښتنو ته
سور سلام

مولانا خان زیب کے سوم کے بعد پارٹی کا تھنک ٹینک اجلاس طلب کیا جا رہا ہے، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل، احتجاجی حکمت عملی پر...
11/07/2025

مولانا خان زیب کے سوم کے بعد پارٹی کا تھنک ٹینک اجلاس طلب کیا جا رہا ہے، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل، احتجاجی حکمت عملی پر فیصلے کیے جائیں گے۔ مرکزی صدر کی رائے ہے کہ ابتدائی مرحلے میں موٹرویز بند کی جائیں یا پشاور میں بھرپور احتجاج کیا جائے، تاہم انہوں نے اپنے فیصلے کو تھنک ٹینک کے مشورے سے مشروط کر دیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں بڑی شاہراہوں کو ایک ہی دن بند کر کے اپنے شہید کا حساب مانگا جائے گا۔

انجینئر احسان اللہ خان
ترجمان، عوامی نیشنل پارٹی

11/07/2025

مولانا خان زیب شہادت کے بعد اے این پی کا موٹر ویز اور بڑے شاہراہوں کو بند کرنے پر غور شروع کردیا۔ حتمی فیصلہ تھنک ٹینک کریگا

10/07/2025

جو کہتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی میں موروثیت ہے، وہ آج کی تاریخ کو غور سے دیکھیں!

یہ وہ "موروثیت" ہے جس میں اقتدار یا عہدے وراثت میں نہیں ملتے — بلکہ شہادتیں، قربانیاں اور بے خوف مزاحمت نسل در نسل منتقل ہوتی ہے۔
یہاں ہر کارکن جانتا ہے کہ اس کا مقدر صرف سیاست نہیں، بلکہ اپنے حق کے لیے اپنی جان دینا بھی ہے۔

آج سے سات سال پہلے، اسی دن ہم نے شہید ہارون بلور کو کھو دیا، ایک ایسے رہنما کو جس نے اپنی جان دے کر پختون قوم کو آزاد، باشعور اور خوددار بنانے کا عہد پورا کیا۔
اور آج، سات سال بعد، اسی دن ہمیں مولانا خان زیب کی شہادت کا صدمہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جو باچا خان بابا کے نظریے کا زندہ نمائندہ اور خدائی خدمتگار تحریک کا سچا سپاہی تھا۔

یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں!
یہ ریاستی اور غیر ریاستی قوتوں کی ایک منصوبہ بند سازش ہے، جو اس نظریے کو ختم کرنا چاہتی ہے جو ظلم کے خلاف ہے، جو انسانیت اور انصاف کی بات کرتا ہے، جو نفرت کی نہیں، امن کی زبان بولتا ہے۔

یہ ہے ANP کی اصل "موروثیت":
❌ اقتدار کا ورثہ نہیں،
✅ شہادت کا ورثہ ہے۔
❌ سیاست میں اقتدار کی پیاس نہیں،
✅ حق کے لیے جان کی قربانی ہے۔
❌ موروثیت میں کرسی نہیں،
✅ موروثیت میں موت ملتی ہے۔

آج مولانا خان زیب کی شہادت ہم سب کے لیے ایک زوردار پیغام ہے کہ یہ نظریہ زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔ یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے گا۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظالمانہ قتل کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، تاکہ قاتلوں کو عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔
ہم اپنے ہر شہید کو یاد رکھیں گے، ان کے مشن کو زندہ رکھیں گے، اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

مولانا خان زیب، ہارون بلور اور ہر شہید کے خون سے یہ عزم اور بھی مضبوط ہوگا کہ ہم ظلم کے سامنے کبھی نہ جھکیں گے!
ہم ان کی یاد میں کھڑے ہیں، ان کے مشن کو زندہ رکھتے ہیں، اور ان کے خوابوں کی تعبیر کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

10/07/2025

مولانا صيب ډير دي خفه کړو.
جنتونه دي نصيب شه
آمين

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے مرکزی سیکرٹری برائے امورِ علما، مولانا خانزیب کی شہادت پر شدید غم ...
10/07/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے مرکزی سیکرٹری برائے امورِ علما، مولانا خانزیب کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المناک واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ پختونوں کی سرزمین پر خون بہانا کتنا آسان بنا دیا گیا ہے، اور ریاستی ادارے اس پورے عمل میں شریکِ جرم ہیں کیونکہ انہوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ایمل ولی خان نے اعلان کیا کہ وہ مولانا خانزیب کے بڑے بھائی شیخ جہانزادہ سے مشاورت کے بعد شہادت کی ایف آئی آر ریاست کے خلاف درج کریں گے، کیونکہ یہ واقعہ کسی انفرادی دشمنی یا ذاتی حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ منظم ریاستی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم برسوں سے چیخ چیخ کر خبردار کرتے رہے ہیں کہ ضم شدہ اضلاع کو ایک بار پھر دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ہماری آواز روزِ اول سے واضح ہے کہ چالیس ہزار سے زائد دہشتگردوں کو دوبارہ لا کر خیبرپختونخوا میں آباد کیا گیا، انہیں ہتھیار، اثر و رسوخ، اور کھلی نقل و حرکت دی گئی، اور آج انہی عناصر کے ہاتھوں ہمارے رہنماؤں، کارکنوں، اور معصوم شہریوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ مولانا خانزیب کا قتل صرف ایک فرد کا قتل نہیں بلکہ ریاستی پالیسیوں کی ناکامی اور مجرمانہ روش کا عملی ثبوت ہے۔ جب تک ان دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب نہیں کیا جاتا اور ان کی پشت پناہی کرنے والے اداروں اور افراد کا احتساب نہیں ہوتا، پختون اسی طرح خون میں نہاتے رہیں گے۔انہوں نے ریاست سے دوٹوک سوال کیا:
"اگر آپ واقعی سنجیدہ ہیں، تو بتائیں ان قاتلوں کو کس نے واپس لایا؟ کس نے انہیں سیاسی اور سیکیورٹی چھتری فراہم کی؟ اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کیوں مسلسل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں؟"
ایمل ولی خان نے واضح کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی، اور ہر سطح پر اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف قانونی، سیاسی اور عوامی جنگ لڑے گی۔

دا ولې رانه اخلې مسیحا غوندې سړې 💔😢
10/07/2025

دا ولې رانه اخلې مسیحا غوندې سړې 💔😢

مولانا خانزیب کی شہادت — میاں افتخار حسین کا تین روزہ سوگ کا اعلانعوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین...
10/07/2025

مولانا خانزیب کی شہادت — میاں افتخار حسین کا تین روزہ سوگ کا اعلان
عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے مولانا خانزیب اور اُن کے ساتھیوں پر بزدلانہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ صرف عوامی نیشنل پارٹی پر نہیں بلکہ پختون شعور، امن، اور مزاحمتی سیاست پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا خانزیب جیسے بہادر، نظریاتی، اور پُرامن عالمِ دین کا یوں سرِ عام قتل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کو ایک بار پھر منظم طریقے سے ہمارے علاقوں میں کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، اور ریاستی ادارے مکمل خاموشی کے ساتھ یہ سب کچھ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
میاں افتخار حسین نے اعلان کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا تین روزہ سوگ منائے گی، تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی، اور تمام کارکنان شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ سرنگوں پارٹی جھنڈوں کے ساتھ احتجاج اور ماتم کے طور پر کالے جھنڈے بھی لہرائے جائیں۔
انہوں نے کارکنان سے حوصلے، اتحاد، اور تنظیمی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی انہیں اس دلخراش واقعے کی اطلاع ملی ہے، اور وہ فوری طور پر باجوڑ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ کارکنان، لواحقین، اور مقامی قیادت سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Address


Telephone

+923323743737

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What is going on in Walibagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to What is going on in Walibagh:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share